Tag: intra-party elections

  • پی ٹی آئی کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا 15 روز میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وکیل شیر افضل مروت نے بتایا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات 15 دن کے اندر ہورہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وکیل شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات 15 دن کے اندر ہورہے ہیں ہم نے اپنی پارٹی کو متحرک اور فنکشنل کرنا ہے۔

    شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز کو کہتا ہوں اس دفعہ انتخابات میں حصہ لیں، جو ہمارے پلیٹ فارم سے لڑنا چاہتے ہیں انہیں آپ سپورٹ کریں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں نے چوری کیا ہے ان کے سہولت کار الیکشن کمیشن اور آراو ہیں، ہماری جنگ پارلیمان کے اندر اور باہر جارہی رہے  گی۔

  • انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس

    انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر بطور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا، شوکاز نوٹس کے زریعے وزیراعظم عمران خان سے بطور چیئرمین پی ٹی آئی چودہ دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔

    نوٹس میں کہا گیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی کا انتخابی نشان واپس لیا جائے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے تیرہ جون کوانٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات فراہم کرنی تھیں، ایک ماہ سے زائد وقت گرزنے کے باوجود تفصیلات فراہم نہیں کیں گئیں۔

    یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ کےتحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پرانٹراپارٹی الیکشن کی پابند ہیں۔