Tag: intizar murder case

  • انتظار قتل کیس : 2 پولیس اہلکاروں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

    انتظار قتل کیس : 2 پولیس اہلکاروں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

       کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے انتظار قتل کیس میں دو پولیس اہلکاروں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے 6 ملزمان کو بری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نوجوان انتظار کے قتل کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنادیا۔

    فیصلے میں عدالت نے دو پولیس اہلکاروں ملزم دانیال اور بلال کی سزائے موت کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا جبکہ ملزم طارق محمود، طارق رحیم، اظہر سمیت دیگر تین ملزمان کو بری کردیا گیا۔

    عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردیں۔

    یاد رہے عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ 19 سالہ نوجوان انتظار کو اے سی ایل سی کے اہلکاروں اور افسران نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ درخشان تھانے کی حدود میں واقعہ 13 جنوری 2018 کو رونما ہوا تھا، مقتول کو گاڑیوں پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

    بعد ازاں مقتول کے والد اشتیاق احمد کی مدعیت میں مقدمہ درخشان تھانے میں درج کیا تھا۔

  • عدالت نے انتظارقتل کیس کی سماعت  10 اکتوبر تک ملتوی کردی

    عدالت نے انتظارقتل کیس کی سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی

    کراچی : انتظار قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیشی افسر کی سست روی کے باعث ملزم طارق رحیم باہرمزے لوٹ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی، مقتول کے والد مقصود احمد عدالت میں پیش ہوئے۔

    عدالت میں سماعت کے آغاز پرتفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم طارق رحیم کی گرفتاری ممکن نہیں ہوئی، مجھے وارنٹ کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔

    عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کوکاپی نہیں ملی توکیا ہم مقدمے کی سماعت روک دیں؟ آپ کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔

    عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا وارنٹ کی کاپی آپ کے ہاتھ میں پہنچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے؟ آپ کو ذمہ داری کا احساس ہوتا توکاپی کے لیے خود رجوع کرلیتے۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کی تفتیش سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملزم طارق رحیم باہرمزے لوٹ رہا ہے۔

    عدالت نے ملزم طارق رحیم کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ رواں سال 14 جنوری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اینٹی کارلفٹنگ سیل کے اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان انتظار احمد جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • انتظار کیس میں ایک اور موڑ، مدیحہ کیانی اپنے ویڈیو بیان سے مکر گئیں

    انتظار کیس میں ایک اور موڑ، مدیحہ کیانی اپنے ویڈیو بیان سے مکر گئیں

    کراچی: انتظار قتل کیس میں ایک اور سنسنی خیز موڑ آگیا، واقعے کی گواہ مدیحہ کیانی نے اپنے ویڈیو بیان سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انتظار قتل کیس کی عینی شاہد مدیحہ کیانی جنہوں نے گذشتہ دنوں اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ انتظار کا قتل ٹارگٹ کلنگ ہے، انتظار نے بتایا تھا کہ اس کی گاڑی کا پیچھا کیا جاتا ہے، سلیمان نامی شخص بھی واقعہ میں ملوث ہے‘ مگر اب وہ اپنے اس بیان سے مکر گئی ہیں۔

    زندگی کو خطرہ ہے،رینجرز تحفظ دے، مدیحہ کیانی

    ذرائع کے مطابق آج انتظار قتل کیس سے متعلق سینٹرل پولیس آفس میں جے آئی ٹی کا پانچوں اجلاس ہوا جس میں مدیحہ کیانی، انتظار کے دوست کاظم شاہ، ماہ رخ کے چچا اور پولیس آفیسر عامر حمید جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے جبکہ انتظار کے والد اور چچا بھی اجلاس میں موجود رہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تین گھنٹے جاری رہنے والے اس اجلاس میں مدیحہ کیانی اپنے ویڈیو بیان میں کہی گئی باتوں سے مکر گئیں، جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مدیحہ کیانی نے موقف اختیار کیا کہ ویڈیو بیان مجھ سے زبردستی دلوایا گیا۔

    انتظار کیس : مدیحہ کیانی کے بیان پر جے آئی ٹی کا دوبارہ تفتیش کا فیصلہ

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو بیان دیتے ہوئے مدیحہ نے کہا کہ رات گئے مجھے انتظار کے گھر لے جا کر ویڈیو ریکارڈ کرائی گئی، انتظار کے والد کے وکیل نے بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا۔

    خیال رہے کہ مدیحہ کیانی کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے انتظار کے ساتھ گاڑی میں موجود تھی، مدیحہ نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ میرے علم میں نہیں کہ فائرنگ کس نےکی، ایک ہفتہ پہلےانتظار سے دوستی ہوئی بھائی جیسا تھا، فائرنگ کے وقت میں اور انتظار گاڑی میں تھے، ہم دونوں ساتھ میں برگرکھانے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • انتظارقتل کیس:‌وزیراعلیٰ کی ہدایت پرنئی جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری

    انتظارقتل کیس:‌وزیراعلیٰ کی ہدایت پرنئی جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری

    کراچی: انتظارقتل کیس میں‌ اہم پیش رفت ہوئی ہے. وزیراعلیٰ کی ہدایت پرنئی جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق انتظار قتل کیس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    نئی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی ہوں‌ گے. جے آئی ٹی میں‌ ڈی آئی جی ساؤتھ، رینجرزاوراسپیشل برانچ کے نمائندے شامل ہیں.

    ذرایع کے مطابق حساس اداروں کے نمائندگان بھی جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے، جے آئی ٹی کو 15 روزکے اندر تحقیقات کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے.

    اس ضمن میں‌ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سید مراد علی شاہ نےانتظارکے والد سے کیا وعدہ پورا کیا۔

    واضح رہے کہ انتظارکے والد کے مطالبے پر وزیراعلیٰ نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    انتظار قتل کیس: واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں انتظار قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جب اینٹی کار لفٹنگ فورس (اے سی ایل سی) کے چار اہلکاروں نے نامعلوم کار پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ملائشیا سے آنے والا انتظار نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا تھا۔

    انتظار قتل کیس: والد تفتیش سے دلبرداشتہ، چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    خبر میڈیا میں آنے کے بعد اس پر شدید ردعمل آیا، تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، مگر انتظار کے والد نے اس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا.

    اب اس معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے. وزیراعلیٰ کی ہدایت پرنئی جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔