Tag: international market

  • اسرائیل پر حملہ : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    اسرائیل پر حملہ : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    ایران کی جانب سے اسرائیل پر سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے۔

    اس حوالے سے آئل ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں خام تیل کے حوالے سے صورتحال مزید کشیدہ ہوجائے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منگل کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برینٹ کروڈ کے دسمبر کی ترسیل کے لئے سودے 13 سینٹ یا 0.18 فیصد اضافے کے بعد 71.83 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے۔

    یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے نومبر کی ترسیل کے لئے سودے 14 سینٹ یا 0.21 فیصد اضافے کے بعد 68.31 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا میں خام تیل اور ایندھن کے ذخیرے میں 27 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 21 لاکھ بیرل کی کمی متوقع ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی منڈی میں اب قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں اور بینچ مارکس میں دن بھر میں 5 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ برینٹ 75.35 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : ایران نے اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کر دیا

    واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے، ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فضائی حدود بند کردی گئیں اور ہوائی اڈوں پر موجود تمام مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

    تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیو اٹم ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔

  • سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

    سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

    کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس قیمت 11ڈالر بڑھنے کے بعد 1956 امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 700 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی اور نئی قدر دو لاکھ 32 ہزار 800روپے ہو گئی ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کا بھاؤ 1458 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 99 ہزار 588 46 روپے ہے۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

    کراچی : ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت کم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس قیمت نو امریکی ڈالر کی کمی کے بعد 1952 امریکی ڈالر ہوگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک تولہ سونا 250 روپے سستا ہوا ہے، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار750روپے ہوگئی ہے، دس گرام سونے کی قیمت 214 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 2 ہزار118 روپے پر آگئی ہے۔

    دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2900روپے اور 2486.28 روپے ہوگئی ہے۔

  • بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 3 فی صد کمی

    بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 3 فی صد کمی

    بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 3 فی صد کمی واقع ہو گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2.45 ڈالر فی بیرل کم ہو گئی، جب کہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 2.41 ڈالر فی بیرل کم ہوئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 80 ڈالر 60 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے جب کہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 74 ڈالر 5 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔

    بدھ کو امریکی فیڈرل ریزرو کی تازہ ترین میٹنگ کے مطابق مانیٹری پالیسی کی تشکیل میں بلند افراط زر کا بڑا ہاتھ ہے، اور جب تک اس پر قابو نہیں پایا جائے گا، مہنگائی میں اضافے کا خدشہ موجود رہے گا۔

    جمعرات کو ڈالر کا انڈیکس 0.1 فی صد کم ہو کر 104.39 پر آ گیا، جس سے دیگر کرنسی رکھنے والوں کے لیے تیل قدرے سستا ہو گیا۔

  • خام تیل کی قیمتوں کی بلند پرواز جاری

    خام تیل کی قیمتوں کی بلند پرواز جاری

    بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ مسلسل جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.10 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    روس یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے ساتھ روس پر مغربی اور یورپی ممالک کی پابندیوں سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال سے خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہیں آ پارہا ہے اور خام تیل قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بین الاقوامی ماریٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر 10 سینٹ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد تیل کی فی بیرل قیمت 108.33 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

    اس کے ساتھ ہی ڈبلو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 ڈالر36 سینٹ اضافہ ہوا جس کے بعد ڈبول ٹی آئی تیل کی قیمت 103.56 ڈالر پر آگئی۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4.25 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

    جبکہ گزشتہ ماہ مارچ کے اوائل میں خام تیل کی قیمتیں ریکارڈ 10 سال کی بلندی کو چھوگئی تھیں اور خام تیل پہلی بار 119.84 ڈالر فی بیرل ہوگیا تھا۔

  • سعودی عرب : سونے کی قمیت میں کتنا اضافہ ہوگیا ؟؟

    سعودی عرب : سونے کی قمیت میں کتنا اضافہ ہوگیا ؟؟

    ریاض : سعودی عرب میں جمعے کو سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے۔ بین الاقوامی مارکیٹ کے اثرات سعودی مارکیٹ پر بھی نظر آنے لگے ہیں۔

    عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت جمعے کو 228.95 ریال رہی ہے۔ اکیس قیراط ایک گرام سونا 200.33 ریال میں فروخت ہوا۔ مملکت میں سب سے زیادہ اکیس قیراط سونے کا رواج ہے۔

    اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 171.72 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 133.56 ریال رہی۔

    سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت 7121.25 ریال تک پہنچ گئی جبکہ 21 قیراط والے 8 گرام کے سونے کے بسکٹ 1602.68ریال میں دستیاب رہا۔

    انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ جمعرات کو ہی بڑھ گئے تھے۔ گزشتہ مہینے توقع سے کہیں زیادہ سونا مہنگا ہوگیا۔ ایک اونس سونا فوری لین دین میں 1893.75 ڈالر تک پہنچ گیا۔ 0.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • پاکستان میں سونے  کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    سنگاپور : عالمی منڈی میں سونےکی قیمت کو پر لگ گئے، جس کے بعد پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 92250روپے تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونےکی قیمتوں میں اٖضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا  گیا ، پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے اضافہ کے ساتھ 92250روپےہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686روپے اضافہ کے بعد 79089 روپےہوگئی۔

    کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی اونس قیمت میں پینتیس ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈکیاگیا اور سونے کی فی اونس قیمت16 سو 2 ڈالر 95 سینٹس ہوگئی، بعد ازاں سونا 24ڈالر اضافہ کے بعد 1609.50ڈالر فی اونس کی سطح پر بند ہوا۔

    گزشتہ چارزورسے عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی جارہی تھی ، معاشی ماہرین کےمطابق عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں اضافےکی وجہ سرمایہ کاروں کا سونےکومحفوظ سرمایہ کاری تصور کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

    گزشتہ ہفتےمیں سونے کی قیمت میں پانچ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور  سونے کی قیمت 44.50 ڈالر کمی کے بعد 1586.50  ڈالر فی اونس کی سطح پر  بند ہوئی تھی۔

    اس سے قبل عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باعث  پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 96300روپے ہوگئی تھی۔

  • چالیس اب ڈالر کے غیرملکی قرضے کے بعد وفاقی حکومت کی مزید قرضے لینے کی پلاننگ

    چالیس اب ڈالر کے غیرملکی قرضے کے بعد وفاقی حکومت کی مزید قرضے لینے کی پلاننگ

    واشنگٹن: پانچ سال میں چالیس اب ڈالر کے غیرملکی قرضے کے بعد بھی وفاقی حکومت نے مزید قرضے لینے کی پلاننگ کرلی، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ کی حکمت عملی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی اور یورپی بانڈ مارکیٹ سے بھاری قرض لے لئے، اب چینی بانڈ مارکیٹ کا رخ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نئے قرضے لینے کا عندیہ دے دیا اور کہا کہ رواں سال پہلے چینی مارکیٹس سے اور پھر انٹرنیشل بانڈ مارکیٹ سے مزید قرضہ لیا جائے گا۔

    مشیرخزانہ نے کہا کہ موجودہ ضروریات کیلئے کمرشل بینکوں سے قرضہ لیا جارہا ہے، روپے کی قدر میں دو مرتبہ کمی کی گئی تاہم پاکستانی کرنسی کی قدر کم کرنےکی فی الحال ضرورت نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ فنانشل ایکش ٹاسک فورس کیلئے پلان تیار کر لیا ہے، ایف اے ٹی ایف کے تحفظات کا مکمل طور پر ازالہ کریں گے، ہم نےستمبر اکتوبر میں چینی بانڈ مارکیٹ میں بانڈز کی فروخت کا فیصلہ کیا ہے، نومبر میں ایک بار پھر بین القوامی بانڈز مارکیٹ کا رخ کریں گے جیسے گزشتہ سال کیا تھا ہم نے پلان تیار کرلیا ہے۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس مہینے کی 23 یا 25 کو یہ پلان ایف اے ٹی ایف سے شیئر کریں گے، ہمارے خیال میں پاکستان صرف ایک سال تک گرے لسٹ میں رہے گا، ہم بین القوامی برادری ،ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ریفارمز پر عمل درآمد شروع کریں گے اور ہم جلد گرے لسٹ سے باہر آجائیں گے۔

    مشیرخزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی سر زمین سےدہشت گردوں کی فنانسنگ اور منی لانڈرنگ نہیں ہونے دیں گے، سی پیک کے باعث ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے اورتوانائی بحران کے خاتمے کے بعد صنعتی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں، جارتی عدم توازن کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی آئی، اقتصادی پالیسیوں کی بدولت افراط زر کی شرح 4فیصدسے کم ہوچکی ہے۔


    مزید پڑھیں : مفتاح اسماعیل کا دورہ امریکہ ، کیا پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف پروگرام میں جانے والا ہے؟


    یاد رہے چند روز قبل بجٹ کی آمد سے10 دن پہلے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی امریکہ یاترا نے بہت سے سوالات اٹھ رہے تھے اور کہا جارہا تھا کہ کیا پاکستان ایک بار پھر آئی ایم ایف پروگرام میں جانے والا ہے؟

    معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان کوایک اورآئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت پڑسکتی ہے، ملک کے بیرونی کھاتے شدید دباؤکا شکار غیر ملکی قرضوں کی ادائیگیاں کرنی ہیں ، ملک کو آئندہ مالی سال میں تیرہ ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی ضرورت پڑے گی۔

    خیال رہے کہ 2013 میں موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی آئی ایم ایف سے چھ ار ب چھ کروڑ ڈالر کا قرضہ لیا تھا۔ پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کے مقرر کردہ اہداف حاصل کرنےکے بعد قرضہ اقساط میں ملا تھا، پروگرام کی تکمیل پر بھی آئی ایم ایف پاکستان کی پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ کر رہا ہے ۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ امور مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال کا بجٹ 27 اپریل کو پیش کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہو جائے گی ، اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ وفاقی بجٹ جلد پیش کرکے اپنی ہی دور حکومت میں منظور کروالیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی

    سنگا پور : عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق المی سطح پر ڈالر کی قدر میں بہتری کے بعد ایشیائی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالرکمی کےبعد سرسٹھ ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت چونسٹھ ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    عالمی منڈی میں سونےکی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، سونے کی فی اونس قیمت تین ڈالر کمی کے بعد تیرہ سو تیس ڈالر ہوگئی۔

    انٹرنیشل کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دیگر کرنسیوں کے مقابلےمیں مضبوط ہوتی نظر آئی، ین، برطانوی پاونڈ اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔

    دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار رہی ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں680سے زائدپوائنٹس ، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں میں555پوائنٹس
    چینی اسٹاک مارکیٹ میں260پوائنٹس جبکہ امریکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی۔

    ماہرین کے مطابق ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کی وجہ ڈالرکی قدرمیں بہتری ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سونے کی قیمت  1000 روپے کا اضافے کے ساتھ 2 سال کی بلند ترین سطح پر

    سونے کی قیمت 1000 روپے کا اضافے کے ساتھ 2 سال کی بلند ترین سطح پر

    کراچی : عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ، مقامی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے ساتھ دو سال کی بلند ترین سطح پر آگئی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت1290 ڈالر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ایشیائی منڈیوں میں سونے کی قیمت بارہ سونوئے ڈالر فی اونس ہوگئی ہے، آج بھی ایشیائی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں ساڑھے تین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا۔

    مقامی منڈی میں بھی سونا مہنگا ہو گیا اور قیمت 1000 روپے کا اضافے کے ساتھ 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    سونےکی فی تولہ قیمت 56ہزار200 روپے ہوگئی، دس گرام سونے کی قیمت آٹھ سو ستاون روپے اضافے کے ساتھ 48ہزار171 روپے ہوگئی۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیا، چاندی کی عالمی قیمت 22 سینٹ بڑھ کر 16.65 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ مقامی مارکیٹس میں چاندی کی تولہ قیمت میں 20 روپے کے اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 830 روپے ہوگئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔