Tag: international cricket in pakistan

  • ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان آئے گی، آئی سی سی کی تصدیق

    ورلڈ الیون ستمبر میں پاکستان آئے گی، آئی سی سی کی تصدیق

    لندن : ورلڈ الیون رواں برس ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، آئی سی سی نے دورے کی تصدیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے آئی سی سی نے بڑا فیصلہ کرلیا، لندن میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کااجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں آئی سی سی بورڈ نے پاکستان میں بین الاقوامی مقابلوں کی حمایت کا عندیہ دے دیا، آئی سی سی کے مطابق رواں سال لاہور میں پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، ٹیم ستمبر میں پاکستان آئے گی۔

    ان میچز کو عالمی کھیل درجہ حاصل ہوگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے تفصیلات کااعلان بعد میں کیاجائےگا۔


    مزید پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہوگی، جائلزکلارک


    یاد رہے کہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے اپنے لاہور کے دورے کے موقع پر کہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے سے شائقین کی مایوسی سے آگاہ ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہو۔


    مزید پڑھیں: آئی سی سی نے انٹرنیشنل کرکٹرز پاکستان بھیجنے کی یقین دہانی

    کرادی، سیٹھی


    جائلز کلارک کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں، جلد ہی پاکستانی شائقین اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔


    مزید پڑھیں: پی ایس ایل ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سبب

    بنےگا‘نجم سیٹھی


  • پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں کچھ گھنٹے باقی

    پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی میں کچھ گھنٹے باقی

    لاہور: پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے میں کچھ گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئی اور پاکستان کے ویران گراؤنڈ کی رونقوں کی بحالی کچھ گھنٹوں کی دوری پر ہیں اور شائقین کرکٹ بے تاب ہیں۔

    آج کا دن پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کرے گا، زمبابوے نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے بند دروازے کھول دیئے ہیں۔


    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے خاتمے کی وجوہات


    سری لنکن ٹیم کے دورہ ادھورا چھوڑ کر چلے جانے سے بین الاقوامی کرکٹ کا رکا ہوا، سفر زمبابوے کی آمد سے ایک مرتبہ پھر شروع ہوگیا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سیکیورٹی خدشات کے باعث 2011 میں ہونے والے ورلڈ کپ میچز کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی ہے اور ورلڈ کپ کے میچز بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی ایشیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز کی میزبانی بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ طور پر کرنا تھی۔

    سری لنکن ٹیم پر حملہ  تین مارچ  2009پاکستان کرکٹ کیلئے بد ترین دن تھا جب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سے ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے روانہ ہونے والی سری لنکن ٹیم پر 12 دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

    جس کے نتیجے میں اس ورلڈکپ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے سرِفہرست بلے باز سری لنکن اسٹار کھلاڑی کمار سنگاکارا سمیت 6 افراد زخمی اور 6 پولیس اہلکار سمیت 2 شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

    میچ کو منسوخ کر کے اسی روز قذافی اسٹیڈیم سے یہ ٹیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایئرپورٹ اور پھر اپنے وطن روانہ کر دی گئی، یہ ٹیم اپنے ساتھ کرکٹ کی تمام تر رنگینیاں بھی لے گئی اور پاکستانی میدان ویران ہو گئے۔

    لاہور میں سری لنکاکی کرکٹ ٹیم پرحملے کے بعد پاکستان میں سیکیورٹی کی خراب صورت حال کے باعث وہاں ورلڈ کپ میچوں کے انعقاد کی مخالفت کی گئی۔

    سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے بعد کوئی بھی ٹیم پاکستان میں کھیلنا نہیں چاہتی، جس کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد کے امکانات بالکل ختم ہوگئے تھے۔

    کراچی میں مئی 2002 میں ٹیسٹ سریز کھیلنے آئی ہوئی مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کے ہوٹل کے باہر بھی خود کش دھماکا ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا لیکن مہمان ٹیم سیریز مکمل کیے بغیر ہی وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

    اسی طرح 2012 میں بنگلہ دیش دورے کی ہامی بھرنے کے باوجود دو مرتبہ مکر گئی۔ دونوں موقعوں پر بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستان کو غیر محفوظ قرار دیا تھا۔


    پاکستان کرکٹ بورڈ کو بگ فور کا درجہ مل گیا


    جون 2014 میں آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بگ فور کا درجہ دے دیا ہے جس سے پی سی بی کو پندرہ فیصد ریونیو حاصل ہوگا جبکہ آئی سی سی کا اگلا صدر بھی پاکستان کا ہوگا۔
    پاکستان کو بگ فور کا درجہ ملنے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے امکانات روشن ہوگئے، کرکٹ بورڈ نے دوسری ممالک کی ٹیموں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔
    جس کے بعد کینیا کی ٹیم  نے پاکستان کا دورہ کیا، کینیا کی ٹیم پاکستان اے ٹیم  کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے آئی، کینیا کی ٹیم  نے پاکستان کا  دورہ کرنے والی دوسری ٹیم ہے۔ جہاں اس سے قبل افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی رونقیں 6سال بعد بحال


    پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے رہی ہیں، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سیکیورٹی خطرات بالائے طاق رکھتے ہوئے  پاکستان پہنچ گئی، زمبابوے کے مہمان کھلاڑیوں کو بس کے ذریعے ہوٹل پہنچایا گیا اور اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔

    مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے ہوٹل تک جانے والے راستوں کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی جبکہ جس ہوٹل میں مہمان کھلاڑی قیام کررہے ہیں وہاں بھی ایلیٹ کمانڈوز تعینات ہیں اس موقع پر پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے سیکڑوں اہلکاروں نے زمبابوے کی ٹیم کے لیے حفاظتی فرائض انجام دیے۔

    زمبابوین ٹیم دورہ پاکستان میں تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی، جس کا آغاز آج ہونے والی ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہوگا۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ شائقین کرکٹ نے لمبی قطاریں لگا کر ٹکٹیں خریدیں۔ ٹکٹ حاصل کرنے والے شائقین خوشی سے سرشار ہیں۔

    تمام ٹکٹس کے فروخت سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ شائقین کرکٹ اپنے اسٹارز کو کھیلتا دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان میچ شام سات بجے شروع ہوگا

  • زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچ رہی ہے

    زمبابوے کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچ رہی ہے

    لاہور: پاکستان میں چھ سال بعد بین الااقوامی کرکٹ کی رونقیں بحال ہوگی، زمبابوے کی کرکٹ ٹیم شاہینوں سے ٹکرانے کیلئے آج پاکستان پہنچ رہی ہے۔

    پاکستان میں اب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہورہی ہے، زمبابوے ٹیم کی آمد میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں، زمبابوے ٹیم ہرارے سے پاکستان کے سفر کا آغاز کرچکی ہے۔

    زمبابوے کی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی، پندرہ گھنٹے قیام کے بعد پاکستان میں قدم رکھے گی، ٹیم کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز اور اعلٰی حکام ٹیم کا پرتپاک استقبال کریں گے،لاہور میں میچ کے لئے تمام تر انتظامات مکمل ہیں، سیکورٹی ہائی الرٹ ہے، ذرائع کے مطابق لاہور آمد کے بعد ٹیم کو سخت سیکورٹی میں ہوٹل پہنچایا جائے گا، ہوٹل، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    ہرارے ائیرپورٹ پر پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد نے نیک تمناؤں کیساتھ زمبابوے کرکٹ ٹیم کو روانہ کیا۔ آخر وہ چھ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جو واپس لا رہے ہیں۔

    طویل فاصلہ طے کرنے کے بعد ٹیم زمبابوے منگل تک پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھے گی، تمام میچز لاہور میں ہونگے اور مہمانوں کو مکمل پروٹوکول دیا جائے گا۔