Tag: international cricket

  • پی ایس ایل فائنل: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن

    پی ایس ایل فائنل: پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن

    لاہور: پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کا کہنا ہے کہ رواں سال ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشل کرکٹ کونسل ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے خط کے ذریعے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کو آگاہ کیا ہے کہ رواں سال ستمبر میں ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پی ایس ایل فائنل کا شاندار انعقاد بڑی کامیابی ہے۔

    جائلز کلارک نے کہا کہ پاکستان آئی سی سی کا ایک اہم رکن ہے اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ شائقین کے جذبات کی قدر اور ان سے ہمدردی بھی ہے، امید ہے کہ جلد ہی اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیش کے سیکیورٹی وفد نے پاکستان کے حفاظتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ بنگلہ دیش کے سیکیورٹی افسر انیس الدولہ نے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں دیکھا تھا جس کے بعد انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی کرکٹ کے لیے پر امن ملک ہے۔

  • وعدہ ہے سب ٹھیک ہوا تو اسی سال انٹرنیشنل ٹیم بلائیں گے،نجم سیٹھی

    وعدہ ہے سب ٹھیک ہوا تو اسی سال انٹرنیشنل ٹیم بلائیں گے،نجم سیٹھی

    لاہور : پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لئےاہم ترین دن ہے، دنیا دیکھے گی کہ ہم پر امن لوگ ہیں، وعدہ ہے سب ٹھیک ہوا تو اسی سال انٹرنیشنل ٹیم بلائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور بنگلادیش کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انشااللہ پی ایس ایل کا فائنل کامیاب ہوگا، میچ کے کامیاب انعقاد سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا، انہوں نے کہا کہ ایک انٹرنیشنل ٹیم ضرور اس سال پاکستان آئے گی۔

    غیرملکی کھلاڑی آچکے ہیں، اللہ کے کرم سے ایونٹ کامیاب ہوگا، میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مقابلہ سخت ہوگا، دونوں ٹیموں کے پاس باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں۔

    چیئرمین پی ایس ایل کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں کیے گئے انتظامات سے مطمئن ہوں۔

  • پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہوگی، جائلزکلارک

    پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہوگی، جائلزکلارک

    لاہور : آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے سے شائقین کی مایوسی سے آگاہ ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہو، لاہورخوبصورت شہر ہے آکر بہت خوشی ہوئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پی سی بی شہریارخان کے ہمراہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جائلز کلارک نے بتایا کہ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

    وزیراعلیٰ سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے حوالے سے اقدامات پر بات چیت ہوئی، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کرکٹ کی بحالی کیلئے کھلاڑیوں کو ہرطرح سیکیورٹی دیں گے۔

    لاہور کو سیف سٹی بنانے کے منصوبے سے بہت متاثر ہوا ہوں،جائلز کلارک کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں۔

    پاکستان آئی سی سی کا اہم رکن ملک ہے، پاکستان میں کرکٹ نہ ہونے سے شائقین کی مایوسی سے آگاہ ہیں، پاکستان میں عالمی کرکٹ نہ ہوناباعث تشویش ہے۔

    ہماری کوشش ہےعالمی کرکٹ کو پاکستان میں جلد واپس لایا جائے، پاکستان میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے آیا ہوں، جلد ہی پاکستانی شائقین اپنے ہیروز کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

  • انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان

    دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس لانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پی ایس ایل 2017 کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    Final of #PSL2017 will be played in Lahore… by arynews
    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کی تقریب سے سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستان سپرلیگ 2017 کا فائنل لاہور میں ہوگا اور عالمی کھلاڑی بھی اس میں حصہ لیں گے۔

    پڑھیں: پاکستان سپرلیگ: ڈرافٹنگ آج دبئی میں ہوگی

     انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے کرکٹ بورڈ سمیت تمام افراد سنجیدگی سے کام کررہے ہیں اور جلد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمیں بھی آنا شروع  کردیں گی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’’ہم اپنے وعدے کے مطابق کرکٹ کی بحالی کے لیے امور سرانجام دیے ، آج قومی کرکٹ ٹیم کی عالمی رینکنگ میں بھی کافی بہتری آگئی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے‘‘۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ’’دوسرے ایڈیشن کے بعد پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں شامل ہوں گی ‘‘۔

  • ویرندر سہواگ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ویرندر سہواگ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    نئی دہلی: بھارت کے جارحانہ مزاج اوپنر ویرندر سہواگ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے مسلسل نظرانداز کیے جانے پر ویرندر سہواگ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی، سہواگ دوہزار تیرہ سے بھارتی ٹیم سے باہر ہے۔

    سہواگ نے بھارت کی جانب سے ایک سو چار ٹیسٹ، دو سو اکاون ون ڈے اور انیس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں،سہواگ ٹیسٹ کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بھی ہے۔ ون ڈے کرکٹ میں سہواگ ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

    انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سہواگ نے آئندہ سال یو اے ای میں ہونے والی ریٹائر کھلاڑیوں کی ماسٹرز چیمپیئن لیگ سے معاہدہ بھی کرلیا۔