Tag: Investment

  • بیرون ملک جائیداد کا معاملہ، سندھ میں بھی سرکاری افسران پریشان

    بیرون ملک جائیداد کا معاملہ، سندھ میں بھی سرکاری افسران پریشان

    کراچی: بیرون ملک جائیداد کے معاملے سے متعلق سندھ میں بھی سرکاری افسران پریشان ہوگئے، پولیس،کسٹم اور ایف بی آر افسران کے بیرون ملک اثاثے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کے حلف اٹھانے اور قوم سے پہلے خطاب کے بعد بیرون ملک اثاثے رکھنے والے سرکاری افسران پریشان ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کے دبئی، بنکاک، ملائیشیا، امریکا اور برطانیہ میں اثاثے ہیں، سندھ پولیس کے کچھ افسران نے حال ہی میں بیرون ملک سرمایہ کاری کی۔

    ذرائع کے مطابق سرکاری افسران نے اہلیہ اور اہلخانہ کے ناموں پر بیرون ملک اثاثے بنائے، تاہم اب ان افسران کو اپنے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق شدید تشویش لاحق ہے۔

    برطانیہ میں پاکستانیوں کی غیرمنقولہ جائیدادوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار کے دور میں 300 افسران کے خلاف انکوائری شروع کی گئی تھی، تین سو افسران کے دبئی میں اثاثوں کاریکارڈ ایف آئی اے نے حاصل کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں او ای سی ڈی معاہدے کے تحت ایف بی آر کو ملنے والی معلومات کے مطابق تقریباً 700 ایسے افراد کی نشاندہی ہوئی تھی، جنھوں نے ایمنٹسی اسکیم میں اپنی جائیداد ظاہر نہیں کیں لیکن وہ ان جائیداد کے مالک ہیں۔

    واضح رہے کہ مذکورہ 700 افراد میں سے 350 افراد کی جائیداد دبئی جبکہ 150 سے 200 افراد کی جائیداد برطانیہ میں ہیں، ایف بی آر کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹسزجاری کرکے بیرون ملک جائیداد خریدنے کے ذرائع بتانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

  • سول ایوی ایشن نے غیرقانونی طریقے سے 5 ارب روپے جے ایس بینک میں انویسٹ کردیے

    سول ایوی ایشن نے غیرقانونی طریقے سے 5 ارب روپے جے ایس بینک میں انویسٹ کردیے

    اسلام آباد: سول ایوی ایشن کے پنشنر ز کے لیے مختص کردہ رقم حیلے بہانوں سے جہانگیر صدیقی کے بینک کے حوالے کردی گئی‘ شرح سود بڑھنے سے سول ایوی ایشن کو پنشن کے لیے مختص رقم پر نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام’ پاور پلے ‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پانچ ارب کی خطیر رقم ضابطے کی کارروائی کیے بغیر سول ایوی ایشن پنشن ٹرسٹ فنڈ نے جے ایس بینک کو انویسٹ منٹ کے لیے دی ہے ۔

    CAAپاور پلے کے میزبان ارشد شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی بیورو کے ڈپٹی بیورو چیف کاشف حسین نے انکشاف کیا ہے کہ 6.7 فیصد کی شرح سے کی جانے والی یہ انوسٹ منٹ شرح سود میں اضافے کے سبب نقصان کا سبب بنے گی۔ کہا جارہا ہے کہ سوی ایوی ایشن نے22 نومبر 2017 کو چار ارب روپے جے ایس بینک کو انوسٹ منٹ کو دیے‘ اور اس کے بعد12 فروری 2018 کے مزید ایک ارب روپے جے ایس بینک کو انوسٹ منٹ کے لیے دیے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسم کی انوسٹ منٹ کے لیے تمام بینکوں سے پہلے سمری طلب کی جاتی ہے اور جو بینک زیادہ شرحِ منافع کی پیشکش کرتا ہے ‘ اس کے ساتھ سرمایہ کاری کی جاتی ہے تاہم اس کیس میں اس ضابطے کی پیروی کیے بغیر رقم براہ راست جے ایس بینک کے حوالے کردی۔

    ا س حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود مئی میں آدھا فیصد بڑھ جائے گی جبکہ رواں ماہ ستمبر تک یہ شرح 8 فیصد تک پہنچ جائے گی‘ جس سے سول ایوی ایشن کو خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • گوادرمیں سرمایہ کاری کے لیے لندن میں پرکشش اشتہاری مہم

    گوادرمیں سرمایہ کاری کے لیے لندن میں پرکشش اشتہاری مہم

    لندن کی مخصوص سرخ رنگ کی سو سے زائد دو منزلہ بسوں پر پاکستان کے نئے ساحلی شہر اور بندرگاہ گوادر میں سرمایہ کاری کی ترغیب کے لیے تشہیری مہم جاری ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گی۔ بسوں پر انگریزی زبان میں گوادر، ابھرتے ہوے پاکستان کا دروازہ‘‘تحریر ہے اور یہ بسیں مرکزی لندن کے علاقوں ویسٹ منسٹر، آکسفورڈ سٹریٹ، پارک لین اور نائٹس برج سمیت لندن کے چار درمیانی زونز میں گردش کریں گی۔’’

    تشہیری مہم چلانے والی کمپنی چائنہ پاک انویسٹمنٹ کارپوریشن کے چیف آپریشن افسر سٹیورٹ ریڈ کا کہنا ہے کہ لندن کی معاشی منڈی میں ہر روز پچاس کھرب ڈالر کا سرمایہ گردش کرتا ہے اور ایک ماہ کے دوران گوادر کی ان سرخ بسوں کو ایک کروڑ سے زیادہ بااثر لوگ دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایشیا کی ابھرتی ہوئی معاشی طاقت ہے جو 2030 تک دنیا کی بیسویں بڑی معیشت ہو گی اور گوادر مستقبل میں جنوبی ایشیا کی تجارت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    چائنہ پاک انویسٹمنٹ کارپوریشن چین کی چوتھی بڑی تعمیراتی کمپنی ٹاپ انٹرنیشنل انجنئیرنگ کارپوریشن کے ساتھ مل کر گوادر میں ماسٹر کمیونٹی منصوبہ تعمیر کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف چین سے آنے والے پیشہ ور افراد کو رہائش کی سہولیات مہیا کرے گا بلکہ پاکستان اور دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے بھی پرکشش سرمایہ کاری کا موقع مہیا کرے گا۔ ٹاپ انٹرنیشنل انجنیئرنگ کارپوریشن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں 822 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے جس کے سو فیصد ثمرات پاکستانیوں کو ملیں گے۔

    سٹیورٹ ریڈ نے بتایا کہ گوادر کی حفاظت پاک فوج کر رہی ہے اور یہ پاکستان کا محفوظ ترین شہیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کی مقامی آبادی سی پیک اور بندرگاہ کی تعمیر سے مستفید ہو رہی ہے اور مقامی لوگوں کو ملازمتوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کی بہترین سہولتیں بھی میسر آ رہی ہیں۔

    سی پیک کے تحت زیرتعمیر ساحلی شہر گوادر کی بندرگاہ کا موازنہ دبئی سے کیا جا رہا ہے اور اس منفرد اور پاکستان سے باہر جاری مہنگی ترین اشتہاری مہم کے ذریعے عالمی منڈی میں گوادر کے اندر سرمایہ کاری کی ترغیب دلائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ لندن کی بسوں پردنیا کی معروف ترین کمپنیاں اور ادارے اشتہارات لگاتے ہیں جن میں نائیک، امازون اورایپل بھی شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئرکریں

  • پاکستان کی جرمن سرمایہ کاروں کو پرکشش پیشکش

    پاکستان کی جرمن سرمایہ کاروں کو پرکشش پیشکش

    اسلام آباد: وفاقی وزیرتجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نئے تجارتی سیکٹروں میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات فراہم کریں گے۔

    پاکستان کے دورے پرآئے جرمن سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ،لیدر، کھیلوں کے سامان، توانائی، انفراسٹرکچراورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ جدید ٹیکنالوجی اور بڑی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔

    جرمن سرمایہ کاران سیکٹرز میں سرمایہ کاری میں پہل کریں ،پاکستان میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مثال سب کیلئے قابل تقلید ہے جوسالوں سے ملک میں منافع بخش کاروبار کررہی ہیں۔

    وفاقی وزیر نے جی ایس پی پلس کے حصول میں پاکستان کیلئے جرمنی کی یورپی پارلیمنٹ اور یورپی کمیشن میں تائید کو سراہا اور کہا کہ جی ایس پی پلس کے متوقع تنائج ظاہرہونا شروع ہو گئے ہیں اور ان تجارتی مراعات کے حصول کے بعد پاکستان سے یورپی یونین کو برآمدات میں قریباًبیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان جرمنی کے شہر ہنوور میں منعقد ہونے والی ٹیکنالوجی کانفرنس میں بھی شرکت کرے گا۔

    اس موقع پرپاکستان میں متعین جرمن سفیر ڈاکٹر سرل نن بھی موجود تھے اورجرمن وزارت خارجہ کے نمائندے بھی وفد کے ہمراہ تھے۔