Tag: invest-in-pakistan

  • دبئی ایکسپو 2020: غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    دبئی ایکسپو 2020: غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    دبئی : سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے دبئی ایکسپو میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے دبئی ایکسپو آنیوالے لوگوں سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا بین الاقوامی نمائش میں پاکستانی پویلین سب سے بہترین ہے، یہ نمائش پاکستان سےآگاہی حاصل کرنے کا اہم موقع فراہم کررہی ہے۔

    فارینہ مظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کےبےانتہا مواقع موجود ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

    سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ دبئی ایکسپو آنیوالے لوگوں کا پاکستان پویلین کادودہ خوشگوارثابت ہوگا، پاکستان پویلین میں سرمایہ کاری بورڈکی جانب سےاسکرین لگائی گئی۔

    یاد رہے سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ فارینہ مظہر نے دبئی میں سرمایہ کاری کی آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کےلئےپرعزم ہے، وزیر اعظم کی زیرقیادت اقتصادی شعبےمیں اصلاحات کانفاذیقینی بنایاگیا ہے۔

    فارینہ مظہر کا کہنا تھا کہ مثبت پالیسیوں کی بدولت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے، غیرملکی اورمقامی سرمایہ کاروں کےاعتماد میں اضافہ ہواہے، پاکستان کودنیاکی25سرِ فہرست معیشتوں میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

    سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ نے کہا تھا کہ 22خصوصی اقتصادی راہداریاں اعلیٰ درجےکےتجارتی مرکزبنیں گی، حکومت کی متعارف کردہ حالیہ پالیسی سرمایہ کاروں کیلئےحوصلہ افزاہے۔

  • وزیراعظم سے ملاقات : کوکا کولا آئیسک کمپنی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہشمند

    وزیراعظم سے ملاقات : کوکا کولا آئیسک کمپنی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کی خواہشمند

    اسلام آباد : جنرل منیجرکوکا کولا آئیسک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث متعددترک کمپنیاں پاکستان کےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جنرل منیجرکوکا کولا آئیسک پاکستان احمد کرسادنے کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پاکستان میں ترکی کےسفیر بھی شریک تھے۔

    جنرل منیجر کوکاکولا احمد کرساد نے بتایا سی سی آئی کے پاکستان میں6پلانٹس اور 3ہزارسےزیادہ ملازمین ہیں جبکہ کمپنی پاکستان میں20کروڑ80لاکھ صارفین کوخدمات فراہم کررہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی سی آئی نے کوکا کولا کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سی سی آئی نے کوکا کولا کمپنی کیساتھ پاکستان میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

    جنرل منیجر سی سی آئی احمدکرسادنے نے موجودہ سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث متعددترک کمپنیاں پاکستان کےمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کمپنی کومکمل تعاون اورسہولت فراہم کرےگی، حکومتی کاوشوں سےپاکستان سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بن گیا ہے، پاکستان لامحدود مواقع کی سرزمین ہے اور یہاں مختلف سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

    عمران خان نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ترک صدر کا دورہ موجودہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔

  • منی گرام کا  2020 تک پاکستان میں سرمایہ کاری 1ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان

    منی گرام کا 2020 تک پاکستان میں سرمایہ کاری 1ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان

    اسلام آباد : منی گرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولیم الیگزینڈر نے 2020 تک پاکستان میں سرمایہ کاری 1ارب ڈالرتک لےجانے کااعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے، اپنا کاروبار بڑھانے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق منی گرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ولیم الیگزینڈر نے میڈیا سے گفتگو میں 2020 تک پاکستان میں سرمایہ کاری 1ارب ڈالرتک لےجانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا اس وقت پاکستان میں 60 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے ، منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان نے پیشرفت کی ہے، منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان میں25 کروڑ ڈالرخرچ کررہےہیں۔

    سی ای او منی گرام کا کہنا تھا کہ رقوم بھیجنے اورموصول کرنیوالےکی شناخت یقینی بنائی جائے گی، پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے، پاکستان میں اپنا کاروبار بڑھانے جارہے ہیں، قانونی طریقے سےرقوم کی ترسیل یقینی بنائی جائےگی۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کی منی گرام انٹرنیشنل کے وفد سے ملاقات

    اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے منی گرام انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی تھی ، وفد کی قیادت منی گرام کے سی ای او مسٹر ولیم الیگزینڈر نے کی، مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبد الررزاق داؤد بھی ملاقات میں موجود تھے۔

    ملاقات میں وزیر اعظم نے کمپنی کی ملکی معیشت میں دلچسپی اور کاروبار کے فروغ کی خواہش کا خیر مقدم کیا اور رواں مالی سال ترسیلات میں نمایاں اضافے سے متعلق وفد کو آگاہ کیا، اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آنے والے برسوں میں ترسیلات میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

    وزیر اعظم نے بیرون ملک پاکستانیوں کی رقم وطن بھیجنے میں ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ترسیلات میں بہتری کے لیے حکومت پرکشش پیکج پر کام کر رہی ہے، پاکستان کی معیشت میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے، مستقبل قریب میں پاکستان میں مزید معاشی استحکام آئے گا۔

    خیال رہے منی گرام انٹرنیشنل عالمی سطح پر تسلیم شدہ امریکی منی ٹرانسفر کمپنی ہے ، جو ترسیلات زر وطن بھجوانے میں معاونت فراہم کر رہی ہے،کمپنی 200 سے زائد ممالک میں اپنی خدمات فراہم کرتی ہے۔

  • شاہ محمودقریشی کی برطانیہ میں مقیم بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں  سرمایہ کاری کی دعوت

    شاہ محمودقریشی کی برطانیہ میں مقیم بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    لندن : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے برطانیہ میں پاکستانی مقیم بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالیں، پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود ہماری حکومت کا ترجیحی ایجنڈا ہے۔

    تٍفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی سےملاقات کی ، اس موقع پر شاہ محمودقریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج میری بزنس کمیونٹی سےبہت سودمندملاقات ہوئی، پارلیمنٹیرینز نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت اورمعاونت کی،  قائمہ کمیٹی خارجہ سےوابستہ جماعتوں نےکمال یکجہتی کامظاہرہ کیا۔

    وزیرخارجہ کا کہنا تھا پاکستان میں گزشتہ حکومتوں نے مفاد پرست پالیسیوں کا تسلسل رکھا، ایسی پالیسیوں کےتسلسل کےپاکستان کوقرض کی دلدل میں پھنسایا گیا، مفادپرست پالیسیوں سےملکی معیشت کوتباہی کےدہانےپرلاکھڑاکیاگیا۔

    مفادپرست پالیسیوں سےملکی معیشت کوتباہی کےدہانےپرلاکھڑاکیاگیا

    انھوں نے کہا ہم پاکستانی معیشت کواس دلدل سےنکالیں گے، پاکستان کو خودانحصاری کی طرف لےجاناچاہتےہیں، اولین کوشش ہےپاکستان میں سیاحت کو فروغ ملے، آزادانہ فارن پالیسی کےلیے ہمیں معاشی طورپر مستحکم ہوناہوگا۔

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا ہم نےمعاشی سفارت کاری کاآغازکیاہے، ویزہ رجیم متعارف کرائی ہےتاکہ کاروباری حضرات کوپریشانی نہ ہو، چاہتےہیں لوگ ای ویزہ کی سہولت سےمستفیدہوں۔

    پاکستان کو خودانحصاری کی طرف لےجاناچاہتےہیں

    وزیرخارجہ نے کہا برطانیہ میں مقیم کمیونٹی کودعوت ہےپاکستان میں سرمایہ کاری کریں، ہماری سرمایہ کاردوست پالیسیوں سےاستفادہ کریں، پاکستانی ہونےکےناطےپاکستان کی تعمیروترقی میں حصہ ڈالیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا پاکستانی کمیونٹی کی فلاح وبہبودہماری حکومت کاترجیحی ایجنڈاہے، ہدایت کی ہےپاکستانی کمیونٹی کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں۔

  • کویت کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری  کا عندیہ

    کویت کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا عندیہ

    اسلام آباد : دوست ملک کویت پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرےگا، یہ سرمایہ کاری توانائی،تعمیرات اورفوڈ سیکیورٹی کےمنصوبوں میں متوقع ہے۔

    تفصلات کے مطابق پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے . کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی نےعندیہ دےدیا، سرمایہ کاری کابڑاحصہ توانائی کےشعبےمیں کیاجائےگا۔

    سرمایہ کاری کیلئے معاہدے کئے جائیں گے اور صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کی جائےگی۔

    کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کےمطابق اتھارٹی نے بلوچستان میں بھی سرمایہ کاری کیلئے حکومت کےساتھ ایم اویوپر دستخط کئےہیں، اس کےعلاوہ سندھ میں گھروں کی تعمیر میں بھی کویتی اتھارٹی نےدلچسپی ظاہر کی ہے۔

    اس سےپہلےبھی کویت پاکستان میں سرمایہ کاری کرچکاہے، قابل ذکر منصوبوں میں میزان بینک شامل ہے۔

    کویت انوسٹمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے سرمایہ کاری کایہ دوسرا مرحلہ ہے۔اس مرحلے میں پاکستان میں بیس ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

    خیال رہے  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  امیر کویت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی خط لے  کر 2 روزہ دورے پر کویت روانہ ہوگئے ہیں ۔

    مزید پڑھیں :  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پرکویت روانہ

    شاہ محمود قریشی نے کویت روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج دو روزہ دورے پر کویت روانہ ہو رہا ہوں،  دورہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ کویت کے وزیرخارجہ سے ون آن ون ملاقات ہوگی، جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں ویزا سمیت دیگر دوطرفہ معاملات پر گفتگو ہوگی۔

    یاد رہے ستمبر  2018 میں سابق وزیر خزانہ  اسد عمر نے  کویت کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کویت کے سرمایہ کار گاڑیوں کے پرزہ جات، فوڈ پروسیسنگ اور ٹیکسٹائل سمیت تیل اور گیس کی تلاش کے شعبوں میں پاکستان میں قائم خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

    واضح رہے مارچ 2017 میں کویت نے پاکستانیوں پر لگائی گئی ویزا پابندی ختم کردی ہے،کویت نے پاکستان پر چھ سال قبل ویزا پابندی عائد کی تھی۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    ٹوکیو : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا حکومت امن و استحکام، تعمیر و ترقی اور عوامی بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوکیو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

    ٹوکیو میں چیئرمین جاپان پاکستان بزنس کوآپریشن کمیٹی کی طرف سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا

    ظہرانے سے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان میں موجودہ حکومت امن و استحکام، تعمیر و ترقی اور عوامی بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا جاپانی کمپنیاں آئی ٹی، چھوٹی اور درمیانی سطح کی صنعتوں اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں ، ہم جاپان کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وسیع مارکیٹ تک رسائی حاصل کریں ۔

    مزید پڑھیں : تارکین وطن کی فلاح و بہبود ہمارا ترجیحی ایجنڈا ہے: شاہ محمود قریشی

    دونوں فریقین نے پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    گذشتہ روز ٹوکیو میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی تارکین وطن ملک کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا تھا تارکین وطن پاکستان کی نمائندگی بھی کر رہے ہیں، پاکستان اقتصادی ترقی اور خود انحصاری کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے، ہمارامقصد اقتصادی سرگرمیوں کوبڑھانا ہے، ہمارامقصدملک میں روزگارکےبہترمواقع پیداکرناہے، تارکین وطن کی فلاح وبہبودہماراترجیحی ایجنڈ اہے۔

  • چینی اورسنگاپور کی کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گی

    چینی اورسنگاپور کی کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کریں گی

    اسلام آباد : چینی اورسنگاپور کی کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیمانےپرسرمایہ کاری کریں گی، یہ سرمایہ کاری ہاوسنگ، مینوفیکچرنگ اورشپینگ سیکٹر میں کی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے، پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری متوقع ہے ، سرمایہ کاری حجم چار ارب ڈالر تک ہوگا۔

    چینی کمپنی ایکس سی ایم جی اور ایچ ایس ایس گروپ نے لیٹرآف انٹینٹ جاری کردیا، جس کے مطابق ہاوسنگ اور مینوفیکچرنگ کمپنی میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    دوسری جانب سنگاپورکی کمپنی شپینگ سیکٹر میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، سنگاپورکی کمپنی کی اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں چارہزار ملازمتیں پیدا ہوں گی اور شپینگ کےشعبے میں سرمایہ کاری سے غیر ملکی شپس کو ادا کئےگئے زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔

    پاکستان تقریباچار ارب ڈالر فریٹ کی مد میں ادا کرتا ہے، گوادر اور سی پیک کے باعث پاکستان میں شپنگ سیکٹر میں بہت مواقع موجود ہیں۔

    یاد رہے 6 مارچ کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایکس سی ایم جی کمپنی کےگلوبل سیلز پریزیڈنٹ ڈاکٹر ہنسن لیو نے پاکستان میں2 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، سرمایہ کاری ہاؤسنگ اور مینو فیکچرنگ کے شعبے میں کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : چینی کمپنی کا پاکستان میں 2 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان

    چینی کمپنی پاکستان میں ہیوی مشنری پلانٹ لگائے گی اور 50 لاکھ گھروں کے حکومتی منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کوتحفظ فراہم کررہی ہے، سرمایہ کاری میں آسانی،مراعات کا بہترخیال رکھاجارہاہے اور ملک میں کاروبارکےلئےدوستانہ ماحول فراہم کررہے ہیں۔

    واضح رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان سے ایڈوٹکوگروپ ملائشیا کے چیئرمین کی ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں ایڈوٹکوگروپ نے پاکستان میں250ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا گروپ پہلے سے پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے، اگلے 5سال میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائےگی۔

    اس سے قبل وزیرِاعظم سے کارگل نامی ایک بین الاقوامی کمپنی کے ہیڈ مارشل اسمتھ نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی تھی ، کمپنی کے سربراہ مارشل اسمتھ نے پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

    مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

  • چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں گہری دلچسپی

    چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں گہری دلچسپی

    اسلام آباد : چینی حکومت کے ساتھ ساتھ چینی نجی کمپنیاں بھی پاکستان کی اہم انڈسٹریز میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے سروے کے مطابق چینی حکومت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری پر ستاون ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، اس کے علاوہ چین کا کاروباری طبقہ بھی پاکستان میں سرمایہ کرنا چاہتا ہے۔

    چین کے تاجروں اور صنعت کاروں نے بھی پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری شروع کردی ہے، چینی سرمایہ کار سیمنٹ، فولاد، توانائی، ٹیکسٹائل اور ریئل اسٹیٹ جیسے اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، یہ شعبے پاکستانی معیشت کااہم ترین حصہ ہیں۔


    مزید پڑھیں : چین کی بڑی کمپنی علی بابا کا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار


    چینی سر مایہ کاروں کی جانب سےپاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حصص اور کے الیکٹرک کی خریداری اس کی مثال ہے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کا باؤ اسٹیل گروپ، پاکستان اسٹیل ملز کو 30 سال کے لیے لیز پر لینے کے حوالے سے مذاکرات کر رہا ہے، تاہم باؤ اسٹیل نے اس حوالے سے تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

    واضح رہے کہ چینی کنسورشیئم کمپنی نے حال ہی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے 40 فیصد شیئرز خریدنے کا معاہدہ کیا جبکہ شنگھائی الیکٹرک پاور نے پاکستان کی بڑی توانائی تقسیم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا انتظام سنبھالا ہے۔

    تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چینی کمپنیوں کی اس دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کمپنیاں بیجنگ کے ‘ایک خطے، ایک سڑک’ پروجیکٹ کو استعمال کر رہی ہیں، یہ ایک گلوبل پروجیکٹ ہے اور پاکستان اس کا اہم حصہ ہے۔