Tag: International passengers

  • بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مزید 23 مسافروں کورونا میں مبتلا نکلے

    بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مزید 23 مسافروں کورونا میں مبتلا نکلے

    پشاور : بیرون ملک سے پشاور آنیوالے 23 مسافروں میں کورونا میں مبتلا نکلے ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تمام مسافروں کو قرنطینہ کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کورونا کی تشخیص کا سلسلہ برقرار ہے، پشاور پہنچے والے 23مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، تمام مسافر پی آئی اے سمیت دیگر غیرملکی ایئرلائنزکے ذریعے پشاور پہنچے تھے۔

    محکمہ صحت کےپی کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر23مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے، جس کے بعد تمام مسافروں کو قرنطینہ کیلئےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں، بغیر ٹیسٹ کے کسی بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانےکی اجازت نہیں دی گئی۔ رپورٹ مثبت ‏‏آنے پر مسافر کو اپنےخرچےپرقریبی ہوٹل میں قرنطینہ ہوناہوگا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے پہلے ریپڈ ٹیسٹ کئے جاتے ہیں، ریپڈ ٹیسٹ میں کورونامثبت پر مسافروں کے علیحدہ سے سویب ٹیسٹ ہوتے ہیں۔

    ائیر پورٹ مینجر کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر کورونا خصوصی ہیلتھ ڈیسک بھی قائم کردی گئی ہے ، اے سی سی کی ٹیم محکمہ صحت کی ٹیم کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • کورونا کی تیسری لہر ، حکومت کی بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بڑی شرط

    کورونا کی تیسری لہر ، حکومت کی بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بڑی شرط

    اسلام آباد : این سی او سی نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان آنےوالےمسافروں کیلئےپی سی آرٹیسٹ کی شرط عائد کرتے ہوئے مسافر کیلئے منفی پی سی آررپورٹ لازمی قرار دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ دنیاکےمختلف ممالک میں کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے اور پاکستان کےنظام صحت پرکوروناکادباؤبڑھ رہاہے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ پاکستان آنےوالی ایئرٹریفک میں80فیصد کمی کافیصلہ کیا ہے ، ایئرٹریفک کو20فیصدتک محدود کیاجائےگا اور فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 تا 20مئی نافذ العمل رہیں گی تاہم این سی اوسی 18مئی کو موجودہ پابندیوں کے پلان پر نظر ثانی کرے گا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیٹگری سی لسٹ میں تبدیلی نہ کرنےکافیصلہ کیاہے اور پاکستان آنے والوں کیلئے ٹیسٹنگ،قرنطینہ پروٹوکول واضع کئے ہیں، پاکستان آنے والے مسافر ٹیسٹنگ اور قرنطینہ قواعد پرعمل کریں گے۔

    این سی او سی نے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے وطن واپس آ سکیں گے تاہم پاکستان آنے والے مسافروں کیلئےپی سی آرٹیسٹ کی شرط عائد کرتے ہوئے مسافرکیلئےمنفی پی سی آررپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔

    اعلامیے میں کہا ہے کہ پاکستان آنےوالوں کیلئے72گھنٹےقبل پی سی آرمنفی ٹیسٹ رپورٹ لازمی ہوگی ، پاکستانی ایئرپورٹ پربیرون ملک سے آنے والوں کا دوبارہ ریپڈکوروناٹیسٹ ہو گا۔

    ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں پاکستان آنےوالے مسافر گھر پر 10روز قرنطینہ کریں گے جبکہ ٹیسٹ پازیٹو آنے مسافرکوایئرپورٹ سےقرنطینہ سینٹرمنتقل کیاجائےگا جہان وہ 10روز قرنطینہ کرے گا ، پازیٹومسافرکی قرنطینہ سینٹر منتقلی کی ذمہ دارصوبائی،ضلعی انتظامیہ ہوگی۔

    بیرون ملک سےآنے والاپازیٹومسافرقرنطینہ کےاخراجات خودبرداشت کرے گا، پازیٹومسافر کا قرنطینہ کے آٹھویں دن دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوگا، رزلٹ منفی ہونےپرمسافرکوقرنطینہ سینٹر سے جانےکی اجازت ہوگی تاہم رزلٹ پازیٹو رہنے پرمسافر کومزید قرنطینہ کرنا پڑے گا۔

    این سی او سی نے پاکستان آنےوالےمسافروں کیلئے پاس ٹریک ایپ پررجسٹریشن لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پورٹ افرادپاس ٹریک ایپ کی رجسٹریشن سے مستثنیٰ ہوں گے۔

  • سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافروں کے حوالے سے اہم فیصلہ

    سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافروں کے حوالے سے اہم فیصلہ

    ریاض : سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر غیرملکی مسافروں کے ملک میں داخل ہونے سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے پابندی کی مدت میں مزید اضافہ کردیا۔

    اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے بین الاقوامی مسافروں کے مملکت میں داخلے کی پابندی کی مدت میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کر دی ہے۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی میں توسیع کا فیصلہ دنیا کے کئی ملکوں میں وائرس کی تبدیل شدہ شکل سامنے آنے کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت کیا گیا ہے۔

    ترجمان وزارت داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض غیر معمولی کیسز میں استثنیٰ بھی ہوگا جبکہ غیر ملکی شہریوں کو سعودی عرب سے واپس جانے کی بھی اجازت ہوگی۔

    وزارت داخلہ کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگر ضروری ہوا تو سفری پابندیوں کی مدت میں مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر اور تبدیل شدہ شکل کے کیسز رواں ماہ کے آغاز پر برطانیہ میں سامنے آئے تھے اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے کئی ملکوں تک پہنچ چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اتوار کو اردن میں برطانیہ سے آنے والے ایک مسافر اور ان کی اہلیہ میں وائرس کی تبدیل شدہ شکل کی تصدیق کی گئی۔

    اس سے قبل لبنان نے کہا تھا کہ جمعے کو لندن سے آنے والی ایک پرواز کے مسافر میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ دنیا کے50 سے زائد ممالک نے تبدیل شدہ کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد برطانیہ سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔