Tag: International media

  • مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بین الاقوامی میڈیا بھی بول اٹھا

    مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بین الاقوامی میڈیا بھی بول اٹھا

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بین الاقوامی میڈیا بھی بول پڑا ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پہلگام حملےکے بعد کشمیری اور بھارتی مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے، بھارت بھر میں 21 سے زائد مسلمانوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نفرت انگیز اور اسلامو فوبیا پر مشتمل 20 گانے ریلیز ہوئے، مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کے اشتعال انگیز اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    واشنگٹن ڈی سی کے "مرکز برائے مطالعہ منظم نفرت”کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلم دشمنی بڑھ چکی ہے، اترپردیش، ہریانہ، مہاراشٹرا میں مسلمانوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنماؤں کی ایما پر مساجد میں توہین آمیز پوسٹرز لگائے گئے ہیں، بھارتی ڈیجیٹل میڈیا بھی مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔

  • پاکستان کے سیاسی و معاشی بحران کی بین الاقوامی میڈیا میں گونج

    پاکستان کے سیاسی و معاشی بحران کی بین الاقوامی میڈیا میں گونج

    موجودہ صورتحال میں پاکستان پر سیاسی و معاشی غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، سیاسی عدم استحکام اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، ان باتوں کا ادراک پوری دنیا کو ہے اور وہ اس پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور نہیں معلوم تو ہماری اشرافیہ ہے جسے اس کی شاید پرواہ ہی نہیں۔

    اس حوالے سے امریکی نیوز چینل سی این این نے ایک رپورٹ نشر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکمران اور اپوزیشن کا وہ رہنما جو انہیں اقتدار سے ہٹانا چاہتا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ سیاسی داؤ لگا رہے ہیں جس سے بڑا نقصان عوام کی نفسیات کو پہنچ رہاہے، اور بہت سے لوگ افراتفری کی اس صورتحال سے تھک چکے ہیں۔

    سی این این کے مطابق پاکستانی سیاستدانوں کی دلیل ہے کہ عوام اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ساتھ عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافے کیخلاف جدوجہد کررہے ہیں اور پولیس کی جانب سے رہائشیوں کو روزانہ کی بنیادوں پر راستوں، اسکولوں اور انٹرنیٹ کی بندشوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان کے شمالی صوبے خیبر پختونخوا میں گزشتہ جمعرات کو آٹے کی سبسڈی والے تھیلے مفت حاصل کرنے کیلئے بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد پیروں تلے کچل کر ہلاک ہوگئے۔

    سی این این کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے اربوں ڈالر کی ہنگامی مالی امداد فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہےاور اس کا یہ عمل گزشتہ نومبر سے تاخیر کا شکار ہے، لیکن اپوزیشن مزید انتظار کرنے کیلئے کسی طرح بھی تیار نہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک جانے والے افراد کی تعداد میں گزشتہ سال 2022کی نسبت اس سال تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

    اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے چند ماہ میں پاکستان میں سیاسی استحکام کے بارے میں مایوسی غلط نہیں کیونکہ ملک بھر تمام سیاسی رہنما اقتدار کے حصول کی کشمکش میں ہیں۔ موجودہ حالات کے مطابق حکومت پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان جاری تصادم کی مثال شدید نوعیت کی ہے۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ اس تصادم کا حل آسانی سے حاصل نہیں کیا جا سکے گا کیونکہ اس بار دونوں فریق سڑکوں اور عدالتوں میں لڑرہے ہیں

  • عالمی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جھوٹ بولنے میں نمبرون قرار دے دیا

    عالمی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جھوٹ بولنے میں نمبرون قرار دے دیا

    لندن : برطانوی اخبار نے بھی بھارتی میڈیا کوجھوٹاقرار دے دیا اور کہا من گھرٹ جھوٹی خبریں بناکرچلانے میں بھارتی میڈیا سب سےآگے ہے، 64 فیصد بھارتیوں کو جعلی خبروں کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو جھوٹ گھڑنے میں نمبرون قرار دے دیا، برطانوی اخبارایوننگ اسٹینڈرڈ کا کہنا ہے مضحکہ خیز اور من گھرٹ جھوٹی خبریں بنانے میں بھارتی میڈیا کا کوئی مقابل نہیں۔

    مائیکروسافٹ کی سروے رپورٹ میں بتایا گیا بھارت میں ایک یا دو فیصد نہیں بلکہ چونسٹھ فیصد بھارتیوں کو جعلی خبروں کاسامناہے، اس کے مقابلے میں دنیا بھر میں ستاون فیصد من گھڑت خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔

    برطانوی اخبارایوننگ اسٹینڈرڈ کے مطابق انٹرنیٹ پر دنیا میں پچاس فیصد لوگ جھوٹی خبروں سے متاثر ہوتے ہیں، بھارت میں یہ شرح چوون فیصد ہے۔

    رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارت میں پھیلنے والی جھوٹی خبروں کے باعث چالیس سے زائد افراد قتل ہوئے۔

    بھارتی چینل صحافی رویش کمار نے گفتگو میں مودی کے میڈیا اسٹنٹ کو بہت منفی قرار دیا اور کہا جب کوئی ٹی وی چینل کا میزبان پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی اور اشتعال انگیز باتوں کا سلسلہ روکتا ہے یا کم کرتا ہے تو سماجی میڈیا کے بھارتی واریئرز اس ٹی وی میزبان کیخلاف سوشل میڈیا پر طوفان بد تمیزی کھڑا کردیتے ہیں اور اس کو’’ پاکستان کا ایجنٹ‘‘ قرار دیدیتے ہیں۔

    واضح رہے 27 فروری کو پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کےدو طیارے مارگرائے تھے اور پائلٹ  ابھی نندن کوگرفتارکرلیا تھا، جس کے بعد بھارت نے بھی طیاروں کی تباہی اور پائلٹ لاپتہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

    اس سے قبل 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ، تاہم پاک فضائیہ کی بروقت ایکشن پر  بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے، بعد ازاں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ، جس میں 300 دہشت گرد مارے گئے ۔

  • ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیاں، عالمی میڈیا کی شہ سرخیاں

    ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیاں، عالمی میڈیا کی شہ سرخیاں

    واشنگٹن : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکیوں پرعالمی میڈیا میں تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کی تقریر سے دونوں ملکوں کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے لئے صدرٹرمپ کی نئی پالیسی کوعالمی اور امریکی میڈیا کی تنقید کا سامنا ہے، برطانوی اخبارگارجین کا کہنا ہے پاکستان کیخلاف پرانے الزام دہرا کر دھمکیاں دی گئیں، سابق صدربراک اوباما بھی پاکستان کوامدادروکنے کی دھمکیاں دے چکے تھے۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارت کے لئے ٹرمپ کاموقف پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی کہا جا سکتا ہے۔

     

    واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکیوں پرپاکستان سخت ردعمل دے سکتا ہے۔

    سی این بی سی نے کہا ٹرمپ کی تقریرجوہری ممالک پاکستان اوربھارت میں تناؤبڑھا سکتی ہے۔

    وائس آف امریکا نے ہیڈلائن لگائی امریکا غلط دعوؤں کے بجائے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کا ساتھ دے۔

    یاد رہے کہ افغانستان اور جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی بیان کرتے ہوئے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا جبکہ ساتھ ساتھ پاکستان کو دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا اربوں ڈالر دیئے ہیں نتائج چاہئیں، پاکستان کو دہشت گردوں کےٹھکانوں کا صفایا کرنا ہوگا۔


    مزید پڑھیں : امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے ہیں، نتائج چاہئیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ


    ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ افغانستان میں ہماراساتھ دینے پر پاکستان کوفائدہ ہوگا، دوسری صورت میں اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا،  پاکستان اکثر ان افراد کو پناہ دیتا ہے، جو افراتفری پھیلاتے ہیں، پاکستان ہمارا اہم اتحادی ہے، پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھایا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عالمی میڈیا کا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش

    عالمی میڈیا کا عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش

    کراچی : فخر پاکستان عبدالستارایدھی کے انتقال پرملک بھرمیں فضا سوگوارہے تو دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا نے بھی اس عظیم انسان کوزبردست عقیدت پیش کیا ہے۔

    بلاامتیازانسانیت کی خدمت کے حوالے سے دنیا بھرمیں پاکستان کی مثبت تصویر پیش کرنے والے عبدالستارایدھی کے انتقال کی خبرعالمی میڈیا کی بھی بڑی خبربن گئی۔

    امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ نے ایدھی صاحب کی وفات کی خبر دیتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا، اخبار نے انہیں پاکستان کے غریب اورضرورتمند افراد کا ہیرو قراردیا۔

    برطانوی اخبارگارجین نے عبدالستارایدھی کوغریب اوردکھی لوگوں کا مسیحا قراردیا۔

    برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم کے بانی عبدالستار ایدھی کو صوفی کے طور پر پہچانا جاتا تھا۔

    امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوز نے کہا مجبور اور بے سہارا لوگوں کا سہارا ایدھی دنیا میں نہیں رہے، ایدھی نے اپنی تنظیم میں خواتین کو بھی ملازمت کے بھرپورمواقع فراہم کئے۔

    بھارتی میڈیا نے بھی عبدالستارایدھی کے انتقال کی خبر کی نمایاں کوریج کی، ہندوستان ٹائمز کا کہنا تھا کہ ایدھی کو پاکستان کی مدرٹریسا بھی کہا جاتا تھا۔

  • خصوصی رپورٹ : کراچی میں اموات کی اہم وجہ موسم کی تبدیلی ہے ، ماہرین

    خصوصی رپورٹ : کراچی میں اموات کی اہم وجہ موسم کی تبدیلی ہے ، ماہرین

    کراچی: کراچی میں گرمی میں جان کی بازی ہارنے والے شہریوں کی تعداد 750 ہوگئی ہے، مردہ خانوں میں لاشیں رکھنے کی جگہ کم پڑگئی، شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافد کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 21 جون کو 200 افراد جان لیوا گرمی سے ہلاک ہوئے جبکہ 22 جون کو 397 افراد لقمہ اجل بنے، 23 جون کو 113 افرادکی ہلاکتوں کی تصدیق  ہوچکی ہے، جن میں 40 بچے بھی شامل ہیں۔

    گذشتہ چار روز سے شہر قائد کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال تھم نہیں سکا،گزشتہ روز مختلف اسپتالوں میں ایک سو تیرہ سے زائد افراد کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں، اور پانچ روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 750 سے تجاوز کرچکی ہے۔

    مشہور و معروف آرکیٹیکٹ اور حلالِ امتیاز نے اعزاز یافتہ عارف حسن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک روزے کے باعث مسلمان پانی نہیں پیتے جس کی وجہ سے موسم کی شددت اثرانداز ہوئی اور اموات کا واقع پیش آیا ۔

    مزید شہریوں کی پریشانی لوڈشیڈنگ اور کراچی میں پانی قلت کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔

    محکمہ میٹرولوجیکل پاکستان نے کہا ہے کہ منگل کو درجہ حرارت 44 ڈگری تک رہا جبکہ شام میں طوفان کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان پالیسی افسر فررخ زمان نے اے آر وائی نیوز کو بتایا حالیہ ہونے والی موسمی تبدیلی اور چلنے والی لو نے عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے ۔

    اس شدید گرمی میں لو سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر ضروری ہے۔

    گرم موسم میں پانی کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے روزانہ کم از کم تین لیٹر پانی تو لازمی پینا چاہیے، خاص طور پر پانی کے ذریعے اپنے جسم میں نمکیات اور پانی کا توازن برقرار رکھنا چاہیے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے کھیرے کا جوس، ناریل کا پانی، لیموں کا جوس کا استعمال کرنا چاہیے، گرم اشیاء، چائے، کافی کا استمال کم کیجئے ۔

    ڈھیلے اور ہلکے رنگوں کے ملبوسات کاٹن جیسے ہوا دار کپڑے پہنیں، تاکہ پسینہ سوکھ جائے، اگر آپ مچھروں کے کاٹنے کے وقت باہر ہوں، تو پوری پینٹیں اور بند جوتے پہنیں۔

    گرم اشیاء، چائے، کافی کا استمال کم کیجئے، جب الکوحل اور کیفین والے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے، کولڈرنکس کے بجائے پانی، لسی، اور دیسی مشروبات کا استعمال کریں، سحری اور افطار میں کھانا کم کھائیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ دار بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں۔ایسی چیزیں کو آپ کو دھوپ سے محفوظ رکھیں۔

    اس لاعلاج اور ہلاکت خیز مرض سے صرف بچا ہی جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ناک کے کلپ خریدیں، اور اپنا سر پانی سے اوپر رکھیں تاکہ پانی کو ناک میں جانے سے بچایا جا سکے۔

    اگر ہم  یہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو گرمی سے ناصرف بچا جا سسکتا ہے بلکہ صحت کو بھی متوازن رکھا جا سکتا ہے۔

  • کراچی: شدید ترین گرمی سے سینکڑوں ہلاکتیں، عالمی میڈیا کی نمایاں کوریج

    کراچی: شدید ترین گرمی سے سینکڑوں ہلاکتیں، عالمی میڈیا کی نمایاں کوریج

    عالمی میڈیا نے بھی کراچی میں شدید ترین گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ سے سینکڑوں ہلاکتوں کو نمایاں کوریج دی ہے۔

    الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے جنوبی ساحلی شہر میں درجہ حرارت پینتالیس ڈگری کو چھوچکا ہے، شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے سیکڑوں افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے بحران نے لوگوں کی مشکل اور بڑھا دی ہے، بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی فراہمی بھی بند ہے۔

    بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل کو شہر کے درجۂ حرارت میں کچھ کمی دیکھی گئی تاہم اسپتالوں میں متاثرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سنیچر سے منگل تک ایدھی سرد خانے میں پانچ سو سے زیادہ لاشیں لائی گئیں۔

    وائس آف امریکہ نے کہا ہے کہ سندھ کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 49 جب کہ مرکزی شہر کراچی میں 45 ڈگری سینیٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے، جس سے سیکڑوں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اس دوران کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی طویل دورانیے کی بندش پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • سیکیورٹی ادارے پشاور سانحہ کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی

    سیکیورٹی ادارے پشاور سانحہ کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی

    اسلام آباد: غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ سیکیورٹی ادارے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کرنے والوں کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پشاور سمیت کئی شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سکیورٹی اداروں نے پشاور کے علاقے تہکال میں مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے جہاں سے اہم گرفتاریاں عمل میں لائی گئی۔ متاثرہ اسکول کے قریب ورسک روڈ پر بھی رہائشی علاقوں سے ستر سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا گیاہے۔

    سکیورٹی حکام نے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے دو شہروں سے بھی کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا دعوی ہے کہ سکیورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے فون رابطے حاصل کر کے ان کی بنیاد پر تحقیقات کی ہیں، جس سے وہ حملہ کرنے والوں کے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

  • اسلام آباد دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج

    اسلام آباد دھرنوں کی بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج

    تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کو بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کوریج دی جارہی ہے۔ تجزیہ نگاروں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال کو خطے کے لئے اہم قراردیا ہے۔پی ٹی آئی اورپاکستان عوامی تحریک کے آزادی اورانقلاب مارچ دنیابھر کی توجہ کا مرکزہیں۔بین الاقوامی میڈیادھرنوں اوراحتجاج کی خبروں کو لیڈنگ اسٹوری کے طورپرکورکرہا ہے۔

    امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے عمران خان کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہردھرنے کواہم سیاسی موڑ قراردیا۔ واشنگٹن پوسٹ کا تجزیہ ہے کہ پاکستان کی سیاسی ہلچل کے خطے کی صورتحال پرگہرے اثرات پڑیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق عوامی احتجاج نے حکومت کو دفاعی پوزیشن لینے پرمجبورکردیا۔

    ٹیلی گراف کا کہنا ہے پاکستان میں سیاسی بحران گہرا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ گارڈین نے کہا ہے کہ دھرنوں نے وزیراعظم نوازشریف کے لئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔