Tag: investment in pakistan

  • پیٹرولیم و گیس کمپنیوں کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

    پیٹرولیم و گیس کمپنیوں کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

    اسلام آباد: پیٹرولیم و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیوں نے پاکستان میں آئندہ تین سال میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم و گیس کے شعبے کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی شعبے کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی وجہ سے پیٹرولیم و گیس کی تلاش و پیداواری کمپنیاں آئندہ تین برس میں پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

    اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش اولین ترجیح ہے، مقامی پیداوار سے عام آدمی کیلیے ایندھن اور گیس سستے ہوں گے۔

    ملاقات کے دوران وفد نے شہباز شریف کو بتایا کہ تین سال میں دو سو چالیس مقامات پر کھدائی کی جائے گی۔

    وزیر اعظم نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی جو ذخائر کی تلاش کیلیے تجاویز مرتب کرے گی۔

    یو اے ای کی سرمایہ کاری

    رواں سال مئی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر یو اے ای شیخ محمد بن زاید النہیان میں ملاقات ہوئی تھی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت جام کمال خان، خواجہ آصف اور طارق فاطمی موجود تھے۔

    صدر یو اے نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی تھی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی تھی جبکہ آئی ٹی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا تھا۔

    اس سے چند روز قبل چینی کمپنی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ وزیر اعظم سے چیئرمین وانگ جائیچنگ کی زیرِ قیادت ایم سی سی ٹونگسن ریسورسز کے وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔

    چینی کمپنی نے معدنیات و کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔ چینی کمپنی نے شہباز شریف کو منرل پارک کے قیام اور مزید سرمایہ کاری کے منصوبوں پر بریفنگ دی تھی۔

    شہباز شریف نے وفد کو بتایا تھا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، چین پاکستان کا دیرینہ دوست اور ترقی میں اہم شراکت دار ہے، ہر مشکل وقت میں مدد کرنے پر پاکستانی قوم چینی قیادت و عوام کی مشکور ہیں۔

    وزیر اعظم نے چینی کمپنی کو برآمدی اشیا کی تیاری کیلیے سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے متعلقہ وفاقی وزرا اور افسران کو چینی کمپنی کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کی تھی۔

  • ترکش کمپنیوں کی پاکستان میں مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی

    کراچی : جمہوریہ ترکیہ کے کمرشل اتاشی ایوپ یلدرم نے کہا ہے کہ کئی ترکش کمپنیوں نے پاکستان کی معیشت کے متعدد شعبوں میں تقریباً2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے بالخصوص میری ٹائم، ہاسپیٹلٹی اور دیگر ممکنہ شعبوں میں ترکیہ کی مزید سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاؤلینس کمپنی جسے ترکیہ کی ایک کمپنی آرسیلک نے خرید لیا تھا اس نے اکیلے 500 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ دیگر ترکش کمپنیوں نے بھی یہاں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ حال ہی میں ایک اور ترکش کمپنی نے پاکستان کے ایک خصوصی اقتصادی زون میں اپنا ٹیکسٹائل ایسیسریز یونٹ کھولا ہے جہاں ٹیکس چھوٹ سمیت بہت سے فوائد، مراعات اور تمام مطلوبہ انفراسٹرکچر میسر ہے۔

    ہمیں ترکش سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے لہٰذا میں ہمیشہ ترکیہ کے نجی شعبے کو پاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دیتا ہوں۔

    Turkish firm keen to invest in Pakistan

    اجلاس میں کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف، سینئر نائب صدر توصیف احمد، نائب صدر محمد حارث اگر، چیئرمین ڈپلومیٹک مشنز اینڈ ایمبیسیز لائژن سب کمیٹی ضیاء العارفین اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین موجود بھی شریک تھے۔

    ترکیہ کے کمرشل اتاشی نے مزید کہا کہ ترکیہ اور پاکستان اچھے برادرانہ تعلقات اور قریبی تعاون سے لطف اندوز ہو رہے ہیں کیونکہ جب بھی ترکیہ یا پاکستان کو ضرورت پڑتی ہے تو دونوں ایک دوسرے کی مدد کے لیے آگے آتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تجارتی حجم اس سال ایک بار پھر گزشتہ سال1.1 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو کہ 2012 میں تھا چونکہ دونوں ممالک کو مسابقتی فائدہ حاصل ہے وہ ممکنہ مصنوعات کا تبادلہ کر سکتے ہیں جو اعلیٰ معیار اور مسابقتی قیمت کی ہوں۔

    ہمیں ایسی تمام ممکنہ مصنوعات کی فہرست کا تبادلہ کرنے کی ضرورت ہے جو ترکیہ سے درآمد کی جاسکتی ہیں اور پاکستان سے برآمد کی جاسکتی ہیں۔

    اس فہرست کی مدد سے ترکیہ دیگر ممالک کی بجائے پاکستان سے یہ مصنوعات درآمد کر سکے گا۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے پر جس کی توثیق ایک ماہ کے اندر ترک قومی اسمبلی کر دے گی اس سے تجارتی حجم 15 ارب ڈالر تک جا سکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس تجارتی معاہدے میں اچھی تجارتی صلاحیت کی حامل تقریباً 400 مصنوعات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    قبل ازیں صدر کے سی سی آئی محمد طارق یوسف نے ترکش کمرشل اتاشی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کو پاکستان کی برآمدات مالی سال 22 میں 354.70 ملین ڈالر رہیں جو کہ مالی سال 21 میں 268.43 ملین ڈالر کے مقابلے میں 32.13 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہے جبکہ ترکی سے درآمدات مالی سال 21 میں 866.62 ملین ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 22 میں 943.57 ملین ڈالر رہیں جو 8.87 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔

    انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر ٹیرف میں خاطر خواہ رعایتیں دی جانی چاہئیں۔

    اس معاہدے کو حتمی شکل دینے تک ترکیہ کو دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے جی ایس پی پلس پروگرام کے تحت پاکستان کو یکطرفہ مارکیٹ تک رسائی کی اجازت دینی ہوگی۔

    صدر کے سی سی سی آئی نے تجویز پیش کی کہ ترکیہ کے پروٹیکٹیو ٹیکسٹائل ڈیوٹی اسٹرکچر پر نظرثانی کی ضرورت ہے جو پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمدات کو محدود کرتا ہے۔

    طارق یوسف نے کہا کہ اسلامک فنانس، حلال فوڈ انرجی، کم لاگت ہاؤسنگ، انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور تعلیم کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان میں ترکی کی 17 فرمز کام کر رہی ہیں لیکن ترکی کی پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اب بھی صلاحیت کے مطابق نہیں جسے مناسب سطح تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔

    ترکش کمپنیاں سی پیک کے تحت خصوصی اکنامک زونز میں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کر سکتی ہیں جس سے ہمارے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔

    تعلیمی میدان میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی اور ترکش یونیورسٹیوں کے درمیان ادارہ جاتی روابط کی ضرورت ہے جس سے پاکستانی یونیورسٹیوں کی تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

  • ڈچ کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ

    ڈچ کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا عندیہ

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈچ وفد نے ملاقات کی جس میں  سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈچ وفد نے رائل فریسلینڈ کمپنی کےسی ای اوکی سربراہی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےک امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ نےوفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دستیاب مواقع کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان220ملین آبادی پرمشتمل ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پاکستان جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پرتوجہ مرکوزکیےہوئےہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں خصوصی مراعات دےرہےہیں۔

    انہوں نے ڈچ کمپنی کو ڈیری کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دودھ کی پیداوارکے لیے عالمی سطح پرتیسرےنمبرپرہے اور ہم اس شعبے کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

    ڈچ کمپنی کےوفد نے وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا اور حکومت پاکستان کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاروں کو دی جانے والی خصوصی مراعات کو سراہتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کاعندیہ دیا۔

  • سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں، صادق سنجرانی

    سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں، صادق سنجرانی

    اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے۔

    وہ بدھ کو سعودی وفد کی پارلیمنٹ ہاو¿س آمد اور سعودی شوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کے دوران اظہار خیال کررہے تھے۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قائد ایوان شبلی فراز، راجہ محمد ظفرالحق ، شیری رحمان اور دیگر ارکان موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے دفاعی شعبوں میں تعاون کو بھی انتہائی اہم قرار دیا۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے دفاع کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے ہوئے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کو بھی دونوں ملکوں کیلئے انتہائی اہم قرار دیا۔

    چیئرمین سینیٹ نے سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کو ایک مثبت اقدام قرار دیا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سپریم کوارڈینیشن کونسل کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔

    پاکستانیوں کیلئے حج کوٹہ بڑھانے اور ویز ا فیس میں کمی فیصلے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کیا۔

    چیئرمین سعودی شوری کونسل نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیلئے انتہائی اہم ملک ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

  • یو اے ای کے پراپرٹی ٹائیکون کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار

    یو اے ای کے پراپرٹی ٹائیکون کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار

    دبئی : امریکا اور چین کے بعد یواےای سے بھی سرمایہ کاری پاکستان آنے کا امکان ہے ، ایمار گروپ کے چیئر مین محمدالابار نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی کا اظہار کردیا ہے، دنیا کا سب سے بڑا ٹاور برج الخلیفہ بھی ایمار گروپ کی ملکیت ہے

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں وفاقی وزیرعلی زیدی کی کےپراپرٹی ٹائیکون سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈہارون شریف موجود تھے.

    ایمارگروپ کے چیئرمین محمدالابار نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں طویل المدتی سرمایہ کاری کی پیشکش کی.

    چیئرمین ایمارگروپ کوپاکستان میں سرمایہ کاری کےلئےفریم ورک پربریفنگ دی گئی ، وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا تھا کہ محمدالابارسےملاقات بہت اچھی رہی، جلد خوشخبری ملے گی۔

    خیال رہے دنیا کا سب سے بڑا ٹاور برج الخلیفہ بھی ایمار گروپ کی ملکیت ہے۔

    اس سے قبل چینی پاور کمپنی نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بڑی  پیشکش کی، عمران خان نے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔

    دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لئے ہیں جبکہ سوزوکی موٹرزنے پاکستان میں مزید پینتالیس کروڑڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے۔

    یاد رہے 18 نومبر کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے تھے، جہاں انھوں نے ولی عہدشیخ محمدبن زیدبن سلطان النہیان سے صدارتی محل میں ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی امور اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور دو طرفہ تجارت سمیت معیشت کی بہتری کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔

    مزید پڑھیں : دورۂ متحدہ عرب امارات، وائٹ کالر کرائم اور منی لانڈرنگ کی روک تھام پر اتفاق

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زبیل محل کا دورہ کیا جہاں اُن کا استقبال شیخ راشد بن محمد المکتوم نے کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ باہمی تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے طویل المدتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے پراتفاق کیا اور تاریخی تعلقات کے لیے فوری اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا تھادونوں مملک نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے ہنگامی اقدامات شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان وائٹ کالرکرائم پرقابوپانےکابھی معاہدہ طے پایا علاوہ ازیں ڈرگ،انسانی سمگلنگ،منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئےہنگامی اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

  • چینی پاورکمپنی کی وزیراعظم کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش

    چینی پاورکمپنی کی وزیراعظم کو پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش

    اسلام آبا د: چینی پاور کمپنی نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی بڑی  پیشکش کردی، عمران خان نے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا حکومت سرمایہ کاروں کیلئے ماحول کوسازگاربنارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سےشنگھائی الیکٹرک پاور کے چیئرمین وانگ یوڈان نے ملاقات کی، ملاقات میں چینی پاور کمپنی نے وزیراعظم کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

    وانگ یوڈان کا کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان چینی کمپنی کوسرمایہ کاری کےلئےتمام سہولتیں فراہم کرے گے، پاکستان میں توانائی کے شعبےمیں سرمایہ کاری کےبےشمارمواقع ہیں، حکومت سرمایہ کاروں کے لئے ماحول کوسازگاربنارہی ہے۔

    مزید پڑھیں : دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لیا

    یاد رہے چند روز قبل دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی ایگزون نے بھی ستائیس سال بعد پاکستان میں دفتر کھول لئے، ایگزون کمپنی کے وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی ، جس میں سرمایہ کاروں کےلیےدوستانہ ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور امید ظاہر کی کہ سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

    اس سے قبل سوزوکی موٹرزنے پاکستان میں مزید پینتالیس کروڑڈالرسرمایہ کاری کی پیشکش کی۔

  • ہسپانوی سپراسٹورپاکستان میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا

    ہسپانوی سپراسٹورپاکستان میں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا

    کراچی: مشہورِ زمانہ ہسپانوی سپر اسٹور کونڈس نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی ، نائب سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کونڈس نامی اس سپراسٹور کے چھ ارکان پر مبنی وفد نے نامور صحافی اظفر بخاری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ، وفد کی سربراہی کمپنی کے ڈائریکٹر برائے توسیعی امور جوز مینوئل کررہے تھے۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے عہدے داراران کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی متوقع لانچ کے سلسلے میں ملتان، جہلم ، راولپنڈی اور اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔

    جوز مینوئل کاکہنا تھا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں اپنی لانچ کرنے کے لیے بے قرار ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستانی مصنوعات بھی اپنے وسیع و عریض ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے اسپین میں فروغ دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھی محفوظ ہے بالکل اسی طرح سے جیسے دنیا کا کوئی بھی ملک محفوظ ہوسکتا ہے۔

    اس موقع پر ہسپانوی ایمبیسی کے نائب سفیر فرنینڈو گرون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کثیر مواقع ہیں اور یہاں سیکیورٹی کی صورتحال بھی قابل اطمینان ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسپین کے یہ سرمایہ کار پاکستان اور اسپین کے تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔

  • چینی کمپنی کا پاکستان میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

    چینی کمپنی کا پاکستان میں چار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

    اسلام آباد : پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن اور ایک چینی کمپنی کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت چینی کمپنی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چین کی ہانگ کانگ زونگ ہان کمپنی کے سی ایس اومنالی وینگ نے گزشتہ روز پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے جنرل منیجر برگیڈئیر (ر)خالد محمود کے ہمراہ ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔

    معاہدے کے تحت یہ کمپنی خوشاب کے قریب چار ارب روپے کی لاگت سے سوڈا ایش کا کارخانہ لگائے گی، ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران چینی کمپنی کے نمائندے اور پی ایم ڈی سی کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔


    مزید پڑھیں: بینک آف چائنا، پاکستان کے بڑے شہروں میں برانچیں کھولے گا


    اس موقع پر ہانگ کانگ زونگ ہان کمپنی کے سی ایس اومنالی وینگ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے۔


    مزید پڑھیں: پاک چائنا تجارت، پاکستان کو دس ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا


    انہوں نے کہا کہ نہ صرف سرمایہ محفوظ ہے بلکہ منافع کی شرح بھی دیگر ممالک سے زیادہ ہے جبکہ حکومت اور عوام کا رویہ انتہائی دوستانہ ہے جس سے وہ متاثر ہوئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چھوٹی کاریں بنانے والی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار

    چھوٹی کاریں بنانے والی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار

    کراچی : چھوٹی گاڑیا ں بنانے والی کمپنی نے پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے فیصلے پر نظرثانی کا اعلان کردیا۔

    نجی کار کمپنی کے ترجمان کے مطابق حکومت نے اب تک نئے کار پلانٹ کیلئے مراعات کی درخواست کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخواست کی منظوری کے بعد کمپنی خطیر سرمایہ کاری کے فیصلے پر نظرثانی کرسکتی ہے۔

    شفیع احمد شیخ کے مطابق چھیالیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے کار پلانٹ سے تین لاکھ سے زائد افراد کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا ہوں گے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ آٹو پارٹس مینیوفیکچررز اور کمپنی نے حکومت کو سرمایہ کاری پر تفصیلی خط لکھا تھا تاہم ابھی تک حکومت کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ سال دسمبر میں یقین دہانی کرائی تھی کہ رواں سال کے آغاز میں ہی کمپنی کی درخواست کو منظور کرلیا جائے گا۔

  • غیر ملکی سرمایہ کاری میں ڈیڑھ فیصد کی کمی ریکارڈ

    غیر ملکی سرمایہ کاری میں ڈیڑھ فیصد کی کمی ریکارڈ

    کراچی : رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں ڈیڑھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جولائی تا جنوری غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم چوون کروڑ چوون لاکھ ڈالر رہا ۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کےحجم میں اٹھتر لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

    جنوری کے مہینے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر رہا، سب سے زیاد ہ غیر ملکی سرمایہ کاری دھاتی مصنوعات اور سب سے زیادہ کمی فارماسیوٹیکلز اور اوور دا کاؤنٹر پروڈکٹس میں ریکارڈ کی گئی۔