Tag: iphone 6

  • ایپل آئی فون 6 کو تیز ترین موبائل ہونے کا اعزاز حاصل

    ایپل آئی فون 6 کو تیز ترین موبائل ہونے کا اعزاز حاصل

    نیویارک : ماہرین نے فیصلہ کرلیا ہے کہ لانچ ہونے والے اسمارٹ فون میں کون اسمارٹ فون تیز ترین ہے، ماہرین کے مطابق ایپل آئی فون 6 نے تیز ترین موبائل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

    ماہرین  نے ایک ٹیسٹ کیا، جس میں یہ معلوم کیا گیا کہ مارکیٹ میں موجود موبائلوں میں کونسے موبائل کی پروسیسنگ اسپیڈ اور کارکردگی تیز ترین اور بہتر ہے، اس ٹیسٹ میں ایپل، سام سنگ  اور کے موبائل  کو چیک کیا گیا اور دیکھا گیا کہ ان میں سے کون سا فون جلدی کھولتا ہے اور ویڈیو اور گیم چلانے میں اس کی سپیڈ کیا ہے۔

    اس ٹیسٹ میں ایپل کمپنی کے آئی فون 6 نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے اور آئی فون  6پلس، سام سنگ کے گلیکسی ایس 5 کو بھی تیز قرار دیا گیا اور اس کی پروسیسنگ اسپیڈ دیگر موبائل کی نسبت تیز تر ہے، ان کے بعد ایپل کے آئی فون 3 اور سام سنگ گلیکسی نوٹ 3کا نمبرآتا ہے جبکہ سونی ایکسپیریا ساتویں نمبر پر آیا، جو 3 اور آئی فون 5 سی کے نزدیک ترین ہے۔

    واضح رہے کہ آئی فون 6اور آئی فون 6پلس ماڈل دونوں ہی ڈﺅل کور اسمارٹ فون ہیں اور ان میں 1.4کا پروسیسر ہے جبکہ سام سنگ گلیکسی اپسی 5کا چار کور موبائل ہے، جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ یہ ڈؤل کور موبائل کی نسبت زیادہ تیز ہوگا لیکن کور زیادہ ہونے سے ضروری ہیں کہ اسکی اسپیڈ تیز ہو۔

  • ایپل سے متعلق ایک اور انکشاف سامنے آگیا

    ایپل سے متعلق ایک اور انکشاف سامنے آگیا

    نیویارک: ایپل کمپنی سے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آگیا ہے، ایپل کمپنی نے حال ہی میں آئی فون6 کے ساتھ رقم کی ادائیگی کی سروس متعارف کروائی مگر اس کے سامنے آتے ہی اس کی خامیوں نے دھوم مچا دی ہے۔ تازہ انکشافات کے مطابق ایپل پے کے زریعے ادائیگی کرنے والے متعدد لوگوں کی رقم دو دفعہ کاٹ لی گئی ہے۔

    ایپل پے کے ذریعے آئی فون موبائل کو استعمال کرتے ہوئے کسی بھی چیز کی خریداری کے بدلے رقم ادا کی جاسکتی ہے، اس سروس میں امریکن ایکسپریس ماسٹر کارڈ اور ویزا کارڈ کی معلومات ذخیرہ ہو سکتی ہیں اور پھر فون پر فنگر پرنٹ سروس استعمال کرتے ہوئے لمحوں میں ادائیگی کی جاسکتی ہے۔

    امریکی رپورٹر کے ساتھ بھی یہی واقعہ پیش آیا تو انہوں نے بینک آف امریکہ اور ایپل سے رابطہ کیا، جس پر یہ مسئلہ موضوع بن گیا، ایپل کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ صرف بینک آف امریکہ کے صارفین کو پیش آرہا ہے جبکہ بینک کا کہنا ہے کہ یہ ایپل کا مسئلہ ہے۔

  • آئی فو ن  6میں ایک اور بڑی خامی سامنے آگئی

    آئی فو ن 6میں ایک اور بڑی خامی سامنے آگئی

    نیویارک: کیا آپ کا آئی فون 6 میں ایک اور بڑی خامی سامنے آگئی ہے، کیمرہ تصویریں صاف نہیں بناتا،  اگر ایسا ہے تو آپ اس مسئلے کا سامنا کرنے والے اکیلے شخص نہیں ہیں کیونکہ اکثر آئی فون صارفین یہی شکایت کررہے ہیں، اس سے پہلے اس فون کے ٹیڑھا ہوجانے اور آپریٹنگ سسٹم  کے مسائل سامنے آچکے ہیں اور اب یہ مسئلہ دیکھا جارہا ہے کہ پچھلا کیمرہ تصویریں صاف نہیں بناتا۔

    صارفین کا کہنا ہے کہ وہ فون کو جتنا بھی ساکت رکھیں، تصویر ایسے آتی ہے گویا اسے کانپتے ہوئے ہاتھوں سے بنایا گیا ہے، بہت سے صارفین کو اس مسئلے کی وجہ سے کمپنی سے رابطہ کرکے اپنا نیا فون بدلوانا پڑا ہے۔

    اگرچہ ابھی تک ایپل کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ مسئلہ ہارڈویئر میں ہے یا سافٹ ویئر میں ہے، تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ فون کے او آئی ایس سسٹم کا مسئلہ ہے۔

    اس سسٹم میں ایک آلہ ”جائروسکوپ“ اور حرکت کی پیمائش کرنے کیلئے موشن پروسیسر ہوتا ہے اور ماہرین کا خیال ہے کہ اسی سسٹم میں خرابی کی وجہ سے کیمرہ صاف تصویریں نہیں بنارہا، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جدید ٹیکنالوجی تصویروں کو انتہائی صاف اور بہترین کوالٹی کا اعلیٰ نمونہ بنانے کیلئے استعمال کی گئی تھی لیکن نتائج الٹ برآمد ہورہے ہیں۔

    فون کا سامنے والا کیمرہ بالکل ٹھیک کام کر رہا ہے اور اس کے بارے میں کوئی شکایت تاحال سامنے نہیں آئی۔

  • آئی فون 6 کے مڑنے کی ایک اور خوفناک کہانی

    آئی فون 6 کے مڑنے کی ایک اور خوفناک کہانی

    اس مرتبہ آئی فون نہ صرف مڑا بلکہ اس میں آگ بھی لگ گئی، جس سے اسکا مالک بُری طرح جھلس گیا۔

    فیلپ ایک ٹیکسی پر سوار تھا۔ جب ان کی گاڑی کو ایک حادثہ پیش آیا، بجائے اس کے کہ فلپ گاڑی سے باہر آسکتے، حادثے کے باعث وہ بری طرح سے گاڑی میں پھنس گئے۔ ان کا آئی فون 6 جو کہ ان کی سامنے والی جیب میں تھا اور چمڑے کے کور میں تھا مڑ گیا اور اس نے آگ پکڑلی، آگ کی وجہ سے فلپ کی ٹانگ تک جل گئی، چمڑے کا کور بھی آئی فون 6کو مڑنے سے بچا نہیں سکا۔

    iphone

    اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کسی قسم کے حادثہ کی صورت میں فون نہ صرف مڑ سکتا ہے بلکہ سنجیدہ نوعیت کا جسمانی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔

    اس واقع اور اس سے پہلے سامنے آنے والے واقعات کے بعد جو بات سب سے پہلے ذہن میں آتی ہے وہ یہ کہ آئی فون 6 پلس کی تعمیر کا معیار اس کا ذمہ دار ہے۔