Tag: international level

  • ‘ بین الاقوامی سطح پر بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے’

    ‘ بین الاقوامی سطح پر بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے’

    کوئٹہ : وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاءاللہ لانگو اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پربھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاءاللہ لانگو نے اوی ناش کی کتاب میں بلوچ اینڈپشتون کارڈ پر باب لکھنے پرردعمل دیتے ہوئے کہا بھارت کی بلوچستان میں دہشت گردی کےثبوت فراہم کیے جاچکےہیں، کلبھوشن کابلوچستان سےگرفتارہونا مودی سرکار کے منہ پر تمانچے کیلئے کافی ہے۔

    میرضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچ یاپشتون کارڈ پرباب لکھےیاکتابیں کوئی فرق نہیں پڑتا، بلوچستان کابچہ بچہ پاکستان ہے اور تا قیامت  ساتھ رہیں گے، بلوچستان کےعوام دشمن ملک بھارت کامکروہ چہرہ جانتی ہے۔

    وزیرداخلہ بلوچستان نے کہا کہ بھارت کامکروہ چہرہ دنیا بھر کے سامنےعیاں ہوچکا ہے، بین الاقوامی سطح پربھارت کودہشت گرد ملک قرار دیا  جائے، بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے خلاف بھارتی سازشیں دنیاکےسامنےلائے ، بھارتی دہشت گردی بےنقاب ہوچکی ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت بھی سب کےسامنےہے، نہتےاورمظلوم کشمیریوں کونشانہ بنایا جارہا ہے۔

    دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی سازشوں کےخلاف سیاسی،مذہبی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا، نریندر مودی کو پاکستان میں استحکام اورترقی ہضم نہیں ہورہی۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بھی سیاسی اور ذاتی نہیں ملکی مفادات کو تر جیح دے ، کوئی شک نہیں بھارت داعش سمیت دہشت گرد تنظیموں کاسہولت کارہے، وہ دہشت گردوں کا سہولت کاربن کراپنےپاؤں پرکلہاڑی ماررہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کشمیر میں دہشت گرد گروپ کھڑے کرنے کا مودی منصوبہ امن پر حملہ ہے، وزیراعظم کی قیادت میں 22کروڑپاکستانی کشمیر یوں کےساتھ ہیں ، بد قسمتی سے یواین سمیت عالمی طاقتوں کے ضمیربھی مردہ ہوچکے ہیں۔

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت کوکل نہیں آج ہی دہشت گرد ملک قرار دینے کا وقت آچکا ہے، یواین کو چاہیے وہ فوری بھارت کو دہشت گر د ملک قرار دے۔

  • فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی دھوم ، انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم

    فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کی دھوم ، انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم

    کراچی : سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمزاور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیشکش "فلم پنجاب نہیں جاؤں گی” نے دھوم مچادی جبکہ انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان اقبال فلمز، اےآروائی فلمزاورسکس سگماپلس کی مشترکہ پیشکش فلم پنجاب نہیں جاؤں گی نےعید میلہ لُوٹ لیا، سینماگھروں پر رش جاری ہے جبکہ باکس پر فلم نے سب ہی کو پیچھے چھوڑدیا۔

    فلم بین اداکار ہمایوں سعید اور سہیل احمد کی تعریف کرتے نہیں تھکتے، انکا کہنا ہے کہ دوبارہ بھی ٹکٹ لیکر فلم دیکھیں گے۔

    فلم پنجاب نہیں جاؤں گی لوگوں کی اتنی پسند آئی کہ سینماگھروں میں یہی گونج تھی، پاکستان میں بھرپور پذیرائی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ فلم پنجاب نہیں جاؤں گی نے انٹرنیشنل لیول پر بھی باکس آفس کے نئے ریکارڈقائم کر دیے۔

    سلمان اقبال فلمز، اے آروائی فلمز اور سکس سگما فلمز کی پیشکش پنجاب نہیں جاؤں گی انٹرنیشنل مارکیٹ میں اب تک کی سب سے کامیاب فلم قرار پائی ہے۔

    ے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی یہ مشترکہ کاوش پنجاب نہیں جاؤں گی کے ہداایتکار ندیم بیگ ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سربراہ سلمان اقبال ہیں۔

    فلم میں ہمایوں سعید اور مہوش حیات مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر فنکاروں میں عروہ حسین، احمد علی بٹ اور صبا حمید بھی شامل ہیں۔ ہمایوں سعید فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

    فلم کی کہانی گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے اور ایک شہری لڑکی کی محبت پر مبنی ہے، جو کسی صورت پنجاب نہ جانے کا اعلان کرتی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔