Tag: introduction

  • آئی فون 15 سیریز کس دن متعارف کرائی جائے گی؟ بڑی خبر آگئی

    آئی فون 15 سیریز کس دن متعارف کرائی جائے گی؟ بڑی خبر آگئی

    ایپل کمپنی کی جانب سے 2023 میں آئی فون 15 سیریز کو متعارف کرایا جائے گا تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کب یہ اسمارٹ فونز صارفین کیلئے دستیاب ہوں گے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے عموماً ستمبر کے مہینے میں نئے آئی فونز متعارف کرائے جاتے ہیں، تو زیادہ قوی امکان یہی ہے کہ آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس (یا آئی فون 15 الٹرا) ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے۔

    ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 15 سیریز متعارف کرنے کے ایونٹ کا اعلان ممکنہ طور پر اگست میں کیا جائے گا مگر کمپنی کے ماضی کے ایونٹس دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ستمبر کی کس تاریخ کو یہ فون پیش کیے جا سکتے ہیں۔

    ایپل کی جانب سے عموماً ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں نئے آئی فونز متعارف کرائے جاتے ہیں اور اکثر منگل کا دن منتخب کیا جاتا ہے لیکن کبھی کبھار بدھ کو بھی نئی ڈیوائسز پیش کی جاتی ہیں۔

    ،اگر آئی فون 15 سیریز 5 یا 6 ستمبر کو متعارف کرائے جاتے ہیں تو وہ صارفین کو 15 ستمبر تک دستیاب ہوں گے۔ اسی طرح 12 یا 13 ستمبر کو یہ فونز پیش کیے جاتے ہیں تو یہ مارکیٹ میں 22 ستمبر تک آجائیں گے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے فاسٹ ٹریک سروس متعارف

    کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے فاسٹ ٹریک سروس متعارف

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی سہولت کے لیے فاسٹ ٹریک سروس متعارف کرادی، بیرون ممالک کے مسافروں کی سفری دستاویزات اور سامان کی جانچ پڑتال کم وقت میں کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔

    اس سلسلے میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر بین الاقوامی روانگی کے لاؤنج میں مسافروں کی سہولت کے لیے فاسٹ ٹریک سروس متعارف کرادی گئی ہے۔

    اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فاسٹ ٹریک سروس سے بزنس اور فرسٹ کلاس اور ترجیحی مسافروں کو سہولت میسر ہوگی۔

    بزنس کلاس کے مسافروں کا فاسٹ ٹریک کے ذریعے ان کی سفری دستاویزات اور سامان کی جانچ پڑتال کا عمومی اور مطلوبہ وقت سے کم وقت میں ہوگا۔

    سی اے اے کے مطابق فاسٹ ٹریک پر بین الااقوامی مسافروں کو کسٹم، اے ایس ایف، اے این ایف اور ایف آئی اے کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

  • فواد چوہدری کا ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان

    فواد چوہدری کا ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کردیا ان کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے موٹرسائیکل اور چنگ چی رکشوں کو الیکٹرانک سسٹم پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کرلی۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ملک میں الیکٹرونک رکشے اور موٹرسائیکل متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

    فواد چوہدری نے پاکستان کونسل برائے قابل تجدید انرجی کا دورہ کیا، دورے کے دوران وفاقی وزیر نے بجلی سے چلنے والے موٹرسائیکل اور رکشے کی سواری کی۔

    انہوں نے خود الیکٹرونک موٹرسائیکل اور رکشہ چلا کر دکھایا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان موٹر سائیکل استعمال کرنے والا دنیا کا بڑا ملک ہے۔

    الیکٹرونک موٹرسائیکل اور رکشے ملک کی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں، وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور رکشوں کو الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیل کریں گے۔

    الیکٹرونک موٹرسائیکل پیٹرول کے بجائے بجلی سے چارج بیٹری سے چلے گا، انہوں نے کہا کہ الیکٹرونک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی۔

  • قطری عالم دین القرضاوی کی فتاویٰ اپیلی کیشن گوگل نے حذف کر دی

    قطری عالم دین القرضاوی کی فتاویٰ اپیلی کیشن گوگل نے حذف کر دی

    نیویارک: معروف انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنے گوگل پلے اسٹورسے مصری نژاد قطری عالم دین علامہ یوسف القرضاوی کے فتاویٰ پر مشتمل ایپلی کیشن حذف کردی۔

    تفصیلات کے مطابق شدت پسند مذہبی جماعت اخوان المسلمون ک دیرینہ مبلغ علامہ یوسف القرضاوی پرالزام ہے کہ وہ اپنے فتاویٰ کے ذریعے دنیامیں نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دو سال قبل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے اور ان ممالک نے یوسف القرضاوی سمیت کئی دوسرے دہشت گردوں کو اشتہاری قرار دے کر ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یوسف القرضاوی کی ‘فتاویٰ ایپ’ میں دشمنی، نفرت اور دہشت گردی کی حمایت کی گئی ہے۔ اس لیے ان کی یہ ایپ جسے یورو فتویٰ کا نام دیا گیا ہے کو حذف کردیا گیا ہے۔

    میڈیا کے رپورٹس کے مطابق یہ ایپلی کیشن گذشتہ ماہ آئرش دارالحکومت ڈبلن میں یورپی فتویٰ و ریسرچ کونسل کی طرف سے جاری کی گئی تھی جس میں نفرت پر اکسایا گیا تھا۔