Tag: international market

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی

    نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی. عرب لائٹ خام تیل کی قیمت بتیس ڈالر فی بیرل ہوگئی.

    ایشیائی منڈیو ں میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، عرب لائٹ خام تیل جنوری کے سودے بتیس ڈالر اسی سینٹس ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل جنوری کے سودے چونتیس ڈالر اسی سینٹیس پر ٹریڈ ہو رہے ہیں۔

    امریکہ مالیاتی ادارے گولڈ مین سیک کے مطابق خام تیل کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے. خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ اوپیک کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں کمی نہ کرنا ہے ۔

    اوپیک ممالک تین کروڑ بیرل یومیہ خام تیل پیدا کر رہے ہیں،امریکی ادارے کے مطابق خام تیل کی قیمت بیس ڈالر فی بیرل تک گر جائے گی.

  • خام تیل کی قیمت 2009سے اب تک کی کم ترین سطح پر آگئی

    خام تیل کی قیمت 2009سے اب تک کی کم ترین سطح پر آگئی

    نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت دوہزار نو سے اب تک کی کم ترین سطح پر آگئی، خام تیل کی قیمت میں سینتیس ڈالر فی بیرل سے کم ہوگئی ہے۔

    عالمی مالیاتی ادارے تیل کی قیمت میں مسلسل کمی سے پریشان ہیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں سینتیس ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔ عالمی معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمت میں مزید کمی متوقع ہے۔

    خام تیل کی عالمی قیمت بیس ڈالر فی بیرل تک گر جانے کی پیش گوئی سچ ہوتی نظر آرہی ہے۔

    دوسری جانب خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو سنبھالا دینے کیلئے امریکا کی جانب سے خام تیل کی درآمدات پر پابندی ختم کئے جانے کا امکان ہے.

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 7سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 7سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    نیویارک : اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار کم نہ کرنے کے فیصلے کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت سات سال کی کم ترین سطح پر آگئی.

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی نہ کرنے کا فیصلے کے بعد تیل کی قیمت میں مسلسل گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت سینتیس اعشاریہ چھ پانچ ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    ماہرین کے مطابق تیل کی پیداوار برقرار رہنے کی صورت میں قیمتوں میں گراوٹ کی موجودہ سطح برقرار رہنے کی توقع ہے۔

  • سونے کی قیمت 6سال کی کم ترین سطح پر

    سونے کی قیمت 6سال کی کم ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ۔

    بین الااقوامی منڈیوں میں سو نے کی قیمت مسلسل کمی کا شکار ہے. سونے کی قیمت میں چار ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی فی اونس کی ایک ہزار اڑسٹھ ڈالر ہوگئی ہے۔

    دوسری خام تیل کی قیمت بھی مسلسل کمی کا شکار ہے، سنگاپور کے مارکیٹس میں خام تیل کی قیمت پچاس سینٹس کمی کے بعد بیالیس ڈالر پچاس سینٹس ہوگئی ۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈالر کی قدر میں اضافہ اور مارکیٹ میں طلب سے زیادہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے.

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 15سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 15سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت پندرہ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، مگر مقامی قیمتوں میں صرف چند پیسے کمی متوقع ہے.

    عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 8ڈالر کمی کے بعد 38ڈالر فی بیرل پر آگئی، جو پندرہ سال کی کم ترین سطح پر ہے،

    مسلسل ہوتی اس کمی نے خام تیل میں سرمایا کاری کرنے والے کی نیند اڑا دی ہے، کم قیمتیں خام تیل درآمد کرنے والے ممالک کیلئے خوش آئند ہیں مگر پاکستانیوں کے اس خوشی سے بھی محروم رہ جانے کا خدشہ ہے ۔

    زرائع کے مطابق یکم دسمبر سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں موجودہ سطح پر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ اور اگر کمی ہوتی بھی ہے تو چند پیسوں سے زائد کے ریلیف کا امکان نہیں ہے.

  • عالمی منڈی میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

    عالمی منڈی میں ایک بار پھر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

    اسلام آباد: اگست کے مہینے میں تیسری بار خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنےمیں آیا، خام تیل کی عالمی قیمت میں دو فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

             تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے، ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمت پچاس سینٹس کمی کے بعد چوالیس ڈالر جبکہ نارتھ برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر کمی کے ساتھ اڑتالیس ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی خام تیل کے اعداد وشمار میں بہتری نہ ہونے کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

     

  • پیٹرول سی این جی سے سستا ہونے کا امکان،10روپےکمی متوقع

    پیٹرول سی این جی سے سستا ہونے کا امکان،10روپےکمی متوقع

    اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ مزید کم ہونے کا امکان ہے۔

    یکم فروری سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں دس روپے کی کا امکان ہے ، دس روپے کمی کےبعد پیٹرول سی این جی سے بھی سستا ہوجائے گا۔

    وزارتِ پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چودہ روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپےپچاس پیسےفی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں گیارہ روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔

    سب سے زیادہ ایچ او بی سی کی قیمت میں چودہ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ غریبوں کا ایندھن مٹی کا تیل بارہ روپے تک سستا ہونے کا امکان ہے ۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری 30 جنوری کو منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی، منظوری کے بعد کم کی گئی نئی قیمتیں یکم فروری سے لاگو ہوں گی۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

    کراچی: عالمی منڈی میں فی اُونس سونا تئیس ڈالرپاکستان میں فی تولہ ساڑھےآٹھ سو روپےمہنگاہوگیا۔

    عالمی سطح پربڑی کرنسیوں کی گرتی قدرکےباعث سب کی نظریں سونے پرلگ گئی ہیں اور عالمی سرمایہ کاروں کا رخ سونےکی طرف ہوگیاہے۔

    انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اُونس سونا23ڈالرمزید مہنگاہوگیا، جس سےعالمی منڈی میں فی اُونس سونےکےریٹ 1280ڈالرکی سطح پرجاپہنچا ہے، اسی طرح پاکستان میں بھی ہفتےکو سونےکی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور فی تولہ سونا850 روپے مہنگاہوگیا۔

    گولڈ ڈیلرزکےمطابق ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت 48950 روپےہوگئی ہے۔۔دس گرام سونےکے بھائو 729روپے بڑھکر 41957روپےہوگئے،پندرہ روز میں عالمی منڈی میں فی اُونس سونا 80ڈالر مہنگاہوچکاہےجبکہ پاکستان میں 15روز میں فی تولہ سونےکی قیمت 2ہزار روپےبڑھ چکی ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل 51 ڈالر فی بیرل ہوگیا

    عالمی منڈی میں خام تیل 51 ڈالر فی بیرل ہوگیا

    ویانا :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ساڑھے پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

    سال دوہزار پندرہ میں بھی خام تیل کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی فروری کے سودے اکیاون ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہے ہیں، جو ساڑھے پانچ سال کی کم ترین سطح ہے ۔

    نارتھ برینٹ خام تیل کے فروری کے سودے پچپن ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی اور اوپیک کی جانب سے پیداورانہ کم کرنے کے باعث تیل برآمد کرنے والے نان اوپیک ممالک کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

  • ملک میں سونےکی قیمت پھرگرگئی

    ملک میں سونےکی قیمت پھرگرگئی

    کراچی: عالمی منڈی میں سونا سستا ہونے اور مقامی سطح پر ڈالرکی قیمت نیچے آنےسےملک بھر میں فی تولہ سونےکےدام ساڑھےتین سو روپےکم ہوگئے۔

    گولڈ ڈیلرز کے مطابق نئے ہفتے کے آغاز پر انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ایک بار پھر سونےکی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوئیں۔۔فی اُونس سونےکی قیمت میں آٹھ ڈالرکی کمی دیکھی گئی۔۔جس کےزیراثر پاکستان میں بھی سوناساڑھےتین سو روپےسستا ہوکر سینتالیس ہزار روپےکا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت تین سو روپے کم ہوکر چالیس ہزار دو سوبیاسی روپے پر آگئی۔