Tag: investment in pakistan

  • ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا

    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں توانائی، کمیونیکیشن، اور انفرا اسٹرکچرکے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہرکردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور ایشیائی ترقیاتی بینک کےکنٹڑی ڈائریکٹر کے درمیان اتوار کے روز اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں بینک کے ڈائریکٹر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہارکیا۔

    وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران پاکستان کے لئے مختص فنڈ بڑھانے کی درخواست کی۔

    اس موقع پر بینخ کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ کمیونیکیشن، انفرا سٹرکچر اور توانائی کے ساتھ تاجکستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے منصوبے میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے گزشتہ سال بھی پاکستان کو900 ملین امریکی ڈالر فراہم کئے تھے۔

  • غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، وزیراعظم

    غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: پاکستان کے دارلخلافہ السلام آباد میں دو روزہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس شروع ہو گئی۔ وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ پیداواراور توانائی کےدرمیان خلیج بڑھ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بورڈ آف انوسٹ منٹ کے زیر اہتمام دو روزہ سرمایاکاری کانفرنس  منعقد ہو ئی جس سے خطاب کے دروان غیرملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ توقع ہے اس قسم کی مزید سرمایہ کاری کانفرنسز ہوں گی۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پا کستان سرمایاکاری کیلئے موزوں ترین ملک ہے۔

    وزیر اعظم نواز شریف نے سرمایاکاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ اور افرادی قوت سےمتعلق سرمایاکاری کیلئے بھی موزوں ترین ملک ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کی پالیسیز سرمایا کار دوست ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کی مؤثراقتصادی پالیسی کےباعث پاکستانی روپیہ مستحکم، زمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا جبکہ معاشی شرح نمو کا ہدف چار سے چھ فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ نوز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے توانائی کی پیداواراور طلب کےدرمیان کی خلیج ختم ہوجائے گی۔

    کانفرنس کے اختتام پر وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ دھرنوں سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، ترقی میں رکاوٹ ڈالنےوالےسوچیں ملک کی کیا خدمت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمیں سیاسی پختگی کا ثبوت دینا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ دھرنےدھرنے ہی رہ جائیں گےملک آگےنکل جائےگا۔