Tag: internet service

  • ایم کیو ایم کا بھی موبائل فون سروس فوری بحال کرنیکا مطالبہ

    ایم کیو ایم کا بھی موبائل فون سروس فوری بحال کرنیکا مطالبہ

    کراچی: متحدہ قومی موؤمنٹ( ایم کیوایم) کے رہنما فیصل سبزواری نے بھی عام انتخابات والے دن موبائل سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پولنگ کے دن موبائل، انٹرنیٹ سروس کی بندش پریشان کن ہے۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ یہ ووٹرز کو سہولت فراہم کرنے میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے، ہمیں احساس ہے کہ دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ ہے، اللہ پاکستان اور پاکستانیوں کی حفاظت فرمائے۔

    دوسری جانب سابق سینیٹر اور قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے موبائل فون سروس کو پری پول رگنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا یہ حال ہے کہ کہہ رہے ہیں مجھے ٹی وی سے پتہ چلا کہ موبائل فون سروس بند ہے۔

    مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا فون سروسز کا بند ہونا امیدواروں کے ساتھ زیادتی ہے، ایک سیاسی جماعت کے لیے راستہ کھولا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی درخواست پر سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں موبائل فون سروس الیکشن کے روز عارضی طور پر معطل کر دی تھی۔

  • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کیوں متاثر ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی

    پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کیوں متاثر ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی

     اسلام آباد: انٹرنیٹ سپلائی کیبل میں خرابی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی ہے۔

    ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ سپلائی کیبل میں خرابی کے ایک ٹیرا بائٹ سسٹم سے نکل گئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں زیادہ استعمال کے باعث انٹرنیٹ سروس مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔

    ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا کہ انٹرنیٹ ٹریفک زیادہ ہونے پر صارفین کو کنیکٹیویٹی کے مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل چینلز پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جبکہ "خرابی کی وجہ اور صحیح جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے لیکن ہمیں یقین نہیں ہے کہ یہ مسئلہ کب حل ہوگا۔”

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ بین الاقوامی سب میرین سی وی ایم 4 کیبل میں خرابی کی وجہ سے سروسز میں خلل پڑا ہے ۔

  • قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحالی کا  معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم

    قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحالی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم

    اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحالی کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے 22 فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں قبائلی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے استفسار کیا نوجوان بچوں کوکیوں روک رہے ہیں سہولت ان کو فراہم کریں، جس پر وکیل پی ٹی اے نے کہا وزارت داخلہ کو لکھا ہے سہولت دینے کے لیے تیار ہیں۔

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے جواب لکھاسیکیورٹی کی وجہ سے سہولت نہیں دے رہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا بنیادی حقوق کامسئلہ ہے اس لیے وفاقی کابینہ کوبھیج دیتے ہیں، پہلے بھی آپ کو سمجھایا تھا کہ اس معاملے میں صوبے بھی شامل ہیں، عدالت کے پاس کوئی پیمانہ نہیں کہ سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لے۔

    وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے درخواست زیر التوا ہے ،کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وفاقی کابینہ کو معاملہ بھیجنا ہے تو ٹائم فریم دے دیا جائے، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ریاست کی ذمےداری ہے کہ بنیادی حقوق کاخیال رکھے، چیف جسٹس اطہر من اللہ

    عدالت نے قراردیا ہے کہ انٹرنیٹ کی سہولت شہریوں کابنیادی حق ہے اور صوبائی حکومت کا مؤقف ہے کہ سیکیورٹی کامعاملہ ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔

  • مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی کرفیو، ہر قسم کے رابطے منقطع، عوام میں خوف ہراس

    مقبوضہ کشمیر میں دوسرے روز بھی کرفیو، ہر قسم کے رابطے منقطع، عوام میں خوف ہراس

    سری نگر : بھارتی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر کی حیثیت اور خصوصی درجے کے خاتمے کے اعلان کے بعد وادی میں دوسرے دن بھی خوف ہراس برقرار رہا، کرفیو، موبائل فون اور نیٹ کی بندش کے باعث ہر قسم کے رابطے منقطع رہے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا دوسرے روز بھی دنیا سے رابطہ منقطع رہا، مقبوضہ کشمیر میں ہرطرف خاردار تاریں ہیں، کسی کو نہیں معلوم کیا ہورہا ہے؟

    مقبوضہ کشمیر میں ٹیلیفون، موبائل نیٹ اور انٹرنیٹ بھی تاحال بند ہے، پوری وادی پر لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوج نے قبضہ کر رکھا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حالیہ بھارتی اقدام کی وجہ سے کشمیری عوام کے اندر شدید غصہ بھرا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے آج بھی بند ہیں۔

    اس حوالے سے کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی، یاسین ملک اور میرواعظ عمر فاروق سمیت حریت قیادت مسلسل قید و بند کی صوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

    کرفیو اور دیگر غیر اعلانیہ پابندیوں کی وجہ سے اخبارات بھی شائع نہیں ہوسکے۔ کشمیر کے تمام دس اضلاع میں کرفیو نافذ ہے کسی کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

    اس کے علاوہ میڈیا نمائندوں کو بھی وہاں جانے اور رپورٹنگ کرنے سے منع کردیا گیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے صحافیوں کے موبائل فون چیک کرکے ان میں موجود تصاویر بھی ڈیلیٹ کروادیں۔

    دوسری جانب کشمیری عوام نے لداخ کو وفاقی علاقہ قرار دینے کے خلاف کارگل میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ کارگل کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھارتی غیرقانونی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی جارہی ہے۔

  • سری نگر: بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو شہید کردیا، انٹرنیٹ سروس بند

    سری نگر: بھارتی فوج نے تین کشمیریوں کو شہید کردیا، انٹرنیٹ سروس بند

    سری نگر : بھارتی فوج نے کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی، ایک نوجوان کو گاڑی کے تلے کچل دیا جبکہ دو افراد کو گولیوں سےبھون دیا گیا، سری نگر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی بدستور جاری ہے، سری نگر میں بھارتی فورسز نے مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے ایک نوجوان کو گاڑی سے کچل کر جبکہ دیگر دو کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    احتجاج کو روکنے کے لئے سری نگر میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی جارحیت بدستور بے قابو۔ ظلم کیخلاف احتجاج کرنے والے کو بھارتی فوجیوں نے گاڑی سے کچل ڈالا،۔

    کشمیر کے گلی محلوں میں بھارتی فورسز سرچ آپریشن کی آڑ میں ہر روز کشمیری نوجوانوں کو شہید اور گرفتار کررہی ہیں لیکن عالمی طاقتیں اس ظلم کو روکنے کے لئے کچھ نہیں کررہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    سرینگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہے، شوپیاں، کلگام اور دیگر قصبوں اورشہروں میں بھارتی مظالم کیخلاف ہڑتال ہے، دکانیں، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے، حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو مذبحہ خانے میں تبدیل کردیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • انٹرنیٹ کی دنیا میں پاکستان نے بھارت سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

    انٹرنیٹ کی دنیا میں پاکستان نے بھارت سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

    اسلام آباد: پاکستان نے تیز ترین موبائل انٹرنیٹ فراہم کرنے کے معاملے میں بھارت سمیت کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کی اسپیڈ پر نظر رکھنے والی عالمی کمپنی اسپیڈ ڈاٹ نیٹ کی جانب سے تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی رپورٹ جاری کی گئی، جس میں نوروے سرفہرست رہا۔

    رپورٹ کے مطابق رواں پاکستان میں انٹرنیٹ کا استعمال نومبر سے قدرے کم تھا اُس کے باوجود پاکستان نے عالمی رینکنگ میں 89 پوزیشن حاصل کی جبکہ گزشتہ ماہ فہرست میں 86ویں نمبر پر نام موجود تھا۔

    اسپیڈ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پاکستان میں 56 فیصد صارفین انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں دیگر ممالک ایشیائی ممالک میں اس وجہ سے پاکستان آگے نکل گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 13 ایم بی فی سیکنڈ کے حساب سے استعمال کیا جاتا ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے میں کہی زیادہ ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں 5 جی سروس شروع کرنے کی تیاری

    واضح رہے کہ  پاکستان میں تھری اور فور جی کی کامیابی کے بعد حکومت نے صارفین کو 5 جی سروس فراہم کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 5 جی سروس کی فراہمی کے فریم ورک کی تیاری شروع کردی، ابتدائی طور پر یہ سروس تجرباتی بنیادوں پر مہیا کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس سے تھری اور فور جی سروس کا آغاز کیا گیا اور آج اس کے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے، انٹرنیٹ کی نئی سروس آنے کے بعد پاکستان کا شمار دنیا کے اُن ممالک میں ہوگا جو صارفین کو 5جی سروس فراہم کررہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پی آئی اےنے مسافروں کے لیے انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی

    پی آئی اےنے مسافروں کے لیے انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی

    کراچی: قومی ائیرلائن نے آج سےاپنی چند بہترین اندرون ملک پروازوں پرمسافروں کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس سسٹم کو مسافر اپنے موبائل فون‘ ٹیبلٹس اور لیپ ٹاپ سے منسلک کر کے اپنی پسند کی انٹرٹینمنٹ دیکھ اور سن سکیں گے۔

    شروع میں یہ سہولت کراچی سے اسلام آباد اور لاہور کے درمیان پروازوں پر حاصل ہو گی جن میں پرواز PK300, PK-301, PK302, PK 303, PK304,PK305,PK308اورُPK309 شامل ہیں۔

    پہلے مرحلے میں 30گھنٹے کا انٹرٹینمنٹ دستیاب ہوگا جس میں ڈرامے‘ کامیڈی پروگرام‘ بچوں کی فلمیں‘ تلاوت ‘ ڈاکومینٹریز، حفاظتی فلمیں‘ اردو فلمیں اور گانے شامل ہیں۔

    دوسرے مرحلے کےلئے کام جاری ہے جس میں ایک ایپلی کیشن کے ذریعے انگریزی فلمیں، بچوں کےلئے گیمز اور نقشہ جات شامل ہوں گے۔

    اس سسٹم کو آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے اور مسافروں کی جانب سے موصول ہونے والی آراء کے بعد اگلے چند ہفتوں میں اس کو دوسری پروازوں پر بھی شروع کر دیا جائے گا۔

    قومی ایئر لائن نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ اس نئے سسٹم کے بارے میں ایئر لائن کو اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے ان دنوں مالی مشکلات  کا شکار ہے کچھ روز قبل ادارےکے ملازمین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔