Tag: intizar ahmed

  • انتظار کیس: سانحہ اہلکاروں کے غیر پیشہ ورانہ رویے کا نتیجہ تھا: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

    انتظار کیس: سانحہ اہلکاروں کے غیر پیشہ ورانہ رویے کا نتیجہ تھا: ایس ایس پی سی ٹی ڈی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں پولیس گردی کا نشانہ بننے والے انتظار کے کیس کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی ممبران اور سی ٹی ڈی افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

     اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پرویز چانڈیو نے کہا کہ کیس کی صحیح خطوط پر تفتیش کرنے کے لیے جائے وقوعہ آئے ہیں، جلد حقائق تک پہنچ جائیں گے، اب تک کی تحقیقات میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔

    ایس ایس پی پرویز چانڈیو کا کہنا ہے کہ واقعہ پولیس اہلکار  دانیال اور بلال کی فائرنگ سے پیش آیا، فائرنگ کرنے والے ملزمان زیر حراست ہیں، اب صرف کیس کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے نتیجے پر پہنچنا ہے۔

    بیٹے کے قتل میں پولیس اہلکار ہی ملوث ہیں، والد انتظار احمد

    ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ پولیس اہلکاروں کے غیرپیشہ ورانہ رویے اور غفلت کا نتیجہ تھا، افسران کا اپنے ماتحت اہلکاوں پر کنٹرول نہیں تھا، کیس کے حوالے سے تیسرا سیشن پیر کو ہوگا جس کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا کہ جب اینٹی کار لفٹنگ فورس (اے سی ایل سی) کے چار اہلکاروں نے نامعلوم کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملائشیا سے آنے والا انتظار نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔

    خیال رہے واقعے کے رونما ہونے کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جارہی ہے ، جلد ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بیٹے کے قتل میں پولیس اہلکار ہی ملوث ہیں، والد انتظار احمد

    بیٹے کے قتل میں پولیس اہلکار ہی ملوث ہیں، والد انتظار احمد

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے نوجوان انتظار احمد کے والد نے کہا ہے کہ اسپتال میں پولیس اہلکار بیان بدل رہے تھے، ہمیں اندازہ ہوگیا تھا کہ بیٹے کے قتل میں پولیس اہلکار ہی ملوث ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں پولیس گردی کا نشانہ بننے والے مقتول انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ ’سی سی ٹی وی دیکھ کر یقین ہوگیا تھا کہ بیٹے کو باقاعدہ حکمتِ عملی کے بعد قتل کیا گیا ہے کیونکہ حادثے کے بعد گاڑی کے بجائے مخالف سمت میں گئی تھی۔

    والد انتظار احمد کا مزید کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر کسی اہلکار نے مجھ سے کوئی مدد نہیں لی اور نہ ہی یا پوچھ گچھ کی، 9 روز تک تفتیشی ٹیم نے بھی کوئی رابطہ نہیں کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: انتظار قتل کیس: گرفتار پولیس اہلکار سی ٹی ڈی کے حوالے

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کے احکامات آئے تو پولیس اہلکاروں نے سارا ریکارڈ نکال کر ختم کرنے کی کوشش کی، مجھے بتایا جائے کہ ایسا کیا معاملہ تھا جو میرے بیٹے کو اس بے دردی سے قتل کیا گیا؟۔

    یاد رہے چند روز قبل  کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں ایک انتہائی  افسوسناک واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا  کہ جب اینٹی کار لفٹنگ فورس (اے سی ایل سی) کے 4 اہلکاروں نے نامعلوم کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملائشیا سے آنے والا انتظار نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: انتظار قتل کیس: لڑکی کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے، والد کا مطالبہ

    واضع رہے واقعے کے رونما ہونےکے بعد  وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا  تھا کہ ’انتظار کے والدین کے غم میں برابر شریک ہیں، اعلیٰ پولیس افسران نے یقین دہانی کروائی ہے کہ گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی‘۔

    یہ بھی یاد رہے کہ انتظار قتل کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مقتول کے والدین سے ملاقات کی اور قاتلوں کی ہر ممکن گرفتاری کا یقین دلایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔