Tag: international market

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی: سونےمیں نمایاں اُتار چڑھائو، قیمت پھربڑھ گئی، پاکستان میں فی تولہ سونا آٹھ سو روپے، عالمی منڈی میں ایک دن میں تینتیس ڈالرمہنگا ہوگیا۔

    سونےکی قیمتوں میں نمایاں کمی و بیشی کا رجحان دیکھاجارہا ہے، گذشتہ دنوں سونےکی قیمت پونےچار سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، جب تین روز قبل عالمی سطح پرفی اُونس سونا اٹھائیس ڈالر اور پاکستان میں آٹھ سو روپےفی تولہ سستاہوا تھا، تاہم ہفتےکو پھر سونےکے نرخوں میں نمایاں اضافہ دیکھاگیا۔

    گولڈ ڈیلرزکےمطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اُونس سونےکےدام ایک دن میں 33 ڈالر بڑھ گئےجس کےباعث ملک بھر فی تولہ سونا آٹھ سو روپےمہنگاہوکرسینتالیس ہزارتین سوپچاس روپےکا ہوگیا، اسی طرح دس گرام سونےکےبھائو چھےسو پچیاسی روپے بڑھکر چالیس ہزار پانچ سو پچیاسی روپےہوگئے۔

  • حکومت نے بجلی سستی کرنے کے بجائے اُلٹا مہنگی کردی

    حکومت نے بجلی سستی کرنے کے بجائے اُلٹا مہنگی کردی

    اسلام آباد: پانچ ماہ تک عالمی سطح پرتیل سستا ہوتا رہا اور حکومت نے تیل سے بننے والی بجلی سستی کرنے کے بجائے اُلٹا مہنگی کردی ہے۔

    نوازحکومت ایسے کاموں میں ماہر ہوچکی ہے، جیسے پہلے پیٹرولیم مصنوعات معمولی سستی کرکے عوام کو ٹرخاتی رہی اور اب مہنگی بجلی بیچ کر عوام کی جیبوں سے اربوں روپے نکالنے کی باتیں زبان زدِ عام ہیں۔

    پانچ ماہ میں عالمی منڈی میں خام تیل تیس فیصد سستا ہوچکا ہے جبکہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے والا فرنس آئل صرف آٹھ فیصد سستا کیا گیا ، دوسری جانب ڈیزل کی قیمت بھی پانچ ماہ میں صرف پندرہ فیصد کم کی گئی۔

    ملک میں تقریباً پچاس فیصد بجلی فرنس آئل اور ڈیزل سے بنتی ہے، حکومت نے بجلی سستی کرنے کے بجائے اُلٹا 52 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں کمی کے تناسب سے ملک میں فرنس آئل سے بننے والی بجلی 4 روپے فی یونٹ سستی ہونی چاہیئے، ڈیزل سے بننے والی بجلی 5 روپے فی یونٹ تک سستی کرنی چاہیئے لیکن حکومت بیچاری عوام کو ریلیف دے یا آئی ایم ایف کی مانے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4سال کی کم ترین سطح پر

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4سال کی کم ترین سطح پر

    اسلام آباد: خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چار سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    خام تیل کی عالمی قیمتوں میں طلب میں کمی اور وافر سپلائی کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی کروڈ چار سال کی نئی کم ترین سطح تیراسی ڈالر پینتیس سینٹس اور امریکی آئل ڈبلیو ٹی او دو سال سے زائد کی کم ترین سطح اسی ڈالر پچھتر سینٹس فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے ۔

    بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی جانب سے خام تیل کی عالمی طلب میں کٹوتی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی تھی ۔

  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: بین الاقوامی اور مقامی منڈیوں سرمایا کاورں کی دلچسپی میں اضافے کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

    مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے اضافے کے ساتھ اڑتالیس ہزار تین سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت دوسو روپے اٹھاون روپے اضافے کے بعد اکتالیس ہزار چار سو روپے پر ہوگئی ہے۔

    عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں بھی اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعدعالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت چار ڈالر اضافے کے ساتھ بارہ سو ستائس ڈالر ہوگئی ہے۔

  • مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: بین الاقوامی منڈیوں میں سونے قیمت میں اضافہ جب کہ مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت ڈھائی سو روپے کمی کے بعد سینتالیس ہزار ایک سو پچاس روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت دو سو چودہ روپے کمی کے بعد چالیس ہزارچار سو چودہ روپے ہوگئی ہے۔

    عالمی منڈیوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں پانچ ڈالر کے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت بارہ سو چھبیس ڈالر ہوگئی۔

  • سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

    سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

    کراچی: بین الاقوامی منڈیوں میں سونے قیمت میں کمی کے بعد مقامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

    مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ڈھائی سو روپے کمی کے بعد سینتالیس ہزار تین سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت دو سو پندرہ روپے کمی کے بعد ا چالیس ہزارپانچ سو بیالیس روپے ہوگئی۔ سنگاپور کے منڈیوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں چودہ ڈالر کی کمی دیکھی جارہی ہے جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت بارہ سو چھ ڈالر ہوگئی۔ مقامی منڈی میں چاندی کی قیمت میں بھی استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

  • عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی

    عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی

    کراچی: بین الاقوامی منڈیوں میں سونے قیمت میں نمایاں کمی کے باعث مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

    مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سوروپے کمی کے ساتھ سینتالیس ہزارچارسو پچاس روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت چھیاسی روپے کمی کے بعد چالیس ہزار چھ سو اکہتر روپے ہوگئیہے۔

    سنگاپور کے منڈیوں میں آج سونے کی فی اونس قیمت میں تیرہ ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت بارہ سو آٹھ ڈالر ہوگئی ہے۔

  • عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: بین الاقوامی منڈیوں میں سو نے قیمت میں اضافے کے بعد مقامی منڈی میں سونے کی قیمت میں بہتری ریکارڈ کی گئی۔

    مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو سوپچاس روپے اضافے کے ساتھ سینتالیس ہزار چھ سو پچاس روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت دو سو چودہ روپے اضافے کے ساتھ چالیس ہزار آٹھ سو بیالیس روپے ہوگئی ہے۔

    سنگاپور کے منڈیوں میں آج سونے کی فی اونس قیمت میں سترہ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت بارہ سو باتیس ڈالر ہوگئی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث سونے کی مقامی اورعالمی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

  • مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی: بین الاقوامی منڈیوں میں گزشتہ روز سونے قیمت میں کمی کے بعد مقامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    مقامی منڈی میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے کمی کے بعد سینتالیس ہزارچارسو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت تنتالیس روپے کمی کے بعد چالیس ہزار چھ سو اٹھائس روپے ہوگئی۔

    سنگاپورکی منڈیوں میں آج سونے کی فی اونس قیمت میں چارڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت بارہ سوانیس ڈالر ہوگئی ہے اورتجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے سے مقامی طور پرسونے کے نرخوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

  • عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی : عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث مقامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    مقامی منڈی میں سونے کی فی تولہ قیمت سو روپے کمی کے بعد سینتالیس ہزار آٹھ سو روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت چھیاسی روپے کمی کے بعد چالیس ہزار نوسو اکہتر روپے ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، نیو یارک مرکنٹائل ایکس چینج میں سونے کی فی اونس قیمت تین ڈالر کمی کے بعد کے بعد بارہ سو تئیس ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی مقامی منڈی میں بھی قیمتوں میں کمی کا باعث بنے گی۔