Tag: introduces

  • میلبرن اسٹارز کا ایک بار پھر پاکستان اسٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان

    میلبرن اسٹارز کا ایک بار پھر پاکستان اسٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان

    بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز نے ایک بار پھر سے پاکستان اسٹینڈ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 14 دسمبر سے شروع ہونے والی بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کے پہلے چار ہوم میچز میں فینز ’پاکستان بے‘ میں بیٹھ سکے گے۔

    میلبرن اسٹارز کے چاروں میچز 18 دسمبر، 4، 9 اور 19 جنوری کو کھیلے جائیں گے، اس میچ کو دیکھنے کے لیے پاکستانی کرکٹ فینز کے لیے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں خصوصی اسٹینڈ ہو گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے اسپنر اسامہ میر اس ایڈیشن میں میلبرن اسٹارز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ اس سے قبل حارث رؤف میلبرن اسٹارز کا حصہ تھے۔

    میلبرن اسٹارز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستانی کھلاڑیوں کے فینز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور ان  کی کھیل میں دلچسپی بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    میلبرن اسٹارز کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی فینز کو اپنی حمایت کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ سے پُرعزم رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسامہ میر کے عالوہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل، مارکس اسٹونس اور انگلینڈ کے بین ڈکٹ میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں۔

  • اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف، صارفین کیلئے بڑی خبر

    اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف، صارفین کیلئے بڑی خبر

    اسنیپ چیٹ نے شیئرڈ اسٹوریز کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔ یہ اسنیپ چیٹ صارفین کے لیے نئے گروپس بنانے کا ایک نیا طریقہ ہے جس سے صارفین لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

    شیئرڈ اسٹوریز کو اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ایپ پر موجود صارفین کے لیے باہمی تعاون اور اپنی خوشگوار یادوں کو ایک دوسرے سے شیئر کرنا آسان ہو۔

    اس حوالے سے کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیئرڈ اسٹوریز اپنی مرضی کی کہانیوں کا ایک نیا ورژن ہے، ایک ایسی مصنوعات جس نے پہلے اسنیپ چیٹ کو کہانیاں بنانے اور دوستوں کو دیکھنے اور شیئر کرنے کی اجازت دی۔

    Snapchat introduces the new Shared Stories feature, here's how to use it

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ اب ہماری نئی اور بہتر شیئرڈ اسٹوریز کے ساتھ اسنیپ صارفین جنہیں ایک گروپ میں شامل کیا گیا ہے، اپنے مزید دوستوں کو بھی شامل کرسکتے ہیں۔

    اسنیپ چیٹ شیئرڈ اسٹوریز فیچر کا استعمال کیسے کریں :۔
    اسنیپ چیٹ کھولیں اور اوپر بائیں جانب پروفائل آئیکن پر کلک کریں۔
    My Stories ہیڈر کے آگے "+New Story” آپشن پر کلک کریں۔
    اختیارات کی فہرست سے شیئرڈ اسٹوریز منتخب کریں۔

    Snapchat Update: App Introduces New Shared Stories Feature, Check How It  Works | India.com

    اس نئے فیچر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حال ہی میں اسنیپ کی جانب سے صارفین کے لیے متعارف کرائے گئے ایک فیچر کا فالو اپ ہے جسے ڈائریکٹر موڈ کہتے ہیں، اس فیچر کو اسنیپ چیٹ کے پلیٹ فارم پر ویڈیو شائع کرنے کے لیے اس کے مقامی تخلیقی ٹولز تک آسان رسائی فراہم کرنے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

  • سعودی عرب میں بجلی کا نیا قانون متعارف

    سعودی عرب میں بجلی کا نیا قانون متعارف

    ریاض : سعودی حکومت نے بجلی کا نیا قانون متعارف کرایا ہے جس کے تحت مملکت کے اہداف اور کمپنی کی کچھ مالی ذمہ داریاں پورا کرنا ہے۔

    اس حوالے سے سعودی عرب کے نائب وزیر توانائی برائے امورِ بجلی ناصر قاحتانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بجلی کے نئے قوانین کا مقصد صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنا اور ان کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے، تاکہ ملک کے ترقیاتی اور معاشی اہداف پورے کیے جا سکیں۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیا قانون ان اصلاحات کا حصہ ہے جن کا بجلی کی صنعت کے لیے اعلان کیا گیا تھا۔ نائب وزیر توانائی نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ نئے قانون کا مقصد سعودی الیکٹرسٹی کمپنی کی کچھ مالی ذمہ داریاں پورا کرنا اور وژن 2030 کے اہداف مکمل کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ نیا قانون صارفین کو محفوظ اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے، اس کا مقصد ٹرانسمیشن سیکٹر میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنا بھی ہے تاکہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع تک پہنچا جاسکے۔

    واضح رہے کہ29دسمبر2020 کو سعودی کابینہ نے بجلی کا نیا قانون اور پانی اور بجلی کے اختیار کا قانون منظور کیا تھا، اس کے علاوہ کابینہ نے اسٹیٹ پراپرٹیز جنرل اتھارٹی کا قانون بھی منظور کیا تھا۔

    سعودی عرب کے مالی خبروں کے پورٹل آرگام کے ڈیٹا کے مطابق کابینہ نے مملکت کی ڈیجیٹل معیشت کی پالیسی کی بھی توثیق کی تھی۔

  • سندھ رینجرز اب نئے یونیفارم میں نظر آئے گی

    سندھ رینجرز اب نئے یونیفارم میں نظر آئے گی

    کراچی : پاکستان رینجرز سندھ کے حکام نے تمام رینکس کے افسران کی وردیاں تبدیل کرنے کا حکم فیصلہ کرلیا، نئے یونیفارمز کا پیٹرن 30 اپریل سے لاگو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اعلامیہ جاری ہوا ہے، جس میں کراچی اور اندرون سندھ میں تعینات تمام رینکس کے افسران کی وردیاں تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ترجمان سندھ رینجرز نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں تعینات رینجرز کے تمام افسران کی یونیفارمز تبدیل کردی گئی ہیں، رینجرز اہلکاروں پر نئی وردیوں کے پیٹرن کا اطلاق 30 اپریل 2018 سے ہوگا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کے لیے نئے اور پرانے یونیفارمز کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں، جس میں ریجنرز افسران کی نئی اور پرانی وردیوں کی شناخت واضح کردی ہے۔

    اعلامیے میں شائع کی گئی نئی اور پرانی وردیوں کی تصاویر میں ترجمان سندھ رینجرز نے واضح‌ کیا ہے کہ ’پہلے رینجرز افسران کا رینک بیج کندھے پر ہوتا تھا لیکن نئی وردیوں میں رینک کا نشان آرمی یونیفارمز کی مانند سینے پر نمایاں ہوگا‘۔

    نئی اور ہرانی وردیوں کی تصاویر

     

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے شہری شائع کی گئی تصاویر کو مد نظر رکھتے ہوئے ریجنرز افسران کی وردیوں میں پہچان کے عمل کو یقینی بنائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں