Tag: invalidation of senate-elections

  • سینیٹ انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

    سینیٹ انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے مستردکر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کی سینیٹ انتحابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔

    عدالت نے سینیٹ انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست ناقابل سماعت قراردیتےہوئےمسترد کردی اور کہا کہ درخواست گزار پہلے الیکشن کمیشن سے رجوع کرے۔

    درخواست میں الیکشن کمیشن پاکستان، وفاقی حکومت و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی، آرٹیکل 62،63پر پورا نہ اترنے والے ممبران قیادت کے اہل نہیں۔

    مزید پڑھیں : سینیٹ انتحابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سینیٹ انتخابات کے نتائج اور چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو بھی کالعدم قرار دیے جائیں۔

    یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اراکین کی خرید و فروخت کے حوالے سے ہارس ٹریڈنگ کا انکشاف بھی سامنے آیا، مختلف سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا کہ اُن کے امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے بھاری رقم کے عوض اراکین اسمبلی کو کروڑو روپے کی پیش کش کی گئی۔

    جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے 8 رہنماؤں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 مارچ کو بمع ثبوت طلب کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے رہنماؤں‌ کی الیکشن کمیشن میں‌ بمع ثبوت طلبی

    واضح رہے کہ تین مارچ کو سینیٹ کی 52 نشتوں پر نمائندے منتخب کرنے کے لیے چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل منعقد کیا گیا، جس میں اراکین اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے پنجاب سے 11، اسلام آباد سے 2 اور خیبرپختونخواہ سے 2 نشتیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کی، علاوہ ازیں پیپلزپارٹی دوڑ میں 12 نشتیں اپنے نام کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔

    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سینیٹ انتحابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    سینیٹ انتحابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سینیٹ انتحابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کی سینیٹ انتحابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی، جس میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو چیلنج کیا گیا۔

    درخواست گزار کے وکیل باقر حسین ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ سینیٹ انتحابات میں ہارس ٹریڈنگ ہوئی، جس پر اب الیکشن کمیشن نے بھی نوٹس لیا ہے. سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے افسوس ناک عمل ہے اس کی روک تھام نہ کرنا الیکشن کمشن کی ناکامی ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں الیکشن کمیشن کو ہارس ٹریڈنگ کے بارے ثبوت پیش کریں گی، جس کے بعد مزید کارروائی ہو گی۔

    درخواست میں استدعا کی کہ درخواست کے فیصلے تک کامیاب سینٹرز کے نوٹیفیکیشن معطل کئے جائیں اور الزامات ثابت ہونے پر سینیٹ انتحابات 2018 کالعدم قرار دیا جائے، درخواست پر مزید کارروائی 2 اپریل کو ہوگی۔

    یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اراکین کی خرید و فروخت کے حوالے سے ہارس ٹریڈنگ کا انکشاف بھی سامنے آیا، مختلف سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا کہ اُن کے امیدوار کو ووٹ دینے کے لیے بھاری رقم کے عوض اراکین اسمبلی کو کروڑو روپے کی پیش کش کی گئی۔

    مزید پڑھیں : ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے رہنماؤں‌ کی الیکشن کمیشن میں‌ بمع ثبوت طلبی

    جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے 8 رہنماؤں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 مارچ کو بمع ثبوت طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ تین مارچ کو سینیٹ کی 52 نشتوں پر نمائندے منتخب کرنے کے لیے چاروں صوبائی اور قومی اسمبلی میں ووٹنگ کا عمل منعقد کیا گیا، جس میں اراکین اسمبلی نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں نے پنجاب سے 11، اسلام آباد سے 2 اور خیبرپختونخواہ سے 2 نشتیں حاصل کر کے واضح برتری حاصل کی، علاوہ ازیں پیپلزپارٹی دوڑ میں 12 نشتیں اپنے نام کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔

    .خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں