Tag: International

  • ممتاز کرکٹر اے بی ڈی ولیئرز نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    ممتاز کرکٹر اے بی ڈی ولیئرز نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

    کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز  نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،اب جنوبی افریقہ کو عالمی کپ میں مایہ ناز بلّے باز کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے مشہور کھلاڑی جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں تمام طرز کی عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    اے بی ڈی ولیئرز کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ’میرے لیے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے حوالے سے فیصلہ کرنا انتہائی مشکل کام تھا، میں نے اپنے فیصلے کے حوالے کافی سوچ بچار کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا کہ اب میرے ریٹائرمنٹ لینے کا وقت آگیا ہے‘۔

    جنوبی افریقہ کے سابق کپتان نے ویڈیو پیغام میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں، اپنے مداحوں اور کرکٹ جنوبی افریقا کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

    واضح رہے کہ  اے بی ڈی ولیئرز کی اچانک عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان جہاں مداحوں کے لیے حیران کن اور افسوس ناک ہے،  وہیں جنوبی افریقہ کے لیے بھی آئندہ برس ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ سے قبل ایک اہم اور بہترین کھلاڑی سے محروم ہوگیا ہے۔

    خیال رہے کہ دنیا کے مایہ ناز بلّے باز اور جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے اپنے کرکٹ کے سفر کے دوران 114 ٹیسٹ، 228 ایک روزہ اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    اے بی ڈی ولیئرز کی ٹیسٹ ایک روزہ کرکٹ میچوں میں 50 سے اوپر کی اوسط سے رن بنائے ہیں۔

    خیال رہے کہ اے بی ڈی ولیئرز نے ایک روزہ کرکٹ میچ میں 31 گیندوں پر تیز ترین سینچری بناکر کیوی بلے باز اینڈریسن کا ریکارڈ توڑا تھا جنہوں نے 35 گیندوں پر سینچری مکمل کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • روس: خوبصورت اور نایاب نسل کے پالتو جانوروں کا بین الاقوامی میلہ سج گیا

    روس: خوبصورت اور نایاب نسل کے پالتو جانوروں کا بین الاقوامی میلہ سج گیا

    ماسکو: روس میں گول مٹول اور نایاب نسل کے پالتو جانوروں کا بین الاقوامی میلہ سج گیا جہاں ناز و نخروں سے پلے مختلف اقسام کے کتے، بلیاں سمیت مختلف جانور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق روسی شہر سینٹ پیٹرز برگ میں سجے پالتو جانوروں کے بین الاقوامی میلے میں تیس ممالک سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد اپنے پالتو جانوروں کے ہمراہ بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔

    اس موقع پر مقامی شہری کے پالتو کتے نے میلے میں مختلف کرتب دکھا کر سب کو حیران کردیا، سج دھج کر آنے والے خوبصورت جانوروں کو دیکھنے کے لیے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی میلے کا رخ کر رہے ہیں۔

    کراچی کی مویشی منڈی: ایک مکمل تفریحی میلہ

    بین الاقومی فیسٹول میں دنیا بھر سے جانور پالنے کے شوقین افراد اپنے پالتو جانورں کو نمائش کے لیے پیش کرتے ہیں جبکہ میلے میں موجود افراد نا صرف ان جانوروں کو دیکھنے آتے ہیں بلکہ اگر انہیں پسند آجائے تو ہاتھوں ہاتھ خرید بھی لیتے ہیں۔

    جانوروں کے شوقین افراد بڑے ناز و پیار سے اپنے پالتو جانوروں کا خیال رکھتے ہیں اور ان کے بڑے نخرے بھی برداشت کرتے ہیں، روس کے شہری پالتو جانوروں سے کتنی محبت کرتے ہیں اس کا انداز میلے میں موجود لوگوں کی بڑی تعداد سے لگایا جا سکتا ہے۔

    منگھو پیر کا شیدی میلہ: روایات اور عقیدت کے حسین رنگ

    خیال رہے کہ روس میں منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی میلے سے کمائی گئی آمدنی کو جانوروں کی فلاح اور علاج معالجے پر خرچ کیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں پہلے ’پاکستان بین الاقوامی فلم میلے‘ کا انعقاد ہوگیا

    کراچی میں پہلے ’پاکستان بین الاقوامی فلم میلے‘ کا انعقاد ہوگیا

    کراچی: شہر قائد میں سجا ہے پہلا ’پاکستان بین الاقوامی فلمی میلہ‘ جس میں دنیا بھر سے مختلف ممالک کے نامور فلم ساز شریک ہورہے ہیں، جہاں 93 ممالک کی دستاویزی فلم نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ’پاکستان بین الاقومی فلم میلے‘ کا آغاز کراچی میں ہوچکا ہے، یکم اپریل تک جاری رہنے والے اس فلم فیسٹیول میں امریکا، اٹلی، جرمنی اور بھارت کے فلمی ماہرین شرکت کر رہے ہیں، تاہم میلے کے پہلے ایڈیشن کا سلسلہ جاری ہے۔

    چار روزہ بین الاقومی فلمی میلے میں بھارتی فلم صنعت کے نامور شخصیات شریک ہورہے ہیں جن میں نندیتا داس اور وشال بھردواج شامل ہیں جبکہ پاکستانی فلم، ٹی وی اور شوبز انڈسٹری کے معروف شخصیات بھی اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔

    رنگا رنگ وینس فلمی میلہ پانچویں روز بھی جاری رہا

    فلمی میلے میں دنیا بھر سے 93 ممالک کی دستاویزی، شارٹ اور فیچر فلموں کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جبکہ اس موقع 100 سے زائد قومی اور بین الاقوامی فلموں کی نمائش کے ساتھ مختلف موضوعات پر بحث و مباحثوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

    اس موقع پر بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ہدایت کار نندیتا داس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فلمی دنیا کا ایک عظیم میلہ منعقد کیا گیا جو فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے خوش آئند ہے، میری خواہش ہے کہ منٹو فلم کی نمائش پاکستان میں بھی ہونی چاہیے کیوں کہ وہ دونوں ملکوں کے لکھاری تھے۔

    بالی ووڈ کا سب سے بڑا فلمی ایوارڈز’’آئفا ‘‘ کا میلہ امریکا میں منعقد ہوا

    خیال رہے کہ یکم اپریل تک جاری رہنے والے اس فلم فیسٹیول کے پروگراموں میں دنیا بھر سے آٹھ فلموں کے پریمیئز بھی شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ دھرلیا

    دبئی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ دھرلیا

    دبئی: اماراتی پولیس نے متحدہ عرب امارات سمیت عالمی سطح پرمنشیات کی اسمگلنگ کرنے والے پانچ افراد پرمشتمل گروہ کوگرفتارکرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت دبئی میں پولیس اور نارکوٹکس اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو گرفتار کرکے 2،200 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی ہے۔

    دبئی پولیس کے میجر جنرل عبداللہ المرّی کا کہنا ہے کہ دبئی کے سیکیورٹی اداروں نے عالمی سطح پر ہیروئن کی اسمگلنگ میں ملوث پانچ افراد مشتمل گروہ کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا ہے۔

    جنرل عبداللہ کا کہنا تھا کہ ملزمان تجارتی بحری جہازوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرکے دبئی لاتے تھے۔ پانچ افراد پر مشتمل گروہ کے تین افراد ایشاء جبکہ ایک یورپ اور ایک کا تعلق افریقہ سے ہے۔

    دبئی نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل خلیل المنصوری کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیاں گذشتہ چار ماہ سے ملزمان پر نظر رکھے ہوئے تھیں اور آپریشن کی تیاری کررہی تھیں۔ ملزمان سمندر کے ذریعے ہیروئن دبئی میں اسمگل کرنے بعد خود انفرادی طور پر فلائٹ سے دبئی آتے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان منشیات کی اسمگلنگ میں طویل عرصے سے انتہائی ہوشیاری سے ملوث ہیں، گروہ کے تمام افراد نے دبئی کے الگ الگ علاقوں میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ایک خفیہ آپریشن کے دوران دبئی کے مقامی ہوٹل سے ہیروئن فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔

    حکام کے مطابق پانچوں ملزمان نے پولیس حراست میں جرم کا اقرار کرلیا ہے جس کے بعد انہیں دبئی کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے‘ اور سخت سزا کی درخواست کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، چار غیر ملکی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے پرراضی

    بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ، چار غیر ملکی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے پرراضی

    لاہور: چئیرمین بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ نے کہا ہے کہ چار غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے کی ہامی بھر لی۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلطان شاہ نے کہا کہ  بھارت ، سری لنکا ، نیپال اور بنگلہ دیش کی ٹیمیوں نے پاکستان میں میچز کھیلنے کی رضامندی ظاہر کردی۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں ورلڈ کپ کے سات جبکہ شارجہ اور عجمان میں چوبیس میچز کھیلے جائیں گے۔

    چیئرمین کرکٹ کونسل کا کہنا تھا کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ دس سے پچیس جنوری تک کھیلا جائے گا جن کے میچز پاکستان کے علاوہ ویسٹ انڈیز ساؤتھ افریقہ، آسٹریلیا شارجہ اور عجمان میں ہوں گے۔

    سلطان شاہ نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے نئی تین رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کر دی، جس میں چئیرمین سلمان بخاری مسعود جان اور ابرار شاہ شامل ہیں، ملک بھر سے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈکپ اپنے نام کرے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • انٹرنیشنل فٹبالرز کا نیا فیشن، مداح بھی داڑھی رکھنے لگے

    انٹرنیشنل فٹبالرز کا نیا فیشن، مداح بھی داڑھی رکھنے لگے

    لندن: انٹرنیشنل فٹبالرز کے کھیلوں کے بعد اُن کے نئے انداز نے مداحوں کو اس قدر متاثر کیا کہ نوجوانوں میں بھی داڑھی رکھنے کا رواج بہت تیزی سے بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

    فٹبال کے کھلاڑیوں کا کھیل اور اُن کی عادات اپنانے کے لیے مداح بے چینی سے انتظار کرتے ہیں اور اُن کا پسندیدہ کھلاڑی جس روپ میں میدان میں آتا ہے اُسے فوراً ہی اپنا لیا جاتا ہے۔

    کھیل کے ساتھ ساتھ اگر کھلاڑی کا انداز منفرد ہو تو مداحوں کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے تاہم کچھ ایسے بھی کھلاڑی موجود ہیں جو ہر میچ میں منفرد انداز میں گراؤنڈ میں آکر نوجوانوں کو بہت متاثر کرتا ہے۔

    کسی بھی نامور کھلاڑی کی کوئی بھی ادا یا فیشن نوجوانوں کے لیے ٹرینڈ سیٹر بن جاتا ہے جیسے اگر کوئی کھلاڑی ہاتھ میں بینڈ پہن کر آتا ہے تو نوجوانوں کی بڑی تعداد ویسے ہی بینڈ پہننے لگتی ہے۔

    گزشتہ کچھ عرصے سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں ایک نیا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے بعد سے نوجوان بھی اُسی کو اپنانے کی کوشش کررہے ہیں، کھلاڑیوں میں داڑھی رکھنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو نوجوانوں نے بھی اپنانا شروع کردیا۔

    انٹرنیشنل کھلاڑی میسی، جولیڈلے، ڈیگو کوسٹا اور اولیورڈ جیروڈ نے آج کل داڑھی والا فیشن اپنایا ہوا ہے جسے اُن کے مداح نہ صرف پسند کررہے ہیں بلکہ بہت تیزی کے ساتھ اپنا بھی رہے ہیں۔

    joe

    بارسلونا کے اسٹار پلیئر میسی سفید داڑھی کے ساتھ جب میدان میں اترے تو اُن کے اس انداز کو مداحوں سے خوب سراہا۔

    messi

    کرسٹل پیلس کے جو لیڈ نے بھی اپنا انداز تبدیل کیا جسے دیکھ کر اُن کے مداح بہت خوش ہوئے۔

    oliver-groad

    چیلسی کے سینیئر پلیئر ڈیئگو کوسٹا اور آرسنل کے اولیور جیروڈ کی شخصیت داڑھی رکھنے کے بہت زیادہ بدلی سی معلوم ہورہی ہے۔

    diago-coasta

    فٹبالرز میں داڑھی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

  • اے آر وائی پر پابندی سیاسی فیصلے کے سوا کچھ نہیں ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

    اے آر وائی پر پابندی سیاسی فیصلے کے سوا کچھ نہیں ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

    لندن:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز کے لائسنس کی معطلی پاکستان میں آزادی اظہارکو پابند کرنے کی کوششوں کے مترادف ہے۔

    ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہاہے کہ پاکستان میں اے آ ر وائی کے لائسنس کی معطلی سیاسی فیصلہ ہے جو اظہار کی آزادی کےحق کی نفی ہے،ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ اے آر وائی نیوز کو فوری طور پر بحال کیا جائے،پاکستانی حکام کے پاس اے آر وائی کو بند کرنے کا سیاسی وجوہ کے سوا کوئی جواز نہیں ہے۔

    ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحافتی آزادی پرپہلے ہی کئی سوالیہ نشان موجود ہیں،پاکستان میں صحافیوں کو تحفظ حاصل نہیں ہے اورانہیں مختلف خطرات کا سامنا ہے۔

     

  • نیویارک: ماضی کا مشہور تھیٹر شو”اون دی ٹاؤن” پیش کردیا گیا

    نیویارک: ماضی کا مشہور تھیٹر شو”اون دی ٹاؤن” پیش کردیا گیا

    نیویارک : ماضی کا مشہور تھیٹر شو”اون دی ٹاؤن”ایک بار پھر عوام کے لیے پیش کردیا۔

    تھیٹر شو”اون دی ٹاؤن” اورکیسٹرا،ڈانس،گلوکاری اورمزاح سے بھرپور ہے جسے انیس سو چالیس میں عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی،تھیٹرشو میں پیش کی جانے والی کہانی محبت کی تلاش میں نکلنے والے سیلرز پرمبنی ہے۔

    تھیٹرمیں نمایاں اداکاری کرنے والے سیلر کا کردار انیس انچاس میں بننے والی فلم سے مقبول ہوا،تھیٹر شو میں موسیقی کی بیس دُھنیں شامل کی گئیں جبکہ فنکاروں نے شاندار پرفارمنس،ڈانس اورطنزومزاح پر شائقین سے وصول کی،ستر سال پیش بعد کیے جانے تھیٹر شوکوعوام نے بے پناہ سراہا۔

  • ابوجا:مغوی طالبات کی رہائی کیلئےحکومت اوربوکوحرام میں معاہدہ

    ابوجا:مغوی طالبات کی رہائی کیلئےحکومت اوربوکوحرام میں معاہدہ

    ابوجا:نائجیرین حکومت نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے،اسکول طالبات کی رہائی کیلئے حکومت اور شدت پسندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نائیجرین شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے دوسو سے زائد طالبات کی رہائی کے بدلے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کررکھا تھا، حکومت نے بوکو حرام کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کی ہے تاہم معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کردیاہے،حکومتی ترجما ن کا کہنا تھا کہ باغیوں اورحکومت کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا ہے اور بوکو حرام نے یقین دلایا ہے کہ وہ اغوا کی گئی طالبات کو چھوڑ دیں گے۔

  • ویسٹ انڈیزکی ٹیم کا بھارت کا دورہ مکمل کرنے سےانکار

    ویسٹ انڈیزکی ٹیم کا بھارت کا دورہ مکمل کرنے سےانکار

    نئی دہلی:ویسٹ انڈیزپلیئرز ایسوسی ایشن اوربورڈ کےدرمیان مالی تنازعے کے باعث ویسٹ انڈیز ٹیم نے بھارت کا دورہ مکمل کرنے سےانکار کردیا۔

    ویسٹ انڈین پلیئرز ایسوسی ایشن اور بورڈ کے درمیان پیسوں کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے،جس نے ویسٹ انڈین ٹیم کو دورہ بھارت ادھورا چھوڑنے پر مجبورکردیا، کرکٹ بورڈ سے مالی معاملات حل نہ ہونے کہ وجہ سے ویسٹ انڈیز ٹیم نے بھارت کے خلاف سیریز کے بقیہ میچز کھیلنے سے انکارکردیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے دورے کا آخری میچ ہوگا،ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان اب مزید ایک ون ڈے،ایک ٹی ٹوئنٹی اورتین ٹیسٹ میچز اب نہیں ہوں گے۔

    ویسٹ انڈیز کے متبادل کے طور پر بی سی سی آئی نے سری لنکن بورڈ سے رابط کیا،جس کا مثبت جواب دیتے ہوئے سری لنکا نے بھارت سے پانچ ون ڈے میچز کھیلنے کی حامی بھرلی۔