Tag: investigation report

  • کراچی: ایم کیو ایم کارکن عامرعرف سرپھٹا کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات

    کراچی: ایم کیو ایم کارکن عامرعرف سرپھٹا کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات

    کراچی : ایم کیو ایم کے کارکن عامر عرف سرپھٹا نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ محبت ریلی پر فائرنگ کر کے چھ افراد ہلاک اور بائیس زخمی کیے۔ تفتیشی رپورٹ کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردی گئی۔

    ایم کیو ایم کے گرفتار کارکن عامرعرف سر پھٹا کے اہم انکشافات سامنے آگئے، تنظیمی کمیٹی کارکن بدامنی و دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث نکلا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیشی رپورٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم عامر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ متحدہ کراچی تنظیمی کمیٹی کےانچارج حماد صدیقی نے سندھ محبت ریلی ناکام بنانے کا ٹاسک دیا، جس پر مبشر، فیصل،منظورعرف مجو، عامر، کامران کالا اور شہزاد کے ساتھ ملکر ریلی پر فائرنگ کی، واقعے میں پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق اور بائیس زخمی ہوئے تھے۔

    عامر نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ کامیاب کارروائی کی اطلاع نائن زیرو پر دی، حملے کے لیے اسلحہ سیکٹر آفس سے ملا، دوران تفتیش عامر نے مزید بتایا کہ پارٹی نے انیس سو ستانوے میں محکمہ صحت میں ملازمت دلوائی اور دو ہزار بارہ میں متحدہ کا سیکٹر انچار بنایا گیا۔

    عدالت نے مزید تفتیش کیلئے ملزم عامر کو سات اپریل تک رینجرز کے حوالے کردیا۔

  • بھوجا ائیر لائن طیارہ حادثے کی رپورٹ جاری

    بھوجا ائیر لائن طیارہ حادثے کی رپورٹ جاری

    کراچی: سول ایوی ایشن اٹھارٹی نے بھوجا ائیر لائن طیارے کریش کی رپورٹ جاری کردی ہیں، جس میں پائلٹ کو حادثے کا ذمے دار قرار دیا گیا ہے کیونکہ پائلٹ موسم کی بدلتی صورتحال سے باخبر تھا۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھوجا ائیر لائن طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کی، رپورٹ میں حادثے کا ذمے دار پائلٹ اور خراب موسم کو ٹھہرایا گیا ہے۔

    رپورٹ میں حادثے کی4وجوہات بیان کی گئی ہیں، پہلی وجہ طیارے کے کریو کی تربیبت میں کمی تھی، دوسری پائلٹ آٹو میٹیڈ طیارہ اڑانے کا تجربہ نہیں رکھتا تھا، تیسری پائلٹ نے موسم کی خرابی کے باوجود طیارے کا رخ بھی تبدیل نہیں کیا، چوتھی وجہ طیارے کی اونچائی، رفتار اور غیر متوازن لینڈنگ بتائی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ حادثہ 20اپریل 2012 کو پیش آیا تھا، حادثے میں عملے سمیت 127افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • سانحہ ملتان اتفاقیہ حادثہ تھا، تحقیقاتی رپورٹ

    سانحہ ملتان اتفاقیہ حادثہ تھا، تحقیقاتی رپورٹ

    لاہور: سانحہ ملتان کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پنجاب حکومت کو موصول ہوگئی ہیں، تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یہ ایک اتفاقیہ حادثہ تھا ،جس میں تخریب کاری کا عنصر شامل نہیں۔

    سانحہ ملتان کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس آئی محمد انور نے اسٹیج پر موجود شاہ محمود قریشی کو بھگدڑ کے واقعہ کی خود اطلاع دی، انہوں نے اس خبر سےاعجاز چوہدری اور عمران خان کو بھی آگاہ کیا۔

     رپورٹ کے مطابق عمران خان نے تقریر روک کر لوگوں کو مذکورہ گیٹ سے واپس آنے کی ہدایت کی،جس گیٹ پر یہ واقعہ پیش آیا وہ کھلا تھا اورلائٹ کا بھی انتظام تھا۔

    ویڈیو رپورٹ کے مطابق امدادی کارروائیوں کیلئے مذکورہ گیٹ کو بند کر دیا گیا اور زخمیوں کو موقع پر ہی فوری طبی امدادفراہم کی گئی، پولیس اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو موقع پر موجود تھی، بھگدڑ پر قابو پانے اور لوگوں کو پیچھے دھکیلنے کے لئے واٹر کینن سے پانی کا سپرے کیا گیا ۔

    رپورٹ کے مطابق تحریکِ انصاف کی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ سے طے پانے والے معاہدے کی شقوں پر مکمل عملدر آمد نہیں کیا، جلسہ گاہ کا مقام بڑے ہجوم کے لئے نامناسب تھا۔

  • سانحہ ملتان کی تحقیقاتی رپورٹ، وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش

    سانحہ ملتان کی تحقیقاتی رپورٹ، وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش

    لاہور:سانحہ ملتان کی تحقیقاتی رپورٹ وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پیش کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق جلسہ گاہ میں گنجائش سے زیادہ لوگ موجود تھے

     سانحہ ملتان کی رپورٹ کے مطابق سانحہ ملتان میں اموات دم گھٹنے کے باعث ہوئیں، تحریکِ انصاف کے جلسے کیلئے جگہ کا تعین درست نہیں تھا، پی ٹی آئی ملتان کے صدر نے ڈی سی او کو آگاہ کیا تھا کہ جلسے میں پینتیس سے چالیس ہزار افراد آسکتے ہیں جبکہ جلسہ گاہ میں موجود افرادکی تعداد ساٹھ سے پچھتر ہزار کے لگ بھگ تھی۔

    شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران جلسہ گاہ میں موجود افراد نے باہرنکلنے کی کوشش کی جبکہ باہر موجود افراد نے اندر جانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے جلسہ گاہ میں بھگڈر مچی، بھگدڑ مچنے کے بعد اسٹیج سے جلسے کو کنٹرول کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قاسم باغ اسٹیڈیم کے دیگرگیٹ سیکورٹی مسائل کے باعث بند کئے گئے تھے، بھگدڑ کی ذمہ داری پی ٹی آئی یا ضلعی انتظامیہ پر نہیں ڈالی جا سکتی کیونکہ وقوعہ میں کسی کی بدنیتی شامل نہیں تھی۔

  • بھتہ مافیا نے بھتہ لینے کا نیا انداز اپنا لیا

    بھتہ مافیا نے بھتہ لینے کا نیا انداز اپنا لیا

    کراچی : کراچی میں رمضان المبارک میں بھی تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوتی رہیں، اس بار بھتہ مافیا نے بھتہ لینے کا نیا انداز اپنا لیا۔

    قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں بھتہ خوری کو روکنے میں ناکام نظر آرہے ہیں،عید کی آمد کے ساتھ ہی بھتہ خوری میں بھی اضافہ ہوگیا، بھتہ مافیا نے بھتہ طلب کرنے کیلئے ایک نیا انداز اپنا لیا، بھتے کی طلب کی گئی رقم میں ڈسکاؤنٹ دینے کی پیش کش بھی دی جارہی ہے، بھتہ خور چالیس لاکھ روپے کا بھتہ طلب کرکے دس لاکھ روپے کا ڈسکاؤنٹ بھی دے رہا ہے ۔

    بھتے کی پرچی میں پیغام دیا گیا ہے کہ بھتہ دیکر اپنے کاروبار اور اہل خانہ کا صدقہ بھی ادا کریں، بھتہ دینے کے بعد سب کو یہی بتانا ہے کہ کار خیر میں رقم خرچ کی ہے، یا کسی کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے، ہماری مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ورنہ نتیجے کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے، رمضان میں زحمت دینے کیلئے معذرت خواہ ہیں، بھتہ خور نے رقم کی ترسیل کیلئے گارڈن پولیس لائن کا ایڈریس بھی دے ڈالا۔

    اے آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کادعویٰ ہے کہ بھتہ خوری میں کمی آئی ہے، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کراچی کیخلاف سازش ہے اے آر وائی نیوزسے گفتگو میں اے آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا بھتہ خوری کے واقعات میں پچاس فیصد کمی ہوئی ہے، اے آئی جی غلام قادر تھیبو غلام قادر تھیبو کے مطابق بھتہ خوری میں غیرقانونی سمیں استعمال ہورہی ہیں، اے آئی جی غلام قادر تھیبو اے آئی جی کراچی کا کہنا تھا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور پولیس پر حملے شہر کیخلاف سازش ہیں۔