Tag: Inzamam ul Haq

  • کپتان کی تبدیلی سے متعلق چیف سیلیکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا

    کپتان کی تبدیلی سے متعلق چیف سیلیکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد: ایشیا کپ 2018 میں پاکستان کی بدترین کارکردگی کے بعد کپتان سرفراز احمد شدید تنقید کی زد میں ہیں اور انھیں برطرف کرنے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ناقدین نے پاکستانی کی ناقص کارکردگی کا ملبہ کپتان پر ڈال دیا ، یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ سرفراز احمد کو کپتان کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

    البتہ پاکستانی پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیرمین انضمام الحق نے اس مطالبہ کو یکسر رد کر دیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کپتان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ انضمام الحق نے کہا کہ کپتان کی تبدیلی اس مسئلے کا حل نہیں۔

    انھوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم باصلاحیت کرکٹرز پر مشتمل ہے، ان کھلاڑیوں کو اعتماد دینے کی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں: قومی ٹیم میں اعتماد کا فقدان ہے: مشتاق احمد

    انضمام الحق نے کہا کہ اسی ٹیم نے گذشتہ ڈیڑھ سال میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایشیا کپ میں ٹیم پرفارم نہیں کرسکی، مگر انھیں اس ٹیم سے بہت امیدیں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بہ طور چیف سیلیکٹر انھیں کپتان پر  بھروسا ہے، وہ ان کی حمایت کریں گے، بورڈ کا کپتان تبدیل کرنے کا ارادہ نہیں۔

    سابق ٹیسٹ کپتان نے دورہ آسٹریلیا میں آؤٹ آف فارم فخرزمان کو شامل کرنے کے فیصلہ کا دفاع کیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی پہلی محبت کرکٹ ہے، انضمام الحق

    وزیراعظم عمران خان کی پہلی محبت کرکٹ ہے، انضمام الحق

    گوجرانوالہ: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی پہلی محبت کرکٹ ہے، امید ہے کرکٹ میں بہتری آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر پی سی بی انضمام الحق نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم کی پہلی محبت کرکٹ ہے اس لیے امید ہے کہ اس دور میں کرکٹ میں بہتری آئے گی۔

    انضمام الحق نے گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس میں کہا ’انشاء اللہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئے گی، پاکستان میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے صرف اسے نکھارنا ہے۔‘

    چیف سلیکٹر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پہلے دن کوئی وسیم اکرم، شعیب اختر اور عاقب جاوید نہیں بن سکتا، نئے ٹیلنٹ کو مسلسل اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق تیز ترین بولر شعیب اختر نے کہا ’پاکستان کے ہر حصے میں بہت ٹیلنٹ ہے، یہاں کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔‘


    مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی سابق کرکٹرزسے ملاقات، کرکٹ کا ڈھانچہ بدلنے کا عندیہ


    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے رواں ماہ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے انقلابی تبدیلیوں کا عندیہ دیا تھا، انھوں نے کہا تھا کہ ملک میں کرکٹ کا ڈھانچا بدلنے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے، پرانے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں دی جائیں گی۔

  • دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے ٹیم کا اعلان: کون ہوا ان، کون ہوا آؤٹ!

    دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے ٹیم کا اعلان: کون ہوا ان، کون ہوا آؤٹ!

    لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، انجری کے باعث عماد وسیم اور جنید خان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ محمد نواز اورعامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے جانب سے سرفراز احمد کی قیادت میں‌ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے. چیف سیلیکٹر انضام الحق کا کہنا تھا، عماد وسیم کو گھٹنوں‌ میں تکلیف کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے. باقی کھلاڑیوں‌ نے فٹنس ٹیسٹ کلیئرکرلیا ہے، صہیب مقصود کی کافی عرصے بعد ٹیم میں‌ واپسی ہوئی ہے۔
    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کارکردگی کے لحاظ سے اچھا گیا، محنت کررہے ہیں، امید ہے 2018 میں‌ بھی اچھے نتائج آئیں‌ گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹین کے آنے سے کرکٹ اور تیز ہوجا ئےگی، انضمام الحق

    ان کا کہنا تھا کہ سب کے لیے یکساں‌ مواقع ہیں، ہمارے دروازے کسی کے لیے بند نہیں، ہم پرفارمینس کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں. فرسٹ کلاس پر ہماری نظر ہے۔
    نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی پندرہ رکنی ٹیم اظہرعلی، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، محمدحفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز محمد عامر، حسن علی، عامر یامین اوررومان رئیس پر مشتمل ہے۔
    انجری کے باعث ڈراپ ہونے والے عماد وسیم کی جگہ محمد نواز نے لی ہے، جب کہ انجرڈ جنید خان کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جیت کے باوجود خامیوں پر نظررکھنی چاہیئے، انضمام الحق

    جیت کے باوجود خامیوں پر نظررکھنی چاہیئے، انضمام الحق

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ جیتنے کےباوجود کھلاڑیوں کو خامیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ جیت میں بھی کئی خامیاں ہوتی ہیں، اچھی بات یہ ہے کہ سیریز جیتنے کے بعد بھی کوچ ریلیکس نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے قذافی اسٹیڈیم میں انڈر 13 ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتے اور جیتنے کے بعد بھی کارکردگی بہتر رکھنا کھلاڑی کا کام ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں چیف سلیکٹرکا کہنا تھا کہ مکی آرتھر بات کرتے ہوئے گھبراتے نہیں ہیں لیکن جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ چیز وہ نہیں دیکھ پا رہے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ نے سیریز کیلئے راحت علی کو مانگا لیکن اس کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہے جو کھلاڑی کارکردگی دکھائے گا وہی ٹیم میں آئے گا اور جو کار کردگی نہیں دکھائے گا اس کی جگہ متبال کھلاڑیوں کو لایا جائے گا۔

    احمد شہزاد اور کامران اکمل ٹیم کا حصہ بنے اور ان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان پر مزید بھروسہ کیا جاسکتا ہے، انہوں نے ویسٹ انڈیزمیں کھلاڑیوں کی اچھی پرفارمنس پراظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے پاس ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اچھا موقع ہے۔

  • اظہرعلی اورسہیل خان کو مکی آرتھر کےکہنےپرڈراپ نہیں کیا انضمام الحق

    اظہرعلی اورسہیل خان کو مکی آرتھر کےکہنےپرڈراپ نہیں کیا انضمام الحق

    لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کاکہناہےکہ شرجیل خان باصلاحیت کھلاڑی تھااس کےفکسنگ میں ملوث ہونے پر افسوس ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کےچیف سلیکٹر انضمام الحق کاکہناتھاکہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا دکھ اورشرجیل خان کااس کیس میں ملوث ہونے سے ٹیم کوبڑا نقصان ہوا۔

    چیف سلیکٹر کا کہناتھاکہ آئندہ 6 ماہ میں کئی سینئر پلیئرز رخصت ہو جائیں گےاسی لیے دورہ ویسٹ انڈیز کےلیے نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔

    انصمام الحق کاکہناتھاکہ کامران اکمل نےگزشتہ دو سال کے دوران عمدہ کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے ان کا بطور بلے باز انتخاب کیا گیا ہےاور وکٹ کیپنگ کے فرائض کپتان سرفراز احمد ہی سرانجام دیں گے۔


    مزید پڑھیں:فکسنگ کی وجہ سے کھلاڑیو ں کا ضیاع افسوس ناک ہے: مکی آرتھر


    قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر نےمیڈیا میں جاری قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ سابق کپتان اظہر علی اور فاسٹ باؤلرز سہیل خان کو کوچ مکی آرتھر کے کہنے پر ڈراپ نہیں کیا۔

    انہوں نے مزید کہاکہ محمد حفیظ نےفٹنس ٹیسٹ پاس کیا، بولنگ اور بیٹنگ میں ٹیم کو ان کی صلاحیتوں سے فائدہ پہنچے گا۔

    واضح رہےکہ انضمام الحق کا کہنا تھا فاسٹ بولر سہیل خان اور اظہر علی کو نظر انداز نہیں کیا ضرورت پڑنے پر موقع ضرور دیں گے۔

  • قومی ٹیم ون ڈے سیریزمیں کامیاب ہوگی، انضمام الحق کوامید

    قومی ٹیم ون ڈے سیریزمیں کامیاب ہوگی، انضمام الحق کوامید

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں  کھلاڑیوں نے بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے، امید ہے کہ ٹیم کم بیک کرتے ہوئے ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرے گی۔ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے سے بہت فائدہ ہو گا۔

    ان خیالات کا اظہار انضمام الحق نے مشتاق احمد کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاْ، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں اظہر علی اگر فٹ ہو گئے تو وہ ہی کپتانی کریں گے۔

    انضام الحق نے کہا کہ آسٹریلیا سیریز کے بعد کرکٹ ختم نہیں ہو جائے گی آگے اور بہت سی سیریز ہیں، نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بھی دیگر ٹیموں کے مقابلے میں ذرا کم ہے، ٹیم کو تھوڑا وقت دیں، سب چیزیں بہتر ہو جائیں گی

    چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل پلیئرز پاکستان آنے کو تیار ہیں، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے سے بہت فائدہ ہو گا۔ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ ہم دنیا کو یہ ثابت کر سکیں گے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

    اس موقع پر مشتاق احمد نے کہا کہ اگلے دو ون ڈے کے لئے پچز پاکستان کے لئے سازگار ہیں۔ امید ہے کہ ٹیم کامیابی حاصل کرے گی۔

  • دورہ انگلینڈ : شاہد آفریدی، احمد شہزاد اورعمراکمل ٹیم سےڈراپ کردیا گیا

    دورہ انگلینڈ : شاہد آفریدی، احمد شہزاد اورعمراکمل ٹیم سےڈراپ کردیا گیا

    لاہور : قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نےشاہد آفریدی، احمد شہزاد اورعمراکمل کودورہ انگلینڈ کے لئے ابتدائی ٹیم سےڈراپ کردیا ہے۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ڈسپلن پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بگڑے بچےعمراکمل اوراحمد شہزاد کوباربارڈسپلن کی خلاف ورزی کرنا مہنگاپڑگیا۔ پانی سرسےگزراتو نئےچیف سلیکٹرنےاینگری بوائے اورسیلفی بوائے پربجلی گرادی۔

    چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی، احمد شہزاد اورعمراکمل کو دورہ انگلینڈ سے نکال دیا، لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے واضح طور پر کہہ دیا کہ ڈسپلن پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جائے گا۔

    انضمام نے واضح کیا کہ بورڈ نے ان دونوں کے خلاف کارروائی کی۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد دونوں کا ماضی میں ریکارڈ خراب رہا ہے اورسابق کوچ نے بھی ان کی شکایات کیں۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے حوالے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ اگلے 14 مہینے یا رواں سال ہم نے 4 ٹورز کرنے ہیں اور اس دوران 6 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں اس لئے میرا ماننا ہے کہ نئے لڑکوں کوسامنے لے کر آیا جائے اگر شاہد آفریدی اچھی پرفارمنس دے گا تو اسے ضرور آگے لے کر آئیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لئے تربیتی کیمپ 14 مئی سے 4 جون تک ایبٹ آباد میں لگے گا جس میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر بھرپور توجہ دی جائے گی لیکن ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

    یاد رہے کہ عمر اکمل کا حیدرآباد میں ڈانس پارٹی اسکینڈل، ٹریفک وارڈن سے جھگڑا اورفیصل آباد میں پنجابی اسٹیج شوکے دوران تنازعہ زیادہ پرانی بات نہیں۔ پھر عمران خان سے سابق کوچ کی شکایت بھی خلاف ورزی شمارہوئی۔

    سیلفی بوائےکانام بھی ریکارڈزمیں کم اورتنازعات میں زیادہ لیاجاتا ہے۔ احمدشہزاد کابلاکم اور زبان زیادہ چلتی ہے۔

    دلشان سےمذہبی تنازعہ، ساتھی کرکٹرویاب ریاض سےلڑائی اورڈریسنگ روم کا شیشہ توڑنا، آئےروزتنازعات میں ان رہنےوالےپی سی بی کے بگڑےبچےاب گڈبکس سے ہی نہیں ٹیم سے بھی نکل گئے۔

     

  • نوے سال کا ریکارڈ بریک، یونس خان کی کینگروزکیخلاف تیسری سینچری

    نوے سال کا ریکارڈ بریک، یونس خان کی کینگروزکیخلاف تیسری سینچری

    ابوظہبی: آسٹریلیا کے خلاف سینچریوں کی ہیٹ ٹرک پاکستانی بیٹسمینوں کے لیے ہمیشہ خواب رہی لیکن یونس خان نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا اور آسٹریلیا کے خلاف سینچریوں کی ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔

    آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایک مرتبہ پھر یونس خان پاکستان کیلئے مرد بحران بن گئے، یونس خان نے عرب کے صحرا میں رنز کے انبار لگا دیئے۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کیخلاف مسلسل تین سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔

     آسٹریلیا کیخلاف یہ منفرد کارنامہ انجام دینے والے وہ دنیائے کرکٹ کے دوسرے اور پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں، یونس خان پاکستان کے چوتھے کھلاڑی ہیں جنھوں نے کسی بھی ٹیم کیخلاف مسلسل تین اننگز میں سنچریاں بنائی ہیں، اس سے پہلے انیس سو چوبیس میں انگلینڈ کے ہربرٹ سٹکلف نے آسٹریلیا کیخلاف مسلسل تین سنچریاں بنائیں تھی اور اب نودہائیاں گزرنے کے بعد یہ کارنامہ پاکستان کیلئے یونس خان نے انجام دیا ہے،یونس خان کی ٹیسٹ سنچریوں کی تعداد ستائیس ہوگئی ہیں وہ پاکستان کیلئے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

        پاکستان ٹیم کے سابق کپتان آصف اقبال نے یونس خان کی آسٹریلیا کیخلاف مسلسل تین سنچریاں اسکور کرنے کو تاریخی کارنامہ قرار دیا ہے، کہتے ہیں کہ انھوں نے فیلڈ میں آکر ناقدین کو کرارا جواب دیا ہے۔

        سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ یونس خان نے سنچریوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرکے قوم کو سال کا یادگار تحفہ دیا ہے۔ امید ہے قومی ٹیم سیریز جیت لے گی۔

  • یونس خان نے انضمام الحق کی سنچریوں کا ریکارڈ توڑدیا

    یونس خان نے انضمام الحق کی سنچریوں کا ریکارڈ توڑدیا

    دبئی: یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف دبئی ٹیسٹ کی دوسری سنچری اسکور داغ کر انضمام الحق کی پچیس سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا، یونس سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

    یونس خان پاکستانی بیٹنگ لائن کا اہم ستون بن گئے۔ دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں مرد بحران کا کردار ادا کرنے والے یونس خان نے دوسری اننگز میں بھی کمال کردیا۔

    یونس خان نے دوسری اننگز میں ناقابل شکست سنچری داغتے ہوئے سیلکٹرز کو ون ڈے سے باہر کرنے پر کرارا جواب دیا۔ یونس خان نے اپنی فارم کا دوسری اننگز میں بھی بھرپور فائدہ اٹھایا۔

    آسٹریلوی بولرز کیلئے یونس خان کو آؤٹ کرنا وبال جان بن گیا۔ کینگروز کیخلاف دوسری اننگز میں سنچری نے یونس کو پاکستانی کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والا کھلاڑی بھی بنادیا۔

    یونس نے انضمام کی پچیس سنچریوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔ یونس خان نے ایک سوتین رنز کی اننگز میں پانچ چوکے اور دو فلک شگاف چھکے شامل تھے۔ اس سنچری نے یونس خان کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنانے والا پہلا کھلاڑی بنادیا۔

  • انضمام الحق ایشیا کے معتبرترین کرکٹرقرار

    انضمام الحق ایشیا کے معتبرترین کرکٹرقرار

    لندن : کرکٹ کے سب سے بڑے رسالے وزڈن نے انضمام الحق کو ایشیا کا معتبر ترین کرکٹر قرار دے دیا،کرکٹ کے سب سے بڑے رسالے وزڈن نے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو ایشیا کا سب سے معتبر ترین کرکٹر قرار دے دیا۔

    وزڈ کے مطابق انضمام نے اننچاس میچز میں فتح گر اننگز کھیلی اور ان کا ایورج ستر رنز رہا وزڈن نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ انضمام نے اپنی ٹیم کو ایشیا میں سب سے زیادہ میچز میں کامیابی دلائی۔

    انضمام الحق انیس سو اکیانوے سے دو ہزار سات تک قومی بیٹنگ لائن کے اہم ستون تھے۔ وزڈن کے مطابق انضمام کی ٹیم میں جگہ ڈھائی بیٹسمینوں کے برابر تھی۔

    انضمام نے ٹیسٹ کرکٹ میں پچیس سینچریز کی مدد سے آٹھ ہزار آٹھ سو تیس اور ون ڈے کرکٹ میں دس سینچریز کی مدد سے گیارہ ہزار سات سو انتالیس رنز اسکور کیے۔