عظیم باکسر محمد علی کے انتقال پر پوری دنیا میں سوگ کی کیفیت ہے، لیجنڈ باکسر محمد علی کے انتقال پر عالمی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عظیم شخصیت قراردیا۔
لیجنڈ باکسرمحمدعلی کے انتقال پر نہ صرف کھیلوں بلکہ دنیا کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے دکھ کا اظہارکیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹ میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی بہترین اسپورٹس مین، بہت ٹیلنڈڈ، بہادر اور ذہین تھے۔
Saddened to hear of Muhammad Ali's death – the greatest sportsman of all times. Ali had great talent, was highly intelligent & courageous1/2
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 4, 2016
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ محمد علی بہت سے افراد کے رول ماڈل تھے۔ وہ نہ صرف باکسنگ بلکہ انسانی حقوق کے بھی چیپمئین تھے۔
Muhammad Ali was not just a champion in the ring – he was a champion of civil rights, and a role model for so many people.
— David Cameron (@David_Cameron) June 4, 2016
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ محمد علی حقیقی چیمپئین اور عمدہ انسان تھے، کمی محسوس کریں گے۔
Muhammad Ali is dead at 74! A truly great champion and a wonderful guy. He will be missed by all!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 4, 2016
پاکستانی نژادبرطانوی باکسرعامرخان نے ٹوئٹ میں محمد علی کو عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ محمد علی کے جانے کے بعد پیدا ہونے والا خلا پر ہونے مشکل ہے۔
A special message about @MuhammadAli, he was a great fighter and a inspirational human being. RIP champ. pic.twitter.com/193kylBoyq
— Amir Khan (@amirkingkhan) June 4, 2016
باکسر مائیک ٹائسن نے بھی محمد علی کی وفات پررنج وغم کا اظہارکیا۔
God came for his champion. So long great one. @MuhammadAli #TheGreatest #RIP pic.twitter.com/jhXyqOuabi
— Mike Tyson (@MikeTyson) June 4, 2016
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک ٹوئٹ میں محمد علی کے انتقال پر اظہارِافسوس کرتے ہوئے کہا کہ گڈ بائے محمد علی
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ محمد علی نہ صرف ایک عظیم کھلاڑی تھے بلکہ وہ دنیا کے ان عظیم انسانوں میں سے تھے، جس نے باکسنگ کی رنگ اور باہر نسلی امتیاز کے خلاف اپنے مخالفین کے خلاف ایک ہی جذبے سے لڑائی کی، انکا مزید کہنا تھا کہ محمد علی کا نام ان کی جدوجہد کی وجہ سے انسان ذات کی تاریخ میں ایک سنہری باب کے طور پر صامل رہیں گے ،جس نے تمام دنیا کے لاکھوں لوگوں کے انسانی مساوات پر منفی خیالات اور رویوں کو تبدیل کر دیا۔
Float like a butterfly & sting like a bee – goodbye @MuhammadAli #RIPChamp
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 4, 2016
پاکستانی پنچ ماسٹر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے استاد سے محروم ہوگئے، ان سمیت پاکستان کے متعدد باکسر نے محمد علی سے بہت کچھ سیکھا۔ وہ ایک بہترین باکسر ،زبردست انسان اور سچے مسلمان تھے، انکا کہنا تھا کہ انہیں محمد علی کے انتقال کی خبر سے دھچکا لگا، عظیم باکسر کے جانے کا خلا پر نہیں ہوسکتا۔
اسکوائش لیجنڈ جہانگیر خان کا کہنا ہے کہ محمد علی جیسے ڈسپلن اسپورٹس پرسن کم ہی پیدا ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ عالمی شہرت رکھنے والے باکسر محمد علی آج اس دنیا سے کوچ کرگئے۔