Tag: iphone 14

  • آئی فون 14 میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ؟

    آئی فون 14 میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ؟

    کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی فون 14 میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ کیا کی گئی ہے؟

    بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے گزشتہ دنوں متعارف ہونے والے آئی فون 14 میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ ڈسپلے سے متعلق ہے۔

    آپ جانتے ہوں گے کہ آئی فون استعمال نہ بھی ہو رہا ہو، تب بھی اس کی اسکرین آرام نہیں کرتی اور الارمز اور دیگر مختلف ویجٹس کو ڈسپلے کرتی رہتی ہے، ایپل کے نئے فلیگ شپ فونز میں بڑی تبدیلی اسی حوالے سے ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر سے فون کے استعمال کا وقت بڑھ جائے گا، اور اب صارفین لاک اسکرین میں ہی نوٹیفکیشن، وقت، ریمائنڈرز اور دیگر چیزیں دیکھ سکیں گے۔

    آئی فون 14 میں اب صارفین کو فون اَن لاک کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

    ایپل کمپنی کے مطابق لاک اسکرین سے صارفین کے اسکرین ٹائم پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے، البتہ اس سے انگیجمنٹ بڑھ سکتی ہے۔

    سیلولر ٹیکنالوجی پر نگاہ رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل ہمیشہ نئے فیچرز کو سب سے پہلے متعارف کرانے والی کمپنی نہیں، مگر وہ جب بھی کچھ پیش کرتی ہے اس کا انداز سب سے مختلف ہوتا ہے۔

  • اسٹیو جابزکی بیٹی نے بھی آئی فون 14 کا مذاق بنالیا

    اسٹیو جابزکی بیٹی نے بھی آئی فون 14 کا مذاق بنالیا

    موبائل و کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے معتبر کمپنی کا اعزاز رکھنے والی ’ایپل‘کے خالق آنجہانی اسٹیو جابز کی سب سے چھوٹی بیٹی 23 سالہ ایو جابز نے اپنی ہی کمپنی کے موبائل فون کا مذاق اڑا دیا۔

    ایپل کی جانب سے آئی فون 14 سیریز کو متعارف کرایا گیا جس کے بعد اس نئے فون کی آئی فون 13 سے مماثلت کو بنیاد بنا کر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے میمز کا میلا سج گیا۔

    ایپل صارفین کی جانب سے آئی فون 14 کو آئی فون 13 جیسا قرار دے کر کافی میمز بنائی جا رہی ہیں، میمز کی اس بھرمار میں ایپل کے سابق سی ای او اسٹیو جابز کی چھوٹی بیٹی ایو جابز جو ایک ممتاز ماڈل گرل بھی ہیں بھی پیچھے نہ رہیں۔

    سوشل میڈیا پر بننے والی میمز خوب وائرل ہورہی ہیں میمز کے اس طوفان میں ایو جابز بھی شامل ہیں جن کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

    ایو جابز نے اپنے انسٹاگرام پر آئی فون 14 کے نئے فون کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک مزاحیہ میم شیئر کی، جس میں ایک موٹا سا آدمی اپنی نئی شرٹ دکھا رہا ہے لیکن یہ شرٹ بھی بلکل ویسی ہی ہے جیسی شرٹ اس نے پہلے ہی پہنی ہوئی ہے۔

    انہوں نے اپنی انسٹاگرام کی پوسٹ پر شیئر کی گئی اس میم پر کیپشن لکھا کہ آج ایپل کی جانب سے آئی فون 14کے لانچنگ کے اعلان کے بعد اپنا میں اپنا آئی فون 13 اپ گریڈ کرتے ہوئےـ

    انٹرنیٹ پر ایو جابز کی جانب سے پوسٹ شیئر کرنے کے بعد لوگوں نے دھڑادھڑ ان کی پوسٹ ری شئیر کرنا شروع کردی اور اس طرح یہ تصویر وائرل ہوگئی۔

  • آئی فون 14 میں کیا اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں؟

    آئی فون 14 میں کیا اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں؟

    ایپل کمپنی کی جانب سے آئی فون 14 میں کئی اہم تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ایک نیا سیکیورٹی فیچر بھی دیا جا رہا ہے۔

    امریکی کمپیوٹر و موبائل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل آئندہ ہفتے تک نئے آئی فون سمیت کمپیوٹر اور نیا ٹیبلیٹ متعارف کرائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق کمپنی نے 2017 کے بعد پہلی بار فون کے ڈیزائن ہی تبدیل کر دیے ہیں اور اس بار نہ صرف ڈسپلے بلکہ فون کے کور سمیت بیک سائیڈ کا ڈیزائن بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    کمپنی نے آئی فون میں بیک سائیڈ کے کیمروں کی جگہ کو مزید بہتر بنا دیا ہے اور دور سے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ایک ہی کیمرا ہے، علاوہ ازیں فون کے کیمرے میں کئی سیکیورٹی فیچرز دیے جانے کا امکان ہے۔

    نائن ٹو فائیو میک‘ کے مطابق ایپل آئی فون میں سیکیورٹی کی بڑی تبدیلیاں کر کے سافٹ ویئرز اور آپریٹنگ سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ آئی فون 14 میں ایک نیا فیچر شامل ہوگا، کوئی بھی ایپ جب موبائل کا کیمرا یا مائکرو فون استعمال کرے گا تو فون صارف کو آگاہ کر دے گا۔

    فون میں موجود کسی بھی ایپ کی جانب سے فون کا کیمرا استعمال کیے جانے پر فون کے اسکرین پر گرین لائٹ نظر آنے لگے گی، اور مائکرو فون استعمال کیے جانے پر اورنج لائٹ نظر آئے گی، دونوں کے بہ یک وقت استعمال پر فون بیک وقت دونوں لائٹیں اسکرین پر دکھائے گا۔ اس سے قبل فون کسی بھی ایپ کی جانب سے ایسا کرنے پر ایک ہی لائٹ دکھاتا تھا۔

    اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ کمپنی آئی فون 14 میں سیلفی کیمرے کو بھی اپ گریڈ کر کے زیادہ میگا پکسل کا کیمرا دے گی، یاد رہے کہ آئی فون 13 میں کمپنی نے 12 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا تھا۔

    امکان ہے کہ کمپنی آئی فون کے چار ماڈیول پیش کرے گی اور آئی فون 14 کے منی یعنی چھوٹے اور قدرے سستے موبائل متعارف نہیں کرائے جائیں گے۔

    آئی فون 14 کی قیمت 1200 ڈالر سے شروع ہوگی اور 1800 ڈالر تک پہنچے گی، یعنی پاکستانی 2 لاکھ 60 ہزار سے 3 لاکھ 85 ہزار روپے تک۔

  • آئی فون 14 کے لانچ کی تاریخ کا اعلان

    آئی فون 14 کے لانچ کی تاریخ کا اعلان

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 7 ستمبر کو آئی فون 14 متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، نئے میکس، کم قیمت اور بیش قیمت آئی پیڈز اور ایپل واچز کے 3 نئے ماڈل بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

    ایپل ٹیکنالوجی کی صنعت کے لیے ایک غیر یقینی صورتحال میں اپنی فلیگ شپ مصنوعات کی جدید شکلیں متعارف کرارہی ہے۔ البتہ اس نے غیر متزلزل معیشت میں اپنی معاصر کمپنیوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    آئی فون گزشتہ سہ ماہی میں نمایاں طور پر فروخت ہوا ہے اور کمپنی نے سپلائرز کو اشارہ دیا ہے کہ اس کی طلب میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    کمپنی اس تقریب کو آن لائن اسٹریم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    کمپنی نے جون میں اپنی گزشتہ تقریب منعقد کی تھی، اس میں اس نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کے اگلے سیٹ آئی او ایس 16، آئی پی اے ڈی او ایس 16، واچ او ایس 9 اور میک او ایس وینٹورا کا اعلان کیا تھا اور پریس اور ڈویلپرز کو پیشکش کی ویڈیو دیکھنے کے لیے اپنے کیمپس میں مدعو کیا تھا۔

    پیر کو کمپنی نے اپنے کارپوریٹ عملے کو بتایا کہ انہیں مصنوعات کے طے شدہ اعلان سے 2 دن قبل 5 ستمبر سے ہفتے میں تین دن ذاتی طور پر کام کرنا ہوگا۔

    نیا معیاری آئی فون 14 آئی فون 13 کی طرح نظر آئے گا، اگرچہ کمپنی 5.4 انچ منی ورژن کو ختم کرے گی اور 6.7 انچ سکرین کے ساتھ ایک ماڈل شامل کرے گی، نیز ایپل پہلی مرتبہ اس سائز کے ڈسپلے کے ساتھ ایک غیر پرو آئی فون لانچ کرے گی۔

    کمپنی آئی فون 14 پرو لائن کے لیے بڑی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ایپل فرنٹ فیسنگ کیمرے کے کٹ آؤٹ کی جگہ لے گا۔ اسے نوچ کے نام سے جانا جاتا ہے، فیس آئی ڈی سینسرز کے لیے گولی کی شکل کا سوراخ اور کیمرے کے لیے ہول پنچ سائز کی جگہ ہوگی۔ اس سے صارفین کو قدرے بڑی سکرین ملے گی۔

    کمپنی آئی فون 14 پرو میں تیز رفتار چپ بھی شامل کر رہی ہے، ایپل آئی فون 14 کے ماڈلز میں آئی فون 13 والی اے 15 چپ برقرار رکھے گی۔

    آئی فون 14 پرو میں سب سے اہم تبدیلیاں کیمرا سسٹم میں ہوں گی، جو صارفین کو قدرے بڑا نظر آئے گا۔ پرو ماڈلز کو 12 میگا پکسل الٹرا وائڈ اور ٹیلی فوٹو سینسرز کے ساتھ 48 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرا ملے گا۔

    ایپل ویڈیو ریکارڈنگ اور بیٹری کی میعاد میں بہتری کی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔

    سیریز 8 کے نام سے مشہور تازہ ترین ایپل واچز کے لیے ایپل خواتین کی صحت کے لیے فیچرز اور باڈی درجہ حرارت سینسر بھی شامل کرے گی۔

    نئی معیاری گھڑی سیریز 7 کی طرح نظر آئے گی، لیکن ایک نیا پرو ماڈل بھی اس کے بعد متعارف کروائے گی۔ اس میں ایک بڑا ڈسپلے، نئی فٹنس ٹریکنگ فیچرز اور بیٹری زیادہ وقت نکالنے والی ہوگی۔

    کمپنی تیز رفتار چپ کے ساتھ اپنی کم قیمت اسمارٹ واچ ایپل واچ ایس ای کی نئی منصوبہ بندی بھی کر رہی ہے۔

    اس کے علاوہ ستمبر میں کمپنی بعض اور مصنوعات بھی متعارف کروا رہی ہے ان میں: آئی او ایس 16 سافٹ ویئر ہے جو اگلے آئی فونز پر چلے گا، واچ او ایس 9، اگلا ایپل واچ آپریٹنگ سسٹم اور کمپنی آئی پیڈ او ایس، آئی پیڈ کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اکتوبر میں میک او ایس وینٹورا لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

  • صارفین کو آئی فون 14 کے بجائے 15 کا بے تابی سے انتطار، لیکن کیوں؟

    صارفین کو آئی فون 14 کے بجائے 15 کا بے تابی سے انتطار، لیکن کیوں؟

    جدید موبائل فون بنانے والی ڈیجیٹل الیکٹرانک کمپنی ایپل کی جانب سے رواں برس کے اختتام تک آئی فون 14 کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں ممکنہ طور پر اپ گریڈ سیلفی کیمرا دیا جائے گا۔

    تاہم آئی فون اب ایپل15 بھی متعارف کرا رہا ہے جس میں آئی فون 14 سے زیادہ بہتر اور جدید فیچرز موجود ہیں جس کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایپل 15 نے جدت اور سہولیات میں آئی فون14 کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔

    اس حوالے سے فوربس ڈاٹ کام نے "انسائیڈر لیکس” کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئی فون 15 کے ڈیزائن میں اس سے بھی زیادہ جدید دیدہ زیب تبدیلیاں آنے والی ہے۔

    آئی فون 14 اس سال لانچ ہوگا لیکن اس سے قبل ہی آئی فون 15 کے وہ فیچرز بھی سامنے آئے ہیں جس سے صارفین آئی فون 14 کے بجائے آئی فون 15 کا بے تابی سے انتطار کرنے لگے۔

    انسائیڈر لیکس کے مطابق آئی فون 15 کے "نان پرو ماڈلز” ایپل کی لائٹننگ پورٹ کے ساتھ موجود رہیں گے جبکہ "آئی فون 15پرو ماڈلز” یو ایس بی سی پر چلے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ یورپی یونین کے فیصلے کے تحت تمام اسمارٹ فون مینوفیکچررز کو سال2024 تک یو ایس بی سی ہر صورت اختیار کرنے کا کہا گیا ہے لہٰذا ایپل کمپنی اس شرط پر بھی مکمل عمل درآمد کرے گی۔

    اگرچہ ابھی تک ایپل نے آئی فون 14 کے حوالے سے آفیشلی طور پر کوئی وضاحت نہیں کی تاہم چہ مگوئیاں ہیں کہ ڈالرز کے بڑھتے ریٹ کے باعث اس کی پاکستانی قیمت ساڑھے چار لاکھ روپے سے زائد تک جانے کا امکان ہے۔

    ستمبر2021 میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے آئی فون 13 کی قیمت 700 امریکی ڈالر سے 1100 امریکی ڈالر تک رکھی گئی تھی اور اسے پانچ مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا تھا۔

  • آئی فون 14 کب ریلیز ہوگا؟

    آئی فون 14 کب ریلیز ہوگا؟

    موبائل فونز کے شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ 2022 میں آئی فون 14 کی ریلیز کا امکان روشن ہو گیا ہے۔

    بلومبرگ رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 کے لانچ ہونے کے چند ماہ بعد ہی آئی فون 14 بھی سامنے آنے کا امکان ہے، بتایا جا رہا ہے کہ آئی فون 14 ایک مکمل ری ڈیزائن سیریز ہوگی۔

    فائیو جی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی سے آراستہ آئی فون 14 میں نوچ کی جگہ پنچ ہیڈ فرنٹ کیمرہ ہوگا۔

    خیال رہے کہ آئی فون کے جدید موبائل فون میں ‘نوچ سیلفی’ کیمرے کے ساتھ ساتھ چہرے کی شناخت کا بھی کام کرتی ہے، تاہم نئے موبائل میں نوچ کی جگہ کیمرہ ہوگا، اور چہرے کی شناخت کی جگہ اس کی شناخت کے لیے فنگر پرنٹ سینسر لگایا جائے گا۔

    بلومبرگ کے مارک گورمین نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی فون 13 کے بعد ایپل کو آئی فون 14 کے لیے اپنے ڈیزائن پر نظر ثانی پر توجہ دینے کا موقع ملے گا، اورصارفین کو نئے انٹری لیول اور پرو ماڈلز اور مکمل نئے ڈیزائن کی توقع کرنی چاہیے۔

    یاد رہے کہ اس مہینے کے شروع میں، ایپل کے ٹپسٹر جون پروسر نے پیش گوئی کی تھی کہ آئی فون 14 میں بھی جگہ بچانے کے لیے آئی فون کے نشان کو ختم کر کے پنچ ہول سیلفی کیمرے کے لیے جگہ بنائی جائے گی۔

    لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایپل کمپنی آئی فون میں فلڈ الیومینیٹر، ایمبیئنٹ لائٹ سینسر، کٹ کیمرہ، اور دوسرے سینسرز کے ساتھ کیا تبدیلیاں کرے گی، یہ ممکن ہے کہ کمپنی ڈسپلے کے نیچے ٹچ آئی ڈی کا آپشن دے کر فیس آئی ڈی کو ختم کر دے۔