Tag: investigate suspect mohsin ali

  • اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد سے برطانیہ روانہ

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد سے برطانیہ روانہ

    اسلام آباد: عمران فاروق قتل کیس کی تفیش کرنے والی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوگئی، تفتیش کے دوران ملزم محسن علی نے اعتراف جرم کرلیا۔

    ڈاکٹرعمران فارق کیس کے ملزم محسن علی نے اسکاٹ لینڈیارڈ کو سب بتادیا، محسن علی کےاعترافِ جرم سے الجھی ڈور سلجھنے لگی ہے، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے تفتیش کار ملزم سے معلومات لینے کے بعد برطانیہ روانہ ہوگئے۔

    ٹیم نے اسلام آباد میں دو روز تک محسن علی سے تحقیقات کیں، ٹیم کو پاکستانی ارکان کی معاونت بھی حاصل رہی، اسکاٹ لینڈ یارڈ ملزم سے ہونیوالی تفتیش کی روشنی میں کیس کوآگے بڑھائے گی ۔

    برطانیہ نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستانی اداروں کی تحویل میں موجود تین ملزمان مانگ لئے ہیں۔

    گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ملزم محسن کا بیان لیا، ملزم نے اپنے بیان  اعتراف کیا کہ کاشف نے اس کے سامنے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کیا، ڈاکٹر عمران فاروق نے حملے میں مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں محسن اور کاشف معمولی زخمی ہوئے۔

    محسن نے تصدیق کی کہ اس سارے معاملے میں ملزم معظم علی ان کا سہولت کار تھا اور کراچی ایئرپورٹ پر انکی واپسی پر منتظر تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

  • عمران فاروق کیس، ملزم محسن علی سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش

    عمران فاروق کیس، ملزم محسن علی سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تفتیش

    اسلام آباد:  اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم نے عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق برطانوی تفتیش کاروں کو عمران فاروق کیس میں گرفتار مرکزی ملزم محسن علی تک رسائی دے دی گئی، اسلام آباد میں موجود اسکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقاتی ٹیم محسن علی سے تفتیش کر رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش گزشتہ تین گھنٹوں سے جاری ہے۔

    تفتیش کے دوران مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ انعام غنی بھی موجود ہے۔

    اس سے قبل اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے وفد نے جوائنٹ اسویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ انعام علی سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی تک رسائی پر بات چیت ہوئی، جے آئی ٹی کے سربراہ انعام علی نے اعلیٰ حکام سے مشورے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد کو محسن علی سے تفتیش کی اجازت دے دی ۔

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد میں ڈیوڈجوناتھن ٹین، اسٹیورٹ مائیکل اورڈینئیل ہوٹن شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ  کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنے پچھلے دورے میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان معظم علی اور خالدشمیم سے تفتیش کی تھی۔