Tag: International Day of Happiness

  • خوشیوں کے عالمی دن پر خوش رہنا سیکھیں

    خوشیوں کے عالمی دن پر خوش رہنا سیکھیں

    آج آپ نے اپنے دن کا آغاز کیسے کیا؟ کیا آپ نے اپنے ارد گرد موجود لوگوں میں ایک بھرپور مسکراہٹ کے ساتھ خوشی پھیلائی؟ اگر نہیں کیا تو اب کریں، کیونکہ آج خوش رہنے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

    سنہ 2011 میں اقوام متحدہ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ خوشی اور خوش رہنا انسان کا بنیادی مقصد ہے جس کے بعد اگلے برس سے اس دن کو باقاعدہ منانے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

    تاہم خوشی آج کل کے دور میں ایک نایاب شے بن چکی ہے۔ چاروں جانب مسئلے مسائل، پریشانیاں خوش ہونے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ جب ہم ناخوش ہوتے ہیں تو اس کا اثر ہماری زندگی اور تعلقات پر بھی پڑتا ہے۔

    ناخوشی ہمارے اندر سے زندہ رہنے کی خواہش کو ختم کر دیتی ہے۔ یہ ہماری صلاحیتوں، ہمارے کام کرنے کے جذبہ پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔

    اچھی بات یہ ہے کہ ہم خوشی کو پیدا بھی کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کچھ چیزیں ایسی ہیں جو ہمیں خوشی کا احساس دلاتی ہیں۔ آئیں آپ بھی خوش رہنے کے ان طریقوں کو جانیں۔


    جس کام میں ماہر ہیں وہ کریں

    آپ جو کام اچھے طریقے سے کر سکتے ہیں وہ کریں، کھانا پکانا یا ڈانس کرنا۔ جب کوئی کام پرفیکٹ طریقے سے ہوتا ہے تو وہ خوشی کا احساس پیدا کرتا ہے، اور پرفیکٹ طریقے سے وہی کام ہوسکتا ہے جسے آپ اچھی طرح کرنا جانتے ہوں۔


    ورزش کریں

    یہ ایک بہت ہی آزمودہ طریقہ ہے۔ ورزش آپ کے ذہن سے منفی اثرات کو ختم کرکے دماغ کو سکون پہنچاتا ہے۔


    نیند پوری کریں

    ایک عام انسان کے لیے 8 گھنٹے کی نیند کافی ہے۔ لیکن کچھ لوگ اس سے کم یا زیادہ وقت میں اپنی نیند پوری کرپاتے ہیں۔ آپ کے جسم کو جتنے گھنٹوں کی نیند کی ضرورت ہو اتنی نیند ضرور لیں۔


    گفتگو کریں

    اپنے ساتھیوں یا دوستوں سے باتیں کریں۔ ضروری نہیں کہ یہ کام ہی کی باتیں ہوں۔ آپ اپنے بارے میں، ان کے بارے میں، مختلف چیزوں جیسے موسم، فیشن، کھانے کے بارے میں بھی گفتگو کر سکتے ہیں۔


    تعطیلات پر جائیں

    مسلسل کام کرنا بھی ناخوشی کو جنم دیتا ہے۔ سال میں کم از کم ایک بار چھٹیاں لیں اور اسے صرف اپنے لیے مخصوص رکھیں۔ اس دوران جو کام آپ کو پسند ہوں یا آپ کرنا چاہتے ہوں وہی کریں۔


    دوسروں کی مدد کریں

    دوسروں کے کام آنا یا کسی کی مدد کرنا ایسی خوشی فراہم کرتا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اپنے سخت شیڈول میں سے کچھ وقت دوسروں کے لیے بھی نکالیں۔


    کوئی ٹارگٹ سیٹ کریں

    اپنے لیے کوئی ٹارگٹ یا چیلنج سیٹ کریں، جیسے کوئی نیا کھیل یا زبان سیکھنا۔ یہ مقصد آپ کے اعتماد میں اضافہ کرے گا اور مقصد کی تکمیل آپ کو خوشی دے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خوش رہنے کے عالمی دن پر خوشیاں بکھیریں

    خوش رہنے کے عالمی دن پر خوشیاں بکھیریں

    آج آپ نے اپنے دن کا آغاز کیسے کیا؟ کیا آپ نے اپنے ارد گرد کے لوگوں میں ایک بھرپور مسکراہٹ کے ساتھ خوشی پھیلائی؟ اگر نہیں کیا تو اب کریں، کیونکہ آج خوش رہنے کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

    سنہ 2011 میں اقوام متحدہ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ خوشی اور خوش رہنا انسان کا بنیادی مقصد ہے جس کے بعد اگلے برس اس دن کو باقاعدہ منانے کی تجویز منظور کرلی گئی۔

    خوشیاں بکھیرنے کے عالمی دن پر کارٹون کریکٹرز سمرفس نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر کا دورہ کر کے وہاں موجود جنگ و امن کے پیچیدہ مسائل میں الجھے افراد کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

    18

    19

    17

    پاکستانی بھارتیوں سے زیادہ خوش و خرم

    کیا آپ جانتے ہیں پاکستانی قوم خوش رہنے کی عادی ہے اور اس سلسلے میں اس نے بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    خوش رہنے کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں مختلف ممالک کے باشندوں کے خوش رہنے کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ 155 ممالک میں سے پاکستان کا نمبر 80 واں ہے۔

    حیرت انگیز بات یہ ہے کہ گزشتہ برس خوش رہنے والے ممالک میں سے پاکستان کا نمبر 92 واں تھا۔

    اس فہرست میں بھارت کا نمبر 122 واں ہے، اور یہ امر بھی حیرت انگیز ہے کہ گزشتہ برس بھارت 118 ویں نمبر پر موجود تھا۔

    اس فہرست کو 6 عوامل کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے۔ ملکی معیشت، طب، آزادی، سخاوت، سماجی تعاون اور تجارت / حکومتی شعبوں میں کم سے کم کرپشن۔

    فہرست میں پہلا نام ناروے کا ہے، گویا ناروے کے باشندے دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے افراد ہیں۔

    خوش کیسے رہا جاسکتا ہے؟

    یوں تو ماہرین خوش رہنے کے بہت سے طریقہ بتاتے ہیں لیکن یہ 3 طریقہ ایسے ہیں جن سے ہر شخص متفق ہے۔ اگر آپ بھی خوشی کی تلاش میں ہیں تو ان طریقوں پر عمل کریں۔

    :اپنا پسندیدہ کام سر انجام دیں

    1

    ہم میں سے بہت سے افراد اس لیے ناخوش رہتے ہیں کیونکہ وہ زندگی میں ناپسندیدہ کام سر انجام دے رہے ہوتے ہیں۔ جو کام وہ کرنا چاہتے ہیں وہ کر نہیں پاتے لہٰذا ان کی زندگی سے خوشی اور اطمینان کا عنصر ختم ہوجاتا ہے اور وہ تھکے تھکے، بیزار سے لگنے لگتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ جو کام کرنے کی خواہش آپ کے دل میں موجود ہو اسے کرنا آپ کو خوشی دیتا ہے۔ یہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اگر آپ پینٹنگ کرنا چاہتے ہیں لیکن کسی خشک سی نوکری میں مصروف ہیں تو ہفتہ میں وقت نکال کر پینٹنگ ضرور کریں۔

    مختلف رنگوں سے کھیلنا، اپنے خیالات کو اظہار کا موقع دینا اور اپنی پینٹنگ کی تکمیل کرنا آپ کو بے پایاں خوشی اور اطمینان کا احساس دے گا۔

    :پسندیدہ چیز حاصل کریں

    2

    جو چیزیں آپ کو خوشی دیتی ہیں انہیں حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ کوئی کتاب، کوئی لباس، کوئی سجاوٹ کی چیز۔ بعض افراد کوئی ڈش کھانا چاہتے ہیں لیکن مصروفیت کے باعث نہیں کھا پاتے۔

    اپنے مصروف شیڈول میں سے وقت نکال کر اسے ضرور کھانے جائیں۔ اس سے آپ کو اپنے اندر خوشی اور توانائی کا احساس ہوگا۔

    اگر آپ کی پسندیدہ چیز مہنگی ہے جیسے کوئی مہنگی گاڑی یا موٹر بائیک، تو یہ آپ کو محنت سے کام کرنے اور کامیاب بننے کی طرف مائل کرے گی تاکہ آپ اپنی خواہش کی تکمیل کرسکیں۔

    :کسی کی مدد کریں

    3

    خوشی حاصل کرنے کا یہ صدیوں پرانا اور آزمودہ طریقہ ہے۔ اپنی خواہشات کی تکمیل کرنے کے بعد بھی آپ کو اتنی خوشی نہیں ہوگی جتنی کسی کی مدد کر کے ہوگی۔

    ضروری نہیں کہ آپ لاکھوں روپے سے کسی کی امداد کریں۔ کسی ضرورت مند بچے کی معمولی ضرورت پوری کردینا، یا اپنے کسی ساتھی کا کوئی ایسا کام کروانے میں مدد کر دینا جو اس کے لیے بہت ضروری ہو مگر وہ ہو نہیں پارہا ہو، آپ کو بے حد خوشی کا احساس دے گا۔

    اور کیا آپ جانتے ہیں؟ جس طرح کامیاب لوگوں میں کچھ عادات مشترک ہوتی ہیں اسی طرح خوش رہنے والے افراد میں بھی کچھ عادات مشترک ہوتی ہیں۔

    آئیں آپ بھی وہ عادات جانیں تاکہ آپ بھی ان عادات کو اپنا کر خوش و خرم افراد کی فہرست میں شامل ہوجائیں۔

    :مسکراہٹ پھیلاتے ہیں

    4

    خوش رہنے والے افراد ہمیشہ مسکراتے ہیں چاہے ان کے پاس مسکرانے کی کوئی وجہ نہ بھی ہو۔ یہ اپنے آس پاس موجود لوگوں کو بھی مسکرانے پر مجبور کردیتے ہیں۔

    مسکراہٹ دماغ میں موجود کیمیائی مادوں کی مقدار میں کمی کرتی ہے۔

    :سچے رشتے بناتے ہیں

    8

    خوش رہنے والے افراد صحت مند رشتے قائم کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان رشتوں میں خود غرضی، ملاوٹ، کھوٹ یا حسد کا گزر نہیں ہوتا۔

    وہ ایسے رشتے بھی قائم نہیں رکھتے جس میں یکطرفہ طور پر قربانیاں دینی پڑیں یا یکطرفہ جذبات کا اظہار کرنا پڑے۔

    :صحت مند غذا

    6

    خوش رہنے والے افراد صحت مند اور ایسی غذا کھاتے ہیں جو ان پر مثبت اثرات مرتب کرے۔ ان کی غذا میں پروٹین اور نمکیات شامل ہوتے ہیں جبکہ وہ جنک فوڈ سے پرہیز کرتے ہیں۔

    :موجودہ لمحہ میں جیتے ہیں

    7

    ماضی کی یادوں میں گم رہنا یا مستقبل کی فکروں میں غلطاں رہنا آپ کی خوشی کو ختم کردیتا ہے۔ خوش رہنے والے افراد موجودہ وقت میں جیتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں ماضی یاد نہیں آتا یا انہیں مستقبل کی فکر نہیں۔

    دراصل وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ مسائل ہر ایک کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ وہ اپنے وقت پر ہی حل ہوں گے اور ان کے بارے میں سوچ کر اپنے موجودہ وقت کو خراب کرنا بیوقوفی ہے۔

    :مقصد بناتے ہیں

    9

    خوش رہنے والے افراد اپنے مستقبل کے مقاصد بھی سیٹ کرتے ہیں۔

    اپنے لیے کوئی ٹارگٹ سیٹ کرنا آپ کو متحرک اور توانا رکھتا ہے اور آپ راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اپنے مقصد کی جانب بڑھتے جاتے ہیں۔

    :قہقہہ لگانا

    11

    قہقہہ لگانا جسمانی صحت کے لیے نہایت فائدہ مند ہے۔ قہقہہ سے آپ کے دماغ کے ان کیمیائی مادوں کا خاتمہ ہوجائے گا جو ٹینشن کا سبب بنتے ہیں اور دماغ پرسکون ہوجائے گا۔

    :مہم جو ہوتے ہیں

    12

    اصل خوشی اسی وقت ہوتی ہے جب ہم اپنی آرام دہ زندگی کو کچھ وقت کے لیے چھوڑ کر مہم جوئی کرتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ اس کا مطلب سفر کرنا ہی ہو۔ نئے لوگوں سے ملنا، نئی طرح کا لباس پہننا، نئے ذائقہ کا کھانا کھانا اور نئے تجربات کرنا بھی مہم جوئی ہے۔

    یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ بہت سے پیسے خرچ کر کے کوئی مہنگا تجربہ ہی کریں۔ بعض دفعہ ٹھیلے سے گول گپے کھانا بھی خوش کرنے کا سبب بن جاتا ہے۔

    :مثبت سوچتے ہیں

    13

    خوش رہنے والے افراد مثبت سوچتے ہیں اور منفی سوچوں سے پرہیز کرتے ہیں۔ یہ لوگ آدھا گلاس بھرا ہوا دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں جس کے باعث یہ مایوسی اور ناامیدی سے بچے رہتے ہیں۔

    :تبدیلی کو قبول کرتے ہیں

    14

    تمام عمر ایک ہی چیز سے جڑے رہنا بعض دفعہ آپ کی خوشی کو ختم کردیتا ہے۔ خوش و خرم افراد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو کھلے دل سے قبول کرتے ہیں اور ان کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لیتے ہیں۔

    تو پھر آج کے دن سے ان تمام عادات پر عمل کرنے کا عزم کریں اور خوشیاں پھیلائیں۔