Tag: involved

  • یمن جنگ میں شامل فوجیوں کی غلطیوں پر عام معافی کا شاہی فرمان جاری

    یمن جنگ میں شامل فوجیوں کی غلطیوں پر عام معافی کا شاہی فرمان جاری

    ریاض : شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمن میں برسرپیکار حوثی ملیشیاء سے لڑنے والے فوجیوں کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معمولی غلطیوں پر سزا نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے حاکم وقت شامہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ روز ایک حکم صادر کیا ہے کہ جس کے تحت حوثی جنگجوؤں کے خلاف جنگی کارروائیوں میں حصّہ لینے والے فوجیوں سے سرزد ہونے والی غلطیوں کو بخش دیا جائے گا۔

    عربی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری ہونے والے شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ جو فوجی افسران و جوان یمن میں ’بحالی امید آپریشن‘ میں شرکت میں کررہے ہیں ان کی پیشہ وارانہ عسکری یا پھر مسلکی بنیادوں پر سرِزد ہونے والی معمولی کوتاہیوں میں انہیں عام معافی ہے۔

    یاد رہے کہ یمن کی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے تعاون سے چند روز قبل یمن کی حبل بندرگاہ پر اہم کارروائی کی تھی، جس کے باعث ایران نواز باغی بندرگاہ چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے جبکہ متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ یمن جنگ میں گذشتہ تین برسوں کے دوران 10 ہزار سے زائد بے گناہ شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں، جس کے بعد اقوام متحدہ نے یمن کی موجودہ صورتحال کو ’بدترین انسانی تباہی‘ کہا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • افغان خفیہ ایجنسی افغانستان میں  اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کے اغوا میں ملوث

    افغان خفیہ ایجنسی افغانستان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کے اغوا میں ملوث

    اسلام آباد : افغان خفیہ ایجنسی افغانستان میں  اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا جبکہ پاکستانی سفارتخانےکی تعلیم یافتہ پاکستانیوں کواغوا کئےجانےکی تصدیق کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این ڈی ایس کی جانب سے افغانستان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کے اغوا اور انہیں جاسوسی پر مجبور کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    ذرائع نےبتایا کہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس افغانستان میں غیر ملکی کپمنیوں میں ملازمت کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کو اغوا کرتی ہے اور انہیں پاکستان کے خلاف جاسوسی پر مجبور کیا جاتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان خفیہ ایجنسی نے 3ماہ میں متعدد اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کو اغوا کیا، پاکستان کیخلاف جاسوسی پرآمادگی نہ کرنے پر تشدد کانشانہ بنایا گیا، مغویوں میں بین الاقوامی کمپنیوں سے وابستہ پاکستانی بھی شامل ہیں۔


    مزید پڑھیں : افغانستان، 105 دن سے اغواء پاکستانی انجینیئر بازیاب


    ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرطارق کو15 نومبرکواغوا کیا گیا،وہ دس سال سے افغانستان میں کام کررہےتھے، انہیں اغوا کے تیسرے دن چھوڑ دیا گیا تھا جبکہ تین پاکستانی چارٹرڈ اکاوئنٹنٹ جنید احمد، ذکی احمد، ساجدعلی کو بھی 26نومبرکواغوا کیا گیا،شاہداقبال کو13دسمبرکو قندھارمیں اغوا اور 2جنوری کو رہا کیا گیا۔

    پاکستانی سفارتخانے نے تعلیم یافتہ پاکستانیوں کو اغوا کئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ماہ سےاعلی ٰ تعلیم یافتہ پاکستانیوں کو اغواکیا جارہاہے، پاکستانیوں کےاغوا کامعاملہ افغان حکومت سے اٹھایا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔