Tag: International Cricketers

  • پاکستان کی جیت، غیر ملکی کھلاڑی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

    پاکستان کی جیت، غیر ملکی کھلاڑی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

    کراچی : پاکستان کی جیت پر جہاں سب مسرور ہیں وہیں غیر ملکی کھلاڑی بھی بے حد خوش ہیں، کھلاڑیوں نے ٹوئٹر پر پاکستان کو خوب مبارکباد دی۔

    پاکستان کی تاریخی فتح پر سب خوش ہیں وہیں دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے اور انھوں نے ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

    ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کو شاندار جیت پر مبارکباد دی اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ۔

    کرس گیل نے بھی پاکستان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ۔

    سری لنکا کے سابق کپتان کمارا سنگا کارا نے پاکستان ٹیم کی نا قابل فراموش کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت سے شکست کے بعد بہترین کارکردگی سے فائنل میں جگہ بنالی جو کہ شاندار جیت ہے۔

    نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی برینڈن میکلم نے نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے کمبینیشن کے عزم اورحوصلے کی تعریف کی۔

    جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین نے بھی گرین شرٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔

    جنوبی افریقا کےسابق کپتان گریم اسمتھ نے پاکستان زندہ باد ہیش ٹیگ استعمال کرکے پاکستانی ٹیم کو جیت کی مبارک باد دی۔

    آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی شین وارن نے لکھا پاکستان نے ناقابل یقین جیت حاصل کی۔

  • عالمی کرکٹرز کی کراچی کے ساحل پر سیروتفریح

    عالمی کرکٹرز کی کراچی کے ساحل پر سیروتفریح

    کراچی: دنیائے کرکٹ کے سپر اسٹارز اینڈی رابرٹس، ڈیمن مارٹن، ڈینی موریشن، جونٹی رہوڈ نے شہر قائد کے ساحل سمندر کلفٹن سی ویو پہنچ کر سیر و تفریح کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔post-7

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کی دنیا میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں آنے والے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے بغیر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساحل سمندر کا رخ کیا اور خوب موج مستی کی۔

    post-5

    اس موقع پر دنیائے کرکٹ کے بلے بازوں کو پریشان کرنے والے ویسٹ انڈین باؤلر اینڈی رابرٹس نے اونٹ پر سواری کی جبکہ کرکٹ کی دنیا میں اپنی بہترین فیلڈنگ سے پہچانے جانے والے جنوبی افریقا کے کھلاڑی جونٹی رہوڈ نے گھڑ سواری کی۔

    post-6

    منفرد انداز سے بیٹنگ کرنے والے سابق بلے باز ساحل سمندر پر چلنے والی اسپورٹس گاڑیوں سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ ڈینی موریسن نے بھی ساحل سمندر پر خوب انجوائے کیا۔

    post-2

    کھلاڑیوں نے سی ویو روڈ پر موٹر سائیکل بھی چلائی اور ساحل سمندر پر آنے والے عوام میں گھل مل گئے، اس موقع پر عوام کی جانب سے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیبنوانے کی فرمائشیں بھی کی گئیں جس پر کھلاڑیوں نے عوام کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں بعدازاں کھلاڑیوں نے ساحل سمندر پر واقع نجی ہوٹل میں کھانا کھایا۔

    post-1

    یاد رہے کہ لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیموں کے آنے کا سلسلہ بند ہوگیا ہے جبکہ دیگر ممالک کی ٹیمیوں کے انکار کے باعث میچوں اور سیریز کا انعقاد دبئی اسٹڈیم میں منعقد کیا جاتا ہے۔