Tag: international market

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10ماہ کی بلند ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10ماہ کی بلند ترین سطح پر

    سنگاپور : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 10 ماہ کی بلند ترین سطح پرآگئی، ایشیائی منڈیوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں تین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں سونے کی فی اونس کی قیمت تین ڈالر اضافے کے ساتھ تیرہ سو گیارہ ڈالر فی اونس ہوگئی، گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت تیرہ سو پچیس ڈالر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا، تاہم کاروبار کا اختتام تیرہ سو نو ڈالرہوا۔

    عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 52 ہزار 320 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 44 ہزار 804 روپے ہوگئی۔


    مزید پڑھیں :  سونے کی قیمت میں اضافہ


    تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی گرتی قیمت اور شمالی کوریہ کی جانب سےبڑھتی ہوئی ٹینشن کے باعث سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کو ترجیحی دے رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ 18 اگست کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ‘سونا مہنگا

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ‘سونا مہنگا

    نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی جبکہ سونا چھ ڈالر فی اونس مہنگا ہوگیا۔

    عالمی سطح پر زائد سپلائی کے باعث خام تیل کی قیمت سات ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت 44 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 42 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی۔

    امریکا میں گیسولین اور ڈیزل کے ذخائر اور ریفائنریز کی پیداوار بڑھنے پر قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔

    دوسری جانب تیل کی کم ہوتی قیمت کے باعث سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

    عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت بارہ سو تریپن ڈالر ہوگئی ہے جبکہ خام تیل قیمتوں میں کمی کے باعث بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹس منفی زون میں دیکھی گئیں۔

    ماہرین کا کہنا ہےکہ امریکی فیڈریل ریزرو کی جانب سے رواں سال شرح سود میں ایک بار پھر اضافے کی توقع پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کم ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کم ترین سطح پر

    نیویارک :  عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پانچ ماہ کم ترین سطح پر آگئی۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی اور قیمت 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، ایشیائی منڈیوں  میں خام تیل کی قیمت میں ڈیڑھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ پانچ دن میں خام تیل کی قیمت میں چار ڈالر چھیاسٹھ سینٹس کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    امریکی خام تیل کی قیمت چوالیس ڈالر بیس سینٹس جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت سینتالیس ڈالر بیس سینٹ ہوگئی۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ طلب سے زیادہ فراہمی ہے۔ تاہم ابھی تک اوپیک اور نان اوپیک ممالک کی جانب سے پیداوار میں کمی کے معاہدے کی مزید توسیع کا فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

    تیل برآمدی ممالک کا اجلا پچیس مئی کو ہوگا۔


    مزید پڑھیں : خام تیل کی قیمت 3 ماہ کی کم ترین سطح پر


    دوسری جانب امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر ڈالر کی قدر عالمی مارکیٹ میں بڑھ رہی ہے جو خام تیل کی قیمت کو مزید کم کر رہی ہے، معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس کمی سے مقامی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے

  • سونا مہنگا ہوجائے گا، ماہرین نے خبردار کردیا

    سونا مہنگا ہوجائے گا، ماہرین نے خبردار کردیا

    کراچی : تین سالہ مندی کے بعد صرافہ مارکیٹ میں تیزی کی لہر آنے والی ہے، سونے مہنگا ہوجائے گا ماہرین نے خبردار کردیا۔

    رواں سال سونے کی قیمت میں پچیس فیصد تک کا اضافہ ہوچکا ہے، ماہرین کے مطابق عالمی معیشت کی غیریقینی صورتحال کی وجہ سے سرمایہ صرافہ مارکیٹ کا رخ کررہے ہیں،جب کہ امریکی انتخابات کی وجہ سے بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں11ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1348 ڈالر سے گھٹ کر 1337ڈالر ہو گئی ، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

    آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 7 دن کے دوران صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 850روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد، لاہور،ملتان،فیصل آباد، راولپنڈی ،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت50ہزار950روپے سے بڑھ کر51ہزار800روپے ہوگئی۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی طلب میں کمی اور سونے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

  • سونے کی قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1359 ڈالر فی اونس ہو گئی, جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت رواں سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 550 روپے اضافے کے بعد 51 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 441 روپے اضافے کے بعد 44 ہزار 142 روپے تک جا پہنچی۔

    آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سال کے آغاز سے ہی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جنوری سے اب تک سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 200 روپے کا اضافہ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 171 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، اسی عرصے میں عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 297 ڈالر فی اونس تک بڑھ چکی ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے ڈالر کی طلب میں کمی اور سونے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    نیویارک:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت تینتالیس ڈالر سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر سے کمی ہونے لگی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں گزشتہ چھ روز سے مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمت ساڑھے تین فیصد کمی کے بعد 46ڈالر 21 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر اسی سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی خام تیل ذخیرہ اندوزی اور امریکی پیداوار میں کمی کے باعث خام تیل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں پاکستانی معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہورہی ہیں اور ان سے پاکستانی معیشت کا سہارا مل رہا ہے، قیمتیں کمم ہونے کا پاکستان بھرپور فائدہ اٹھائے۔

  • سونے کی قیمت چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    اسلام آباد: بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمت چھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.2فیصد اضافہ ہوا اورمستقبل کی خریداری کے معاہدے 1289.80ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

    بنگلور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں معولی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 1279.16ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

    نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمت میں 0.6فیصد اضافہ ہوا اورمستقبل کی خریداری کے معاہدے 1281.96ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

  • سونے کی قیمت میں مزید کمی آگئی

    سونے کی قیمت میں مزید کمی آگئی

    کراچی: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہوتے ہی سونے کی قیمتیں نیچے آنے لگی ہیں، لندن بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا تیس ڈالر سے زائد کمی کے بعد بارہ سو تیرہ ڈالر ہوگیا، جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تین سو روپے کم ہوگئ۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم ہونے کے بعد سونےکی قیمت نیچے آنےلگی، لندن بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا سینتیس ڈالر کمی سے بارہ سو تیرہ ڈالر پر آگیا، عالمی منڈی میں قیمتیں کم ہونے سے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں نہ سنبھل سکیں۔

    فی تولہ سونا تین سو روپےکمی کے بعد سینتالیس ہزار پانچ سوروپے، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت دو سو چھپن روپے کم ہوکر چالیس ہزار سات سو چودہ روپے پر آگئی۔

    ماہرین کا کہناہے کہ روس اور سعودی عرب میں تیل کی پیداوار کے معاہدے کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ خام تیل کی قیمتوں اضافہ متوقع ہے۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ کمی

    ملک میں سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ کمی

    ملک میں سونے کی قیمت میں آٹھ سو روپے فی تولہ کمی آگئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت سیتالیس ہزار آٹھ سو روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا چھ سو پچیاسی روپے کمی سے چالیس ہزار نو سو اکھتر روپے کا ہو گیا ہے۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بائیس ڈالر کمی سےبارہ سو نو ڈالرفی اونس پر آ چکی ہے ۔

    واضح رہے اس سے قبل عالمی منڈی میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث مقامی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سونے کی قیمت میں دو ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا ہے۔فروری کے آغاز پر سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا جبکہ گزشتہ ہفتہ کے آخری روز ملک میں سونے کی قیمت آڑتالیس ہزار سات سو روپے فی تولہ تک پہنچ گئی اور اس طرح صرف ایک ہفتے کے دوران سونے کی مقامی قیمت میں ایک ہزار نو سو پچاس روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

  • عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں نمایاں اضافہ

    عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں نمایاں اضافہ

    کراچی: عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونا گیارہ سو روپے تولہ مہنگا ہوگیا۔

    برفانی طوفان سےمتاثرہ امریکی معیشت کےزیر اثرکمزور ہوتے ڈالرکا دوسرا رخ سونےکی قیمت بڑھنے کی شکل میں سامنے آرہا ہے۔

    عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اُونس سونے کی قیمت میں چوالیس ڈالرکے نمایاں اضافے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں گیارہ سو روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔جس سےملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت اڑتالیس ہزار دو سو روپے پر پہنچ گئی۔