Tag: investigation commision formed

  • رانا مشہود ویڈیواسکینڈل کےمرکزی کردارعاصم ملک منظرعام پرآ گئے

    رانا مشہود ویڈیواسکینڈل کےمرکزی کردارعاصم ملک منظرعام پرآ گئے

    اسلام آباد: رانا مشہود اسکینڈل کے مرکزی کردار عاصم ملک منظر عام پر آگئے، کھرا سچ میں انہوں نے ویڈیو کے سچ ہونے کے علاوہ اہم انکشافات کیئے۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کے سامنے عاصم ملک کا اہم انکشافات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ وزیراعلی پنجاب نے عمران خان کے خلاف برطانیہ سے ثبوت اکھٹے کرنے کے لیئے کہا گیا۔

    پروگرام کھرا سچ میں عاصم ملک نے  رانا مشہود کےپیسے لینے اور چیک کیش ہونے کے ثبوت بھی پیش کیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ آپ ہمیں جوائن کرلیں، مدرسے ریفارم کی قرارداد کو فالو نہ کریں،مجھ سے ایک کروڑ روپے مانگے گئے،میاں نواز شریف کےگوجرانوالہ کے جلسے کے لیئے 20لاکھ روپے دیئے، رانا مشہود قران پاک پر ہاتھ رکھ کر ویڈیو جعلی قرار دیدیں میں مان جاوں گا۔

    عاصم ملک کا تفصیلی انٹرویوکل رات ایک بجے اے آر وائی نیوز پرنشر کیا جائے گا۔

  • رانامشہود کی ویڈیو کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیشن قائم

    رانامشہود کی ویڈیو کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیشن قائم

    لاہور: پنجاب حکومت نے اے آر وائی کے پروگرام کھراسچ میں دکھائی گئی رانا مشہودکی ویڈیو کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیشن قائم کردیا ہے۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام کھراسچ میں رانامشہود کی دکھائی گئی فوٹیج پر پنجاب حکومت فوراً حرکت میں آگئی اور تحقیقات کیلئے تین رکنی تحقیقاتی کمیشن وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی ہدایت پر قائم کردیا گیا ہے ۔

    کمیشن میں راجہ ظفرالحق،سینیٹررفیق رجوانہ اوربیگم ذکیہ شاہنوازشامل ہیں، تین رکنی کمیشن سات روزمیں اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

    گزشتہ روز مبشر لقمان کے پروگرام ’’کھراسچ‘‘میں رانامشہود کی ویڈیوٹیپ دکھائی گئی تھی، جس میں انھیں رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اس پروگرام کی دوسری قسط میں شہباز شریف اور ارسلان افتخار کے تعلقات سے بھی پردہ اٹھایا گیا ہے کہ کس طرح حکومت کے دعوے کے برعکس حکمران سابق چیف جسٹس چوہدری افتخار کے بیٹے ارسلان افتخار کو نواز رہے ہیں ۔

  • غزہ پر اسرائیلی جارحیت، تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیشن قائم

    غزہ پر اسرائیلی جارحیت، تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیشن قائم

    غزہ: اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیشن قائم کردیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کونسل نے یہ فیصلہ فلسطین کی جانب سے اسرائیل پرجنگی جرائم کے الزامات عائد کئے جانے بعد کیا۔ تین رکنی کمیشن غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کریگا۔

    کمیشن میں لبنانی نژاد برطانوی خاتون وکیل امل عالم الدین، اقوام متحدہ کےنمائندے ڈوڈو ڈینی اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر ولیم شباس شامل ہیں، تحقیقاتی کمیشن مارچ دو ہزار پندرہ تک اپنی رپورٹ کونسل میں جمع کروائے گا۔