Tag: Internet speed

  • انٹرنیٹ اسپیڈ کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا کونسا نمبر؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    انٹرنیٹ اسپیڈ کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا کونسا نمبر؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

    اسلام آباد: آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کی درجہ بندی میں پاکستان فلسطین، بھوٹان، گھانا، عراق، ایران، لبنان، لیبیا سے بھی نیچے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ پاپولیشن ریویو نے انٹرنیٹ اسپیڈ سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی درجہ بندی میں پاکستان کا دنیا میں 198 واں نمبر ہے۔

    انٹرنیٹ اسپیڈ درجہ بندی میں پاکستان فلسطین، بھوٹان، گھانا، عراق، ایران، لبنان، لیبیا سے بھی نیچے ہے، پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 19.59 ایم بی پی ایس ہے، جب کہ براڈ بینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 15.52 ایم بی پی ایس ہے۔

    یو اے ای موبائل انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ میں پہلے نمبر پر ہے، موبائل انٹرنیٹ میں سنگاپور کا دوسرا نمبر، براڈ بینڈ اسپیڈ میں قطر کا دوسرا نمبر ہے، موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں ہانگ کانگ تیسرے، چلی چوتھے نمبر پر ہے۔

    ’وی پی این رجسٹرد کروایا لیکن اب لاگ ان نہیں ہورہا‘

    واضح رہے کہ انٹرنیٹ ہماری جدید دنیا کے لیے ناگزیر ہے، جو جانوروں کی لامتناہی ویڈیوز اور آن لائن خریداری سے لے کر گہری علمی تحقیق اور دور دراز کے کام تک ہر چیز کو ممکن بناتا ہے۔

    آج کا انٹرنیٹ پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہے، خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں، اس کی مدد سے ہم اپنے فون پر ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنے، منٹوں میں بڑے پیمانے پر فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے کو ممکن بنا سکتے ہیں اور ویڈیو میٹنگز کے ذریعے حقیقی وقت میں ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ تعاون کر پاتے ہیں۔

    تیز ترین موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں ٹاپ ٹین ممالک یہ ہیں: یو اے ای (297.62)، سنگاپور، ہانگ کانگ، چلی، امریکا، تھائی لینڈ، فرانس، ڈنمارک، آئی لینڈ، اور اسرائیل۔

    تیز ترین براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ میں ٹاپ ٹین ممالک یہ ہیں: یو اے ای (398.51)، قطر، کویت، جنوبی کوریا، نیدرلینڈز، ڈنمارک، ناروے، سعودی عرب، بلغاریہ، لگزمبرگ۔

  • فائیو جی سپیکٹرم نیلامی سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کتنا گنا اضافہ ہوگا؟

    فائیو جی سپیکٹرم نیلامی سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کتنا گنا اضافہ ہوگا؟

    اسلام آباد: فائیو جی سپیکٹرم (5G Spectrum) نیلامی سے انٹرنیٹ کی رفتار میں 20 گنا اضافہ متوقع ہے، دور دراز کے علاقوں میں بہتر رابطے کی سہولت فراہم ہو سکے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کی تکنیکی ترقی میں حصہ شامل ہونے کی صلاحیت بھی بڑھے گی۔

    پاکستان میں 5G ٹرائل کے دوران ڈاوٴن لوڈ کی رفتار 1.685 گیگا بائٹس فی سیکنڈ (Gigabytes Per Sec) ریکارڈ کی گئی ہے، فائیو جی سپیکٹرم نیلامی پاکستان کے لیے بہت اہم ہے کیوں کہ اکانومسٹ انٹیلیجنٹ یونٹ کی جانب سے شامل انٹرنیٹ انڈیکس 2021 میں پاکستان کو 120 ممالک میں سے 90 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

    فائیوجی سپیکٹرم کی نیلامی سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک کی تکنیکی ترقی میں حصہ ڈالنے کی صلاحیت بھی بڑھے گی، ملک میں 5G نیٹ ورکس کا تعارف معیشت کو خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور زراعت جیسے شعبوں میں نمایاں فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    نیٹ ورکس کی بڑھتی ہوئی کنیکٹیویٹی کسانوں کو اپنی فصلوں اور مویشیوں کو دور سے نگرانی اور کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے کارکردگی اور پیداواریت میں اضافہ ہوگا۔

    حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے تعاون سے گزشتہ سال 5G سپیکٹرم کو نیلام کرنے کا عمل شروع کیا، جس کی ابتدائی بولی 1 ارب ڈالر مقرر کی گئی تھی، حکومت کو اس نیلامی سے اربوں ڈالر کی آمدن متوقع ہے، جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

    ایریکسن (Ericsson) کی رپورٹ کے مطابق موبائل براڈ بینڈ فی ملک صارفین کی مجموعی تعداد کو 1 سے 10 بلین ڈالر تک بڑھا سکتا ہے۔

  • کویت : انٹرنیٹ کی رفتار میں حیرت انگیز اضافہ کرنے کی تیاری

    کویت : انٹرنیٹ کی رفتار میں حیرت انگیز اضافہ کرنے کی تیاری

    کویت کی کمیونیکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں شعبہ انٹرنیٹ کی کارکردگی بڑھانے کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔

    اس حوالے سے کویتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ’سی آئی ٹی آر اے‘400 ایم بی پی ایس تک کی تیز رفتار انٹرنیٹ کی رفتار کو ریگولیٹ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو موجودہ 100 ایم بی پی ایس کی شرح سے کہیں زیادہ ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت مواصلات نے کچھ عرصہ قبل اس نیٹ ورک کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے منصوبہ بنایا تھا، جس میں موجودہ رفتار سے 3 گنا تیز رفتاری بھی شامل تھی اور امکان ہے کہ یہ کامیابی اگلے چند مہینوں میں حاصل کرلی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی رفتار بڑھانے کے ہدف کی شرحیں انفرادی اور کارپوریٹ صارفین کی ضروریات میں ہونے والی تکنیکی تبدیلیوں کے مطابق ہیں، جس سے سروس کے استعمال میں اضافہ ہوا اور اس کی ایپلی کیشنز کو بڑی سطح پر وسعت ملی۔

    ذرائع کے مطابق تمام لائسنس یافتہ انٹرنیٹ فراہم کنندگان نے انٹرنیٹ کی رفتار کو دگنا کرنے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بھرپور آمادگی ظاہر کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ’سی آئی ٹی آر اے‘ان تمام رکاوٹوں کو دور کرے جو اس کام میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2021 کے لیے مقرر کردہ قیمتوں کی فہرست کے مطابق، 100 ایم بی پی ایس کی رفتار کی زیادہ سے زیادہ حد 322 دینار سالانہ ہے۔

     

  • پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ، صارفین کیلئے اہم خبر

    پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ، صارفین کیلئے اہم خبر

    اسلام آباد :پاکستان کے ساحل سے تقریباً 400 کلومیٹر دور سب میرین کیبل سسٹم میں کیبل کٹنے کے باعث پورے ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی، جس کے بعد انٹرنیٹ سروسز میں کمی ہوسکتی ہے۔

    پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم 1,300 کلومیٹر پر محیط ہے، جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان کو ملاتا ہے۔

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے مزید بتایا کہ پاکستان کے ساحلوں سے تقریباً 400 کلومیٹر دورکیبل کٹی ہے، کنسورشیم انٹرنیٹ فراہمی کے لیے ایڈ ہاک بینڈوڈتھ کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔

    پی ٹی اے کے مطابق خرابی کی جگہ اور انٹرنیٹ کی بحالی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ سپلائی کیبل میں خرابی کے باعث ایک ٹیرا بائٹ سسٹم سے نکل گئی تھی، جس کے نتیجے میں پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی۔

    ترجمان پی ٹی سی ایل نے کہا تھا کہ انٹرنیٹ ٹریفک زیادہ ہونے پر صارفین کو کنیکٹیویٹی کے مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

  • آپ انٹرنیٹ کی رفتار کیسے جان سکتے ہیں؟ جانیے

    آپ انٹرنیٹ کی رفتار کیسے جان سکتے ہیں؟ جانیے

    آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ یو ٹیوب ویڈیوز یا کوئی بھی مواد نیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے ٹائم زیادہ لگ جاتا ہے یا کبھی جلدی ہوجاتا ہے۔

    ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ یہ جاننے کیلئے ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے کہ جس سے انٹرنیٹ کی رفتار کا علم ہوگا اور جوآنے والے وقت میں مددگار بھی ثابت ہوگا۔،

    آپ کے ڈاؤن لوڈ کی رفتار کیا ہے؟ یہ سوال انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (آئی ایس پی) سے متعلق ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ آن لائن کتنی تیزی سے کام کر سکتے ہیں یا پھر آپ کا نیٹ ورک ایک وقت میں کتنے کام کر سکتا ہے۔

    الرجل میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انٹرنیٹ کی رفتار کو جانچنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

    انٹرنیٹ اسپیڈ ٹیسٹ

    انٹرنیٹ کی رفتار سے مراد ڈیٹا اور معلومات کی مقدار ہے جو کسی بھی وقت ایک ہی کنکشن کے ساتھ ویب پر منتقل کی جا سکتی ہے۔

    یہ صارفین کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ انٹرنیٹ کی رفتار ان کاموں کا تعین کرتی ہے جو آپ آن لائن کر سکتے ہیں جبکہ نیٹ سے جڑے کنکشن بھی اسی کے مرہون منت ہوتے ہیں۔

    رفتار کم ہونے کی صورت میں آپ کو ویب پر کام انجام دینے میں دشواری ہو سکتی ہے، جیسے ویڈیو سٹریمنگ، ویڈیو گیمز یا فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنا وغیرہ۔

    زیادہ تر سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں اپ لوڈ اور ڈاؤن کی تشہیر میں مبالغے سے کام لیتی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ خود تحقیق کریں اور حقیقی رفتار کو جانیں۔

    انٹرنیٹ اسپیڈ ٹیرف

    انٹرنیٹ سپیڈ ٹیسٹ شروع کرنے سے قبل کچھ اہم باتیں جاننا بھی ضروری ہیں۔ انٹرنیٹ کی سپیڈ بٹس فی سیکنڈ میں ناپی جاتی ہے۔ یہ کمپیوٹر کی سب سے چھوٹی اکائی ہے۔

    اسی طرح ایک بائٹ آٹھ بٹس کے برابر ہوتا ہے۔ ایک بائٹ اس بات کی نشاندہی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ کتنی میموری دستیاب ہے یا منتقل کی جا رہی ہے۔

    ڈاؤن لوڈ کا مطلب یہ ہے کہ راؤٹر کس رفتار سے بیرونی ذرائع سے معلومات حاصل کرتا ہے۔ میگا بٹس فی سیکنڈ سے پتہ چلتا ہے کہ ہر سیکنڈ میں کتنا ڈیٹا منتقل کیا جا سکتا ہے۔

    موڈیم آپ کے نجی نیٹ ورک پر موجود آلات کو بیرونی عالمی نیٹ سے جوڑتا ہے۔ راؤٹر آلات اور آپ کے نیٹ ورک کے بیچ رابطے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اپ لوڈ آپ کو بتاتا ہے کہ نیٹ ورک سے بیرونی نیٹ ورکس پر کتنی جلدی معلومات بھیجی جا سکتی ہیں۔

    اسی طرح وائی فائی انٹرنیٹ کو وائرلیس کنکشن فراہم کرتا ہے اور ڈیوائسز کو کیبلز کے ذریعے جوڑنے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔

    انٹرنیٹ سپیڈ ٹیسٹ کرنے کا طریقہ

    انٹرنیٹ کی رفتار جانچنے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ Allconnect® کی سروس استعمال کی جائے، اس کی بدولت آپ جان پائیں گے کہ سپیڈ کیا ہے۔

    رفتار کی پیمائش کرنے والی مشہور سائٹس

    ان میں سے ایک ایکس فینیٹی سپیڈ ٹیسٹ ہے یہ رفتار کو جانچنے کے لیے ایک آسان ٹول فراہم کرتی ہے، اس میں مختلف آپشنز پر آپ سے کچھ سوالات پوچھے جاتے ہیں جن کے جواب پر آپ کو سپیڈ بتا دی جاتی ہے۔

    فاسٹ سائٹ

    یہ بھی انٹرنیٹ کی سپیڈ ماپنے کی اہم ویب سائٹ ہے اور اس کے ذریعے بھی سپیڈ جانچی جا سکتی ہے۔

    اسپیڈ کو مینیج کیسے کریں؟

    سب سے پہلے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ آپ کے آلے پر کتنے صارفین ہیں مثال کے طور پر اگر چار ہیں تو اس کی رفتار 100Mbps (100/4 = 25) ہو گی تاہم اگر گھر میں مزید آلات بھی استعمال ہو رہے ہیں تو پھر آپ کو زیادہ رفتار کی ضرورت ہو گی۔

    کیا آپ کا انٹرنیٹ اتنا تیز ہے جتنا ہونا چاہیے؟

    نیٹ سپیڈ ٹیسٹ لینا ضروری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آپ کو وہ رفتار مل رہی ہے جس کے لیے آپ ادائیگی کر رہے ہیں یا نہیں۔ جب سے ورک فرام ہوم کا سلسلہ شروع ہوا ہے انٹرنیٹ کی سپیڈ بہت اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

    اگر آپ کی ڈیوائس پر دو افراد کام کر رہے ہیں تو آپ کو 100 ایم بی پی ایس کی رفتار درکار ہو گی۔ اگر آپ بڑی فائلیں ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کرتے ہیں تو آپ کو کم از کم 50 ایم بی پی ایس اس کے لیے درکار ہو گی۔

    سادہ پروگراموں جیسے سمپل پروسیسنگ کے لیے آپ تین سے چار ایم بی پی ایس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ویڈیو کانفرنسنگ کے لیے کم از کم 10 ایم بی پی ایس کی رفتار چاہیے ہو گی۔

    انٹرنیٹ کی رفتار کم کیوں ہوتی رہتی ہے؟

    اگر آپ نیٹ اسپیڈ ٹیسٹ کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ بعض اوقات آپ کا انٹرنیٹ معمول سے زیادہ تیز یا سست ہوتا ہے تو یہ معمول کی بات ہے اور اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں انٹرنیٹ حاصل کرنے کا پرانے طریقوں کا استعمال بھی شامل ہے۔

  • زیرِ آب انٹرنیٹ کیبل میں خرابی، صارفین کو مشکلات

    زیرِ آب انٹرنیٹ کیبل میں خرابی، صارفین کو مشکلات

    کراچی: پاکستان کو باقی ماندہ دنیا سے منسلک کرنے والے زیرِ آب انٹرنیٹ کیبلز کو نقصان پہنچنے کے سبب ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی ہے ، 3 جی صارفین بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کراچی کے ساحل کے نزدیک واقعہ ہوئی ہے اور ماہرین کے مطابق متاثرہ جگہ کی نشاندہی کرلی گئی ہے لیکن اس کی درستگی کے لئے وقت درکار ہے۔

    پی ٹی سی ایل ذرائع نے بھی کیبل میں نقص آجانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کیبل کی مرمت کے لئے توقع سے زیادہ وقت درکارہے اور ملک کی انٹرنیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بینڈ ود دیگر کیبلز پر منتقل کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ کیبل کی مرمت میں کئی ہفتے بھی لگ سکتے ہیں اور اس دوران انٹرنیٹ صارفین کو اپ لوڈنگ اور ڈاوٗن لوڈنگ میں مشکلات کا سامنا درپیش رہے گا۔

    بینڈ ود کو متبادل کیبل پر منتقل کرنے کے بعد ملک میں انٹرنیٹ کی سہولت تو بحال ہوجائے گی لیکن صارفین کو وقتی طور پر مشکلات کاسامنا رہے گا اور3 جی صارفین بھی اس دوران مشکلات کا شکاررہیں گے

    اس موقع پرصارفین نے پی ٹی سی ایل پر غصے کا بھی اظہار کیا جس پر پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین سے کو وضاحت بھی فراہم کی گئی ہے۔

  • انٹرنیٹ کی دنیا میں نئی اپ ڈیٹ،براؤزنگ اسپیڈ50 گنا بڑھ جائےگی

    انٹرنیٹ کی دنیا میں نئی اپ ڈیٹ،براؤزنگ اسپیڈ50 گنا بڑھ جائےگی

    کراچی: (ویب ڈیسک) انٹرنیٹ کی دنیا میں نئی اپ ڈیٹ سے براﺅزنگ کی رفتار موجودہ رفتار سے پچاس گناہ زیادہ بڑھ جائے گی ۔

    انٹرنیٹ انجینئرنگ اسٹیرنگ گروپ نےانٹرنیٹ پراستعمال ہونے والے نئےویب پروٹوکول کو منظور کر لیا ہے۔

    جلد ہی کسی بھی ویب سائٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ہائپر ٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول کے بعدپروٹوکول ٹو کا استعمال بھی شروع کر دیا جائے گا۔

    جس کے نتیجے میں انٹرنیٹ براﺅزنگ کی رفتار موجودہ رفتار سے پچاس گناہ زیادہ بڑھ جائے گی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اپ ڈیٹ گزشتہ پندرہ سال میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ ہے۔