Tag: INVITATION

  • جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری : بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو شرکت کی دعوت

    جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری : بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو شرکت کی دعوت

    کراچی : نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامے موصول ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو 20 جنوری کو نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے افتتاحی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے پارٹی ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ دونوں رہنماؤں کو 20 جنوری کو ہونے والے شیڈول ڈیموکریٹ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملی ہے، آصف علی زرداری کی ناساز طبیعت کے باعث چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے۔

    واضح رہے کہ سینیٹ اور ایوان نمائندگان نے بحث و مباحثے کے بعد دو اعتراضات کو مسترد کردیا اور بائیڈن نے 306اور ٹرمپ کو 232ووٹ حاصل کرنے کے ساتھ انتخابی کالج کے آخری ووٹ کی تصدیق کی گئی۔

    علاوہ ازیں  امریکی ادارے ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر واشنگٹن سمیت 50 امریکی ریاستوں میں مسلح مظاہرے ہو سکتے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق ایف بی آئی نے پیر کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ہونے والے یہ مظاہرے، پچھلے بدھ کو کیپٹل پر ہونے والے حملے سے زیادہ پرتشدد بھی ہوسکتے ہیں۔

    امریکی دارالحکومت کی حفاظت کے لیے نیشنل گارڈ کو 15 ہزار سے زائد اہلکار واشنگٹن بھیجنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 24 جنوری تک واشنگٹن مونومینٹ میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے

  • کرتارپور راہداری کاافتتاح، نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت قبول کرلی

    کرتارپور راہداری کاافتتاح، نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان کی دعوت قبول کرلی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کے افتتاح پر نوجوت سنگھ سدھوکو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی ، جسے نوجوت سنگھ سدھونے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا مجھے تقریب میں مدعو کئے جانا باعث فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ایک بارپھرنوجوت سنگھ سدھو کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی، وزیراعظم نے سدھو کو کرتارپور بارڈر کھولے جانے کی تقریب میں مدعو کیا ہے۔

    بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے ، سدھو نے کہا کہ عمران خان بارہ کروڑنانک پیروکاروں کے لئے تبدیلی لے آئے، میرےدوست وزیراعظم عمران خان نے مجھے بلاکرعزت مان دیاہے۔

    نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ دوست جو وزیراعظم بن گیا،بابا نانک کے در پر مجھےبلاتا ہے، مجھے تقریب میں مدعو کئے جاناباعث فخرہے، تقریب میں شامل ہوکرخوشی محسوس ہوگی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کرتارپورکوریڈور کا افتتاح 28 نومبر کو کریں گے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان میرادوست ہے،مجھےبلائےگا توایک ٹانگ پرچل کرآؤں گا،سدھو

    گذشتہ روز سدھو نے اےآر وائی نیوز کے پروگرام میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ کرتار پور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، اس کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے، عمران خان میرادوست ہے،مجھےبلائےگا توایک ٹانگ پرچل کرآؤں گا۔

    یاد رہے بھارت کے دفترخارجہ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو خط لکھ کر کرتارپور کوریڈور کھولنے پر شکریہ ادا کیا تھا اور بھارتی کابینہ نے کرتارپور بارڈر تک کوریڈورکی تعمیر کی منظوری دے دی تھی۔

    جس کے بعد وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کرتارپور بارڈر کھلنا دونوں ممالک کی امن پسند لابی کی فتح ہے، بھارتی کابینہ نے کرتارپوربارڈر پرپاکستان کی تجویز کی توثیق کردی۔

  • سنیل گواسکر کی عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت سے معذرت

    سنیل گواسکر کی عمران خان کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت سے معذرت

    نئی دہلی : بھارت کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا عمران خان کا وزیراعظم بننا بڑا موقع ہے، توقع ہے پاک بھارت تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے عمران خان کی حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے کہا توقع ہے پاک بھارت تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے۔

    سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ عمران خان بھارتی عوام کو بہترجانتے ہیں، انھوں نے بھارت میں کافی وقت گزارا ہے، میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کامیابی کے بعدعمران خان سے بات ہوئی، انھوں نے مجھ سے پوچھا حلف برداری کیلئے آرہے ہیں تو میں نے مصروفیت کے باعث حلف برداری میں شرکت سے معذرت کرلی۔


    مزید پڑھیں : عمران خان کی تقریب حلف برداری میں سابق بھارتی کرکٹرز مدعو


    سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا بڑا موقع ہے، ان کو کئی سال سے جانتا ہوں، عمران خان کا وزیراعظم بننا پاک بھارت تعلقات کیلئے اچھا موقع ہے۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں بھارتی کرکٹرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے، سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کے ذاتی دوست ہیں۔

    اس سے قبل بھارتی رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھونے عمران خان کی جانب سے حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے شرکت کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ تقریب حلف برادری میں شرکت کی دعوت اعزاز ہے۔

    سدھو کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ذاتی ہے، سیاسی نہیں، عمران خان سے بہت پرانے تعلقات ہیں، ،وہ زبردست شخص ہیں، ان کی گرمجوشی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کھلاڑی اورآرٹسٹ رکاوٹوں کو توڑ سکتے ہیں۔

  • ایرانی صدر کی آصف علی زرداری کو دورۂ ایران کی دعوت

    ایرانی صدر کی آصف علی زرداری کو دورۂ ایران کی دعوت

    کراچی:ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دورہ ایران کی دعوت دی ہے۔

    بلاول ہاؤس کراچی میں ایران کے قونصل جنرل مہدی سبحانی نے سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی، اس ملاقات میں انہوں نے دورہ ایران کی دعوت کے حوالے سے ایرانی صدر کا دعوت نامہ دیا۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں امریکہ میں سابق سفیر شیریں رحمان،اور پیپلزپارٹی کے رہنما مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔