Tag: international flights

  • حکومت کا بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

    حکومت کا بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا، تاہم خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے انٹر نیشنل فلائٹ آپریشن پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور سول ایوی ایشن نےانٹر نیشنل فلائٹ کی بندش میں مزید 16 دن کی توسیع کردی، اس حوالے سے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے باضابطہ نوٹم جاری کردیا ہے۔

    نوٹم کے مطابق انٹر نیشنل پروازیں 31مئی تک رات 11بجکر59منٹ تک بند رہیں گی، 15 مئی سے انٹرنیشنل فلائٹ پر پابندی میں مزید 16 دن کی توسیع کی گئی تاہم خصوصی پروازوں اور چارٹرڈ طیاروں کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

    بندش کا اطلاق حکومت کی جانب سے خصوصی پروازوں پر نہیں ہوگا اور کارگو فلائٹس کو بھی پابندی کے فیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ ملک بھر کے ائیرپورٹس سے عالمی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مارچ سے لاک ڈاؤن میں اندرون و بیرون ملک پروازیں بندش کا شکار ہیں، اس سلسلے میں مرحلہ وار توسیع کا سلسلہ جاری ہے، پابندی کے سبب سول ایوی ایشن اتھارٹی اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔

  • پی آئی اے کا بین الاقوامی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہونے لگا

    پی آئی اے کا بین الاقوامی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہونے لگا

    اسلام آباد : پی آئی اے کا بین الاقوامی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا ، آج اسلام آباد سے 2خصوصی طیارے 650 مسافروں کو لے کو برطانیہ روانہ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا بین الاقوامی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہونے لگا، اسلام آباد سے برطانیہ کی پہلی خصوصی پرواز327مسافروں جبکہ دوسری پرواز 319 مسافر کو لے کر روانہ ہوئی۔

    روانگی سےقبل مسافروں کی ہیلتھ ڈیسک پراسکریننگ اور طبی معائنہ کیاگیا اور مسافروں کے سامان اور جہاز پر اڑان بھرنے سے پہلے اسپرے کیا گیا۔

    سی اے اے نےپی آئی اے کو برطانیہ کے لیے8 خصوصی پروازوں کی اجازت دی ہے ، ترجمان پی آئی اے
    کا کہنا ہے کہ کل بھی دو پروازیں اسلام آباد روانہ ہوں گی۔

    خیال رہے برطانیہ جا نے والی پروازوں پر کیے جانے والے حفاظتی اقدامات بین الاقوامی معیار سے بہت زیادہ بڑھ کر ہیں، پی آئی اے کی تمام پروازیں پاکستان سے مسافروں کو لے کر روانہ ہوں گی اور مسافروں کو بر طانیہ چھوڑ کر خالی طیارے واپس پاکستان آئیں گے۔

    یاد رہے پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازوں کا آپریشن جزوی بحال ہونے پر فضائی عملے کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی، ایڈوائزری میں طریقہ واضح کیا گیا ہے کہ فضائی میزبان دوران پرواز مسافر میں کرونا وائرس کی علامات کیسے پہچانیں۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ کپتان پرواز کی روانگی سے قبل جہاز میں کرونا وائرس سے بچاو اور احتیاطی تدابیر سے متعلق انتظامات کی مکمل جانچ کر ے گا۔

    پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوران پرواز فضائی میزبان مسافروں کو ہینڈ سینی ٹائرز اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں گے جبکہ مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم پر کروانا لازمی قرار دیا گیا۔

  • سعودی عرب اور یو اے ای جانے والے پاکستانی مسافروں کے لئے خوشخبری

    سعودی عرب اور یو اے ای جانے والے پاکستانی مسافروں کے لئے خوشخبری

    کراچی : سیرین ایئر لائن نے فضائی آپریشن کے تین سال مکمل ہونے پر بیرون ملک آپریشن کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں، ابتدائی طور پر جدہ مدینہ اور یو اے ای کے لئے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی مسافروں کے لئے خوشخبری آگئی،  سیرین ایئر لائن کے فضائی آپریشن کے تین سال مکمل ہو گئے، جس کے بعد نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر لائن کی جانب سے بیرون ملک آپریشن کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔

    بیرون ملک کے ٖفضائی آپریشن کے لئے جلد تین طیارے ڈرائی لیز پرحاصل کئے جائیں گے ، بوئنگ 800-737 طیارے سیرین ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں  شامل کئے جائیں گے ، سیرین ایئر لائن کے پاس اس وقت اندرون ملک کے لئے پہلے سے 3 طیارے موجود ہیں۔

    سیرین ایئر بیرون ملک کے لئے ابتدائی طور پر جدہ مدینہ اور یو اے ای کے لئے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    ترجمان سی اے کا کہنا ہے کہ  نئی فضائی کمپنی پہلے مرحلے میں 3 طیاروں کے ساتھ ایک سالہ مدت تک اندرون ملک کا آپریشن کرتی ہے، نئی ایوی ایشن پالیسی میں نجی فضائی کمپنیوں کو آپریشن کے لئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ  نئے بین الااقوامی فضائی روٹس کے آغاز سے ایوی ایشن انڈسٹری میں مقابلے کا رجحان پیدا ہو گا۔

  • سول ایوی ایشن نے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کردیئے

    سول ایوی ایشن نے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کردیئے

    اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کراچی کی فضائی میں حدود میں تبدیلی کرتے ہوئے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کردیا، تینوں روٹ کی پابندی آج سے 31 اگست تک رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے انٹرنیشنل پروازوں کے لیے کراچی کے تین روٹس کو بند کردیا، ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے روٹس کی تبدیلی سے متعلق باقاعدہ ناٹم جاری کردیا ہے.

    یہ پابندی اکتیس اگست تک جاری رہے گی جبکہ تینوں روٹس کے متبادل روٹ بھی دے دئیے گئے ہیں، تینوں روٹس بند کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کی تجویز کے بعد کیا گیا، اس حوالے سے وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان آج ڈھائی بجے پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

  • پی آئی اے کا زیادہ وزن والی فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی پروازوں سے آف لوڈ کرنے پر غور

    پی آئی اے کا زیادہ وزن والی فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی پروازوں سے آف لوڈ کرنے پر غور

    کراچی : پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے وزن کم کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی اور زیادہ وزن والی فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی پروازوں سے آف لوڈ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے وزن کم کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی، پی آئی اے کے جنرل منیجر فلائٹ سروسز نے تفصیلات طلب کیں ہیں اور زیادہ وزن والی فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی پروازوں سے آف لوڈ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے فضائی میزبانوں کو ہر ماہ کی 20 تاریخ سے پہلے چھٹیوں کی معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، احکامات کے مطابق ڈیڈ لائین کے بعد کسی چھٹی کی درخواست پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا

    فٹ قرار دیے گئے فضائی میزبان اور عملے کو بروقت آفس رپورٹ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کو وزن کم کرنا ہوگا

    یاد رہے انتظامیہ نے ایئرلائن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے جہاز کے عملے کو قد اور عمر کے لحاظ سے وزن کم کرنے کیلئے کہا تھا اور فضائی میزبانوں سمیت جہاز کے عملے کو وزن کم کرنے کے لئے چھ ماہ کی مہلت دی گئی تھی۔

    انتظامیہ نے 31جنوری تک جن ملازمین کا وزن عالمی معیار سے 30پاونڈ زیادہ ہے ان سب کو گراونڈ کرنے کی وارننگ دی تھی، جن ملازمین کو مہلت دی گئی ہے ان کی تعداد 1800سے زائد ہے۔

    اس حوالے سے ایک گائیڈ لائن بھی فراہم کی گئی تھی ، جس کے تحت فروری میں 25 پاؤنڈ، مارچ میں 20، اپریل میں 15، مئی میں 10 اور جون میں باقی ماندہ 5 پاؤنڈ وزن کم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔