Tag: IPD’s

  • آئی ڈی پیزحکومتی امدادسےمطمئن ہیں، خالدمقبول

    آئی ڈی پیزحکومتی امدادسےمطمئن ہیں، خالدمقبول

    بنوں :سابق گورنر پنجاب خالد مقبول کہتے ہیں کہ آئی ڈی پیز حکومتی امداد سے مطمئن ہیں قبائیلوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ سابق گورنر پنجاب لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول نے بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کیا۔ سابق گورنر پنجاب لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول نے کہا قبائلیوں کی قربانی بڑی قربانی ہے،رائیگاں نہیں جائے گی۔

    حکومت سے ملنے والی امداد سے متاثرین مطمئن ہیں۔ سابق گورنر پنجاب نے شمالی وزیرستان متاثرین میں عید تحائف تقسیم کیے۔ جس کا بندوبست لاہور کی جذبہ فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ تحائف کی تقسیم کے دوران سابق گورنر پنجاب قبائیلوں میں گھل مل گئے اور انہیں مشکلات برداشت کرنے پر مزید حوصلہ بھی دیا۔ سابق گورنر پنجاب لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد مقبول کا کہنا تھا حکومت آئی ڈی پیز کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

  • عمران خان کو لاکھوں آئی پی ڈیز کا کوئی احساس نہیں،پرویزرشید

    عمران خان کو لاکھوں آئی پی ڈیز کا کوئی احساس نہیں،پرویزرشید

    لاہور :وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کہتےہیں طاہرالقادری نےخیراتی منصوبوں کے نام پرسیاسی مہم جوئی کی عمران خان بھی یہی کررہے ہیں۔
    حکمراں جماعت اور تحریک انصاف کے درمیان آج کل لفظوں کی جنگ زوروں پرہے۔دونوں جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف بیان بازی سےذرانہیں چوکتیں۔عمران خان تووزیراعظم کو غیرملکی دوروں پرہدف تنقید بناتے ہی رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ حکمراں جماعت کو موقع ملا ہے۔

    وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے دورہ برطانیہ کوکڑی تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف دیارغیرمیں سونامی طوفان کیلئے چندہ جمع کررہے ہیں انہیں لاکھوں آئی ڈی پیز کاکچھ احساس ہوتو وہ ان کیلئے جھولی پھیلاتے۔پرویزرشید کاکہناتھا علامہ طاہر القادری نے بھی خیراتی منصوبوں کے نام پر بلٹ پروف گاڑیاں خریدیں اور سیاسی مہم جوئی کی اب عمران خان بھی یہی کام کررہے ہیں۔