Tag: invites

  • وزیراعظم عمران خان کی  کم عمرترین ایتھلیٹ  عائشہ ایاز کو ملاقات کی دعوت

    وزیراعظم عمران خان کی کم عمرترین ایتھلیٹ عائشہ ایاز کو ملاقات کی دعوت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی کم عمرترین ایتھلیٹ عائشہ ایاز کو ملاقات کی دعوت دے دی، سوات کی 8 سالہ عائشہ نے یو اے ای میں تائی کوانڈو مقابلے میں کانسی کاتمغہ جیتا تھا اور اپنی کامیابی وزیراعظم عمران خان کےنام کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کم عمرترین ایتھلیٹ عائشہ ایاز کو ایک اور اعزاز مل گیا ، وزیراعظم عمران خان نے عائشہ ایاز کو ملاقات کے لئے اسلام آباد بلالیا۔

    وزیراعظم کے خصوصی معاون افتخار درانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے عائشہ ایاز کو دعوت دی جارہی ہے، ایتھلیٹ عائشہ ایاز کی جلد وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے گی۔

    خیال رہے سوات کی 8 سال کی عائشہ نے یو اے ای میں تائی کوانڈو مقابلے میں کانسی کاتمغہ جیتا تھا اور ننھی عائشہ نے اپنی کامیابی وزیراعظم عمران خان کے نام کی تھی، اس کامیابی کے ساتھ عائشہ کو پاکستان کی کم عمر ترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا تھا۔

    عائشہ نے گزشتہ برس بھی انڈر 23 گیمز میں حصہ لیا تھا اور انہیں بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا تھا۔

  • دبئی: اردنی شہری نے ڈنر پر مدعو کرکے خاتون کے پیسے چرالیے

    دبئی: اردنی شہری نے ڈنر پر مدعو کرکے خاتون کے پیسے چرالیے

    دبئی : پولیس نے خاتون کو کھانے پر مدعو کرنے والے اردنی شہری کو 7 ہزار درہم سے زائد کی رقم چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی پولیس کو جمہوریہ ڈومینکن کی شہری نے شکایت درج کروائی تھی کہ اردن کے شہری نے اپنے ہوٹل کے کمرے میں کھانے پر مدعو کیا اور ہزاروں درہم میرے والٹ سے چوری کرلیے۔

    اماراتی خبر رسا ں ادارے کا کہنا تھا کہ سیاحتی ویزے پر متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کا سفر اختیار کرنے والے 27 سالہ اردنی شہری نے عدالت میں چوری کے الزام کی تردید کی۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شکایت کنندہ 28 سالہ خاتون کی ملزم سے حادثے سے ایک گھنٹہ قبل ورچوئل چیٹ ہوئی تھی۔

    شکایت کنندہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ اسے انگریزی بولنی نہیں آتی لیکن ملزم نے مجھے کھانے پر اپنے ہوٹل روم میں مدعو کیاجہاں وہ قیام پذیر تھا۔

    متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ملزم نے کمرے میں میرا استقبال کیااور کچھ دیر بعد سوال کیا کہ’کیا میرے پاس پیسے ہیں‘۔

    جمہوریہ ڈومینکن کی شہری نے بتایا کہ ’میں نے اردنی شہری کو پیسے نہیں دئیے، پھر اس نے میرے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے کی کوشش کی جس پر میں نے انکار کرتے ہوئے کمرے سے نکلنے کا ارادہ کیا۔

    خاتون نے پبلک پراسیکیوشن کو بتایا کہ ملزم نے مجھے زبردستی دبوچ لیا اور میرے والٹ سے پیسے چوری کرلیے۔

    اماراتی میڈیا کے مطابق اردنی نے متاثرہ خاتون کو بیت الخلاء میں بند کردیا جس کے بعد خاتون نے ہوٹل سیکیورٹی کو مدد کےلیے فون کیا۔

    خاتون نے دعویٰ کیا کہ اردنی شہری نے میرے 7 ہزار 700 درہم چوری کیے ہیں۔

    ہوٹل کے بھارتی سیکیورٹی گارڈ نے عدالت کو بتایا کہ خاتون نے ہوٹل کے استقبالیہ پر آکر دعویٰ کیا کہ ہوٹل کے مہمان نے اس کے 8 ہزار درہم کی رقم چوری کی ہے۔

    بھارتی سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ خاتون کی شکایت پر میرے ہوٹل کے ایک ملازم کے ساتھ ملزم کے کمرے میں گیا جہاں خاتون کا والٹ اور جوتے موجود تھے تاہم ملزم نے پیسےچوری کرنے سے انکار کیا۔

    بھارتی شخص نے بتایا کہ ملزم کے انکار پر متاثرہ خاتون نے پولیس کو فون کیا، پولیس خاتون کی شکایت پر ملزم کے کمرے کی تلاشی لی جس پر کمرے سے 7 ہزار 600 درہم برآمد ہوئے۔

    اماراتی پولیس نے اردنی شہری کو گرفتار کرکےچوری کے الزام میں مقدمہ درج کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

    عدالت نے پہلی سماعت میں ملزم پر چوری کاالزام ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کردی۔