Tag: iphone

  • فیس بک اور آئی فون کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا

    فیس بک اور آئی فون کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور ایپل کمپنی کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، دونوں کمپنیوں نے ایک دوسرے کی اپلیکشن کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ٹیک کرنچ نے گزشتہ روز ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیس بک نے اپنے اینڈرائیڈ صارفین کو رقم فراہم کی تاکہ ایپل فون کی فروخت میں کمی ہوسکے۔

    فیس بک کے ماہرین کی رپورٹ پر آئی فون نے نوٹس لیتے ہوئے اعلان کیا کہ مستقبل میں آنے والے آپریٹنگ فون میں فیس بک ، انسٹاگرام یا کمپنی کی دیگر ذیلی کوئی بھی ایپ نہیں چلائی جاسکے گی۔

    مزید پڑھیں: فیس بک پر بھاری جرمانہ عائد

    دوسری جانب فیس بک کے ترجمان نے ایپل کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل میں آئی فون ’آئی او ایس‘ صارفین کو سہولیات فراہم نہیں کرسکیں گے کیونکہ کمپنی نے بے بنیاد الزام عائد کیا۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے تحقیقاتی ماہرین نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک نے جن صارفین کو رقم فراہم کی اُن کی لوکیشن اور دیگر ڈیٹا کمپنی نے اشتہارات کے لیے استعمال کیا گیا۔

    ایپل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ہم صارفین کے ڈیٹا کو ایک کمپنی کی وجہ سے خطرے میں نہیں ڈال سکتے کیونکہ ہماری بنیاد صارف کی معلومات کو محفوظ بنانا ہے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی فون کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

    ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک نے 13 سے 35 سال کی عمر کے اینڈرائیڈ صارفین کو ماہانہ 20 ڈالر کی رقم فراہم کی۔

    فیس بک نے وضاحت پیش کی کہ ہماری کوئی چیز یا بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، اوناوے کی تحقیقاتی رپورٹ بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

  • آئی فون استعمال کرنے پر خاتون کو 16 لاکھ ڈالرز کا قانونی نوٹس

    آئی فون استعمال کرنے پر خاتون کو 16 لاکھ ڈالرز کا قانونی نوٹس

    نیویارک: سام سنگ کمپنی نے اپنے موبائل کی تشہیر کا کام کرنے والی ماڈل کو آئی فون استعمال کرنے پر سولہ لاکھ ڈالرز کے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سام سنگ کی برانڈ ایمبیسیڈر نے چند روز قبل لائیو پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران اُن کے پاس ایپل کا موبائل فون تھا۔

    سام سنگ سے تشہیری مہم کا معاہدہ کرنے والی خاتون کسینیا شبچک کا تعلق روس سے ہے اور وہ ٹی وی اینکر و صحافی ہیں، انہوں نے کمپنی سے طے کیا تھا کہ جب تک برانڈ ایمبیسڈر رہیں گی کسی دوسری کمپنی کا موبائل استعمال نہیں کریں گی۔

    مزید پڑھیں: آئی فون 8 یا سام سنگ نوٹ 8، کون سا موبائل بہتر؟

    روس کے نجی ٹی وی نے کسینیا کو براہ راست شو میں مدعو کیا، اس دوران اُن کے ہاتھ میں آئی فون کا نیا ماڈل ’ایکس‘ تھا، خاتون نے کاغذ کی مدد سے فون چھپانے کی کوشش بھی کی مگر اُسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

    سام سنگ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر روسی صحافی کو 16 لاکھ دالرز ہرجانے کا نوٹس بھیجا البتہ کمپنی کی جانب سے اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی کمپنی کی جانب سے مارکٹینگ کرنے والی معروف شخصیت کو دوسری کمپنی کا برانڈ استعمال کرنے پر ہرجانے کا نوٹس دیا گیا۔

    دیکھیں: سام سنگ اور آئی فون کا انوکھا تجربہ

    حال ہی مٰں معروف ہالی ووڈ فلم ’ونڈر ویمن‘ کی ہیروئن گال گیڈوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’یہ ٹوئٹ آئی فون سے کررہی ہوں‘ اس کے بعد ہواوے موبائل کمپنی کی طرف سے ہرجانے کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔

  • آئی فون کے نئے موبائل اور جدید اسمارٹ واچ

    آئی فون کے نئے موبائل اور جدید اسمارٹ واچ

    کیلی فورنیا: ایپل کمپنی نے جدید فیچرز سے آراستہ ایکس سیریز کے تین نئے سیٹ متعارف کرادیے جن کا ڈسپلے، اسٹوریج اور کیمرے ماضی کے مقابلے میں جاندار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایپل کی جانب سے نئی پراڈکٹ متعارف کرانے کے حوالے سے گزشتہ روز مرکزی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک نے اسمارٹ واچ اور ایکس سیزیز کے نئے موبائلز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

    ایپل کی جانب سے آئی فون ایکس سیریز کو جاری رکھنے کا اعلان بھی سامنے آیا، ٹم کک نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ متعارف کرائے جانے والے نئے سیٹس کو  ایکس ایس، ایکس ایس میکس اور ایکس آر کا نام دیا گیا۔ آئی فون کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ سیٹس جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیں اور ان کی اسکرین پرانے فونز کے مقابلے میں دگنی ہیں۔

    تینوں نئے ماڈلز کی قیمت گزشتہ فونز سے زیادہ رکھی گئی ہے جبکہ ایکس ایس اور ایکس ایس میکس میں صارفین کے لیے سب سے بڑی اسٹوریج کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

    ایکس ایس اور ایکس ایس میکس گزشتہ سال متعارف کرائی گئی سیریز کا تسلسل ہیں جس میں چہرے کو شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی شامل ہے۔

    ایکس ایس کے فیچرز اور قیمت

    ایکس ایس کی اسکرین 5.8 انچ جبکہ اس کی ریم 4 جی بی اور اسٹوریج 64 جی بی سے لے کر 512 گیگا بائٹس تک ہے، اس کی قیمت 999 ڈالر مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد بنتی ہے۔

    ایکس میکس کے فیچرز اور قیمت

    ایکس ایس میکس آئی فون کی جانب سے بنائے جانے والے ماڈلز میں اب تک کا سب سے بڑا اور مہنگا موبائل ہے جس کا اسکرین ڈسپلے 6 انچ ہے جبکہ اس کی ریم 4 جی بی اور اسٹوریج 64 سے لے کر 512 جی بی تک ہے، اس فون کی قیمت 1099 ڈالر مقرر کی گئی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے ایک لاکھ 35 ہزار سے زائد بنتی ہے۔

    ایکس آر کے فیچرز اور قیمت

    آئی فون کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے فون ایکس آر دیگر کے مقابلے میں کم قیمت اور جاذب نظر ہے، اسے منفر رنگ پیلے اور مرجان میں پیش کیا گیا جس کی اسکرین 6.1 انچ جبکہ یہ المونیم باڈی پر بنایا گیا ہے۔

    ایپل کے نئے سیٹ کی ریم 3 جی بی جبکہ اسٹوریج 64 سے لے کر 256 گیگا بائیٹس تک ہے۔

    آئی فون کے تینوں نئے فونز میں تیز رفتار پراسیسر، بڑی اسکرین اور زیادہ پکسل والے کیمرے شامل کیے گئے، علاوہ ازیں انتظامیہ کی جانب سے اسمارٹ واچ بھی متعارف کروائی گئی جو منفرد حیثیت کی حامل ہے۔

    اسمارٹ واچ

    جدید اسمارٹ واچ نہ صرف امراض قلب کی پیچیدگی کی فوری تشخیص کرسکتی ہے بلکہ اس گھڑی کو پہننے والا شخص کہیں گرجائے اور کچھ دیر تک حرکت نہ کرے تو ایمرجنسی سروسز کو مطلع کرنےکی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

  • آئی فون کی شاندار فیچر کے ساتھ آمد متوقع

    آئی فون کی شاندار فیچر کے ساتھ آمد متوقع

    کیلی فورنیا: موبائل فون بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ایپل آنے والے ہینڈ سیٹ میں ایسا فیچر شامل کرنے جارہا ہے جس کی سہولت ابھی تک صارفین کو میسر نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپل آئندہ آنے والے سیٹ آئی فون 9 میں دو سم کارڈز کی سہولت دینے پر غور کررہا ہے، آئندہ آنے والے سیٹ میں صارفین دیگر موبائل کی طرح بیک وقت دو نمبر چلاسکیں گے۔

    ایپل کی جانب سے ملنے والے اشاروں کی بنیاد پر ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم میں جو حالیہ فیچر شامل کیے گئے اُن کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کو مزید تقویت ملتی ہے۔

    قبل ازیں آئی فون میں دو سم کارڈز لگانے کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں جنہیں نہ صرف کمپنی نے مسترد کیا بلکہ ایسے تمام فون جعلی بھی نکلے۔

    مزید پڑھیں: آئی فون 7، ’نو سروس‘ فالٹ کی تصدیق، ایپل فونز کا نقصان کے ازالے کا اعلان

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ نئے آنے والے فون یا سافٹ ویئر کی تفصیلات افشاں ہوگئیں، اس سے قبل بھی کئی فونز ایسے آئے جن کے بارے میں تمام معلومات صارفین تک پہنچ چکیں تھیں۔

    علاوہ ازیں ماہرین کے ذرائع اس بات کی بھی تصدیق کررہے ہیں ممکنہ طور پر ایپل کے نئے آنے والے فونز میں وائرلیس چارجنگ اور ایئر پورڈز کی سہولت بھی صارفین کو دی جائے گی۔

    ایپل کی جانب سے صارفین کو متاثرین کرنے کے اقدامات گزشتہ برس کے بعد سے خصوصی طور پر کیے گئے کیونکہ مطابق گزشتہ سال دسمبر میں آئی فون صارفین نے شکایت کی تھی کہ ایپل کی جانب سے نئے موبائل سیٹ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد اُن کے پرانے موبائل کی رفتار سست ہوگئی۔

    اس ضمن میں ایک صارف نے بلاگ بھی تحریر کیا تھا کے جس بعد ایپل کے پرانے فونز سے متعلق ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا تھا، صارف کا کہنا تھا کہ اس کے زیر استعمال سیٹ ’آئی فون 6‘ اچانک سست ہوگیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ایپل کمپنی فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرائے گی

    اس تمام تر صورتحال کے بعد آئی فون انتظامیہ نے خود اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ جان بوجھ کر پرانے موبائل کی رفتار کو کم کرتی ہے کیونکہ پرانے فونز میں لگائی جانے والی بیٹریاں وقت کے ساتھ ساتھ کمزور پڑ جاتی ہیں جبکہ صارفین ان کی معیاد کو بڑھانے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں۔

    آئی فون کی جانب سے انکشاف کے بعد ایپل کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے جبکہ بڑے پیمانے پر اس کی فروخت میں کمی بھی آئی تھی جس کے بعد کمپنی نے صارفین کی دوبارہ توجہ حاصل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

    واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر سروس بند کرنے کا اعلان کردیا

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر اپنی سروس نہ دینے کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یکم فروری 2020 سے اینڈرائیڈ کے پرانے ورژن پر اُن کی ایپلیکشن دستیاب نہیں ہو گی اس کے علاوہ آئی فون آئی او ایس اور ونڈوز فون کے پرانے ورژنز پر بھی واٹس ایپ نہیں چلایا جاسکے گا۔

    انتظامیہ کے مطابق نوکیا ایس 40 اور آئی فون پر چلنے والے آئی او ایس 7 یا اس سے پرانے سسٹم والی ڈیوائسز جبکہ اینڈرائیڈ کے 2.3.7 پر واٹس ایپ نہیں چلایا جاسکے گا۔

    رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ مقبول ترین ایپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد تقریباً 50 کروڑ کے لگ بھگ ہے اور دن بہ دن اس کو استعمال کرنے والے لوگوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا

    دوسری طرف گوگل کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں 60 لاکھ سے زائد صارفین پرانے آپریٹنگ سسٹم والے موبائل، ٹیبلیٹ یا دیگر ڈیوائسز پر ایپ استعمال کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ سال سے بلیک بیری، ونڈوز 8 اور نوکیا ایس 40 سمیت کئی فونز پر واٹس ایپ نہیں چل سکے گا۔

    واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ موبائل سیٹس کے ساتھ کئی فیچرز میں جاری کام بند کردیا جائے گا جس کے باعث 2018 سے واٹس ایپ ان موبائل فونز پر دستیاب نہیں ہوگا۔

    خیال رہے واٹس ایپ کو 138 ممالک میں ایک بلین سے زیادہ لوگ استعمال کر رہے ہیں اور اسے سماجی رابطے کی صف اول کی موبائل ایپلیکیشن سمجھا جاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال کئی موبائل فون سیٹس واٹس ایپ سے محروم ہوجائیں گے

    واٹس ایپ کے ذریعے نہ صرف تحریری پیغامات بلکہ آڈیو اور ویڈیو کالز سہولت بھی ہے جس کے ذریعے تصاویر، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ ساتھ مختلف فائلز بھی بھیج جا سکتی ہے۔

    یاد رہے کہ واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ نے سال 2017 کی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق دنیا بھر میں ایپلیکشن استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرچکی اور یومیہ 60 ارب سے زائد صارفین ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • واٹس ایپ کا گروپ ویڈیو کالنگ فیچر متعارف

    واٹس ایپ کا گروپ ویڈیو کالنگ فیچر متعارف

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیےگروپ کی صورت میں ویڈیو چیٹ کرنے کا فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق موبائل فون کی معروف مسیجنگ ایپلیکشن واٹس ایپ کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں جن کو سہولیات اور آسانیاں فراہم کرنے کے لیے کمپنی مختلف اوقات میں نت نئے فیچرز متعارف کرواتی ہے۔

    ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن،  آئی او ایس اور ونڈو فون رکھنے والے صارفین کے لیے گروپ ویڈیو کالنگ کا آزمائشی فیچر متعارف کرایا جس کے تحت اب کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ4 صارفین بیک وقت ویڈیو یا آڈیو کال پر آسانی کے ساتھ بات کرسکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ کے دو آزمائشی فیچر متعارف کرائے جن سے بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین فی الحال استفادہ  کرسکیں گے۔

    طریقہ کار 

    واٹس ایپ صارف اپنے کسی بھی دوست کو کال ملائے گا جس کے بعد اُسے اوپر دائیں طرف مزید لوگوں کو شامل کرنے کا آپشن دکھائے دے گا، اس پر کلک کر کے وہ اپنی مرضی کے شخص کو ویڈیو یا آڈیو کالنگ میں مدعو کرسکتا ہے۔ کال ملنے کے بعد صارف کے موبائل پر علیحدہ علیحدہ نمبرز نظر آئیں گے۔

    کمپنی کی جانب سے یہ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرواگیا جو فی الوقت اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈو بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ہے، سروس کی کامیابی کے بعد اسے جلد عام صارفین کے لیے بھی پیش کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: واٹس ایپ: فارورڈ میسج کی نشاندہی کرنے والا فیچر متعارف

    واضح رہے کہ  واٹس ایپ انتظامیہ صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مختلف اوقات میں جدید فیچرز متعارف کرواتی ہے تاکہ سماجی رابطے کی دنیا میں اس کا شمار صف اول میں ہی ہو۔ قبل ازیں واٹس ایپ نے رواں ماہ فروری میں گروپ آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا جسے صارفین نے بے حد پسند کیا تھا۔

    فیس بک کے بانی اور واٹس ایپ کے مالک مارک زکر برگ نے گزشتہ دنوں سال 2017 کی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد ڈیڑھ ارب سے تجاوز کرگئی اور صارفین یومیہ 60 ارب سے زائد ایک دوسرے کو میسجز کرتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک اور واٹس ایپ کے استعمال پر ٹیکس عائد

    یاد رہے کہ واٹس ایپ نے دو سال قبل اسکائپ کی طرز پر آڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کروایا تھا جس میں ایک سال کے اندر اتنی جدت آئی کہ گزشتہ برس واٹس ایپ کا ایک دوست کے ساتھ ویڈیو کالنگ کا فیچر بھی سامنے آگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چینی موبائل کمپنی آئی فون سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار

    چینی موبائل کمپنی آئی فون سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار

    بیجنگ: چین کی موبائل کمپنی ون پلس ایسا موبائل فون متعارف کروانے جارہی ہے جو بین الاقوامی مارکیٹ میں  آئی فون کو شکست دے سکتا ہے۔

    موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انہیں اپیل کے آئی فونز میں نت نئے فیچرز اور سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے  دنیا بھر میں آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کی خاصی بڑی تعداد موجود ہے۔

    چینی موبائل کمپنی ون پلس کی جانب سے گذشتہ برس پہلا اسمارٹ فون ون پلس فائیو ٹی متعارف کروایا گیا جس نے صارفین کو بہت زیادہ متاثر کیا اور کمپنی نے شاندار کاروبار بھی کیا تھا۔

    چینی کمپنی نے ایپل کے متوقع ماڈل آئی فون ایکس کے مقابلے میں ون پلس 6 اسمارٹ فون تیار کرنا شروع کردیا جس میں نہ صرف جدید فیچرز ہوں گے بلکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ مارکیٹ میں آئی فون کی جگہ حاصل کرلے گا۔

    کمپنی کی جانب سے نئے ماڈل ون پلس 6 کی نئی تصاویر اور ٹریلر  سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، جس کے ساتھ موبائل کی تفصیلات بھی درج ہیں۔

    ون پلس 6 کی ایل سی ڈی 6.15 انچ کے قریب ہے جبکہ اس میں سم کارڈ لگانے کے ساتھ بائیں ہاتھ سے استعمال کرنے کا خصوصی فیچر بھی شامل کیا گیا۔ (نئے فیچر کے بارے میں کمپنی کی جانب سے زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں)۔

    ون پلس کے چیف ایگزیکٹو پیٹی لاؤ نے جنوری میں نئے ماڈل کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ فون کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے اپریل سے جون کے ماہ میں پیش کیا جاسکتا ہے جس کی قیمت ممکنہ طور پر 749 ڈالر ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے نئے سیٹ کی قیمت اتنی زیادہ اس لیے رکھی گئی کہ اس میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی ڈیٹا محفوظ کرنے کی جگہ ہوگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • برطانوی وزیر اعظم نے اپنے بلیک بیری سے جان چھڑالی

    برطانوی وزیر اعظم نے اپنے بلیک بیری سے جان چھڑالی

    لندن: برطانوی وزیر اعظم تھریسامے نے اپنے پرانے فون بلیک بیری سے جان چھڑالی، اب تھریسامے آئی فون استعمال کررہی ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم تھریسامے ان دس سربراہان کے گروپ کی آخری رکن تھیں جو ابھی تک بلیک بیری کا استعمال کررہے تھے۔

    بلیک بیری بنانے والی کینیڈا کی کمپنی نے فروخت میں شدید مندی کے سبب 2016 میں بلیک بیری کی تیاری روک دی تھی اور اس نام سے موبائل تیار کرنے کے لیے دیگر کمپنیوں کو لائسنس دے دیا تھا۔

    واضح رہے کہ امریکی سابق صدر بارک اوباما نے 2013 میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر آئی فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہے تاہم وہ اپنے لیے ذاتی بلیک بیری برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

    جنوری 2017 میں موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قومی سلامتی کی ایجنسی کی ہدایت پر اپنے ذاتی موبائل فون سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوگئے جو اینڈرائیڈ سسٹم کا حامل تھا۔

    جرمن چانسلر انجیلا مرکل ان دنوں نوکیا کا فون استعمال کرتی ہیں جس کا ماڈل نوکیا 6260 ہے، روسی صدر ولادی میر پیوٹن ان دنوں آئی فون 4 استعمال کرتے ہیں، فرانس کے صدر نے اپنے ذاتی استعمال کے لیے آئی فون فائیو کا انتخاب کیا ہے۔

    نارتھ کوریا کے سربراہ کم جانگ ان 2013 سے تائیوان کی کمپنی ایچ ٹی سی کا موبائل فون استعمال کررہے ہیں، اٹلی کے وزیر اعظم میتھیو رینزی کے زیر استعمال ان دنوں آئی فون ہے۔

    پاکستان کے تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کے زیر استعمال ایپل کمپنی کا آئی فون اور سام سانگ کا اسمارٹ فون ہے جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی بلیک بیری فون استعمال کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی اٹارنی اور ایف بی آئی نے یہ انکشاف کیا تھا کہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے فینٹم سکیور نامی ادارہ معروف کمپنی بلیک بیری کے موبائل فون ڈیوائس میں تبدیلی کرکے عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے لیے فروخت کررہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آئی فون صارفین کے لیے خوشخبری، ایپل کا شاندار اعلان

    آئی فون صارفین کے لیے خوشخبری، ایپل کا شاندار اعلان

    کیلی فورنیا: موبائل بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ایپل نے اپنے فون کی فروخت کم ہونے کے بعد صارفین کو ایک بار پھر متوجہ کرنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں آئی فون صارفین نے شکایت کی تھی کہ ایپل کی جانب سے نئے موبائل سیٹ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد اُن کے پرانے موبائل کی رفتار سست ہوگئی۔

    اس ضمن میں ایک صارف نے بلاگ بھی تحریر کیا تھا کے جس بعد ایپل کے پرانے فونز سے متعلق ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا تھا، صارف کا کہنا تھا کہ اس کے زیر استعمال سیٹ ’آئی فون 6‘ اچانک سست ہوگیا۔

    مزید پڑھیں: موبائل کی رفتار کم کرنے سے متعلق آئی فون کا اعتراف

    اس تمام تر صورتحال کے بعد آئی فون انتظامیہ نے خود اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ جان بوجھ کر پرانے موبائل کی رفتار کو کم کرتی ہے کیونکہ پرانے فونز میں لگائی جانے والی بیٹریاں وقت کے ساتھ ساتھ کمزور پڑ جاتی ہیں جبکہ صارفین ان کی معیاد کو بڑھانے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں۔

    آئی فون کی جانب سے انکشاف کے بعد ایپل کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے جبکہ بڑے پیمانے پر ان کی فروخت میں کمی بھی آئی تھی تاہم ایک بار پھر کمپنی نے صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے ایک نیا قدم اٹھا لیا۔

    ایپل استعمال کرنے والے صارفین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ آئی او ایس پر کچھ ایپلیکشنز ہیں جو بالکل مفت استعمال کی جاسکتی ہیں جبکہ اکثر ایپس رقم کے عوض ہی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    بھی پڑھیں: آئی فون ایکس میں بڑی خرابی سامنے آگئی

    آئی فون کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اب صارفین مہنگی ایپلیکشن کو مفت ڈاؤن لوڈ کر کے استعمال کرسکتے ہیں ساتھ میں کمپنی نے اُن صارفین کو بھی خوشخبری سنائی ہے جن کے موبائل کسی بھی حادثے کا شکار ہوئے۔

    ایپل کا کہنا ہے کہ ایسے تمام صارفین جن کے موبائل چھن گئے یا پھر کسی حادثے کے نتیجے میں متاثر ہوئے وہ بھی ایپل اسٹور سے تمام ایپلیکشن بالکل مفت حاصل کرسکتے ہیں۔

    کمپنی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’یہ پیش کش محدود مدت کے لیے ہے تاہم معیاد ختم ہوجانے والی ایپ حاصل کرنے کے لیے رقم ادا کرنا بھی ضروری ہوگی‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کیا 400 سال قبل بھی آئی فون موجود تھا؟

    کیا 400 سال قبل بھی آئی فون موجود تھا؟

    امریکا میں ایک 400 سال قبل کا فن پارہ آج کل انٹرنیٹ پر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں تصویر میں موجود ایک شخص اپنے ہاتھ میں ایک نامعلوم سا ’آلہ‘ تھامے ہوئے ہے اور بظاہر اس کی مشابہت آئی فون جیسی ہے۔

    یہ تصویر 17 ویں صدی عیسوی کی ہے جس میں امریکا کے مقامی افراد اور نو آبادیاتی تسلط کاروں کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

    تصویر میں زمین پر بیٹھا ہوا ایک شخص اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی کسی شے کی طرف متوجہ ہے اور وہ شے آئی فون جیسی دکھائی دیتی ہے۔

    یہ تصویر سنہ 1973 میں بنائی گئی جس میں امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر اسپرنگ فیلڈ کی بنیاد کاری دکھائی گئی ہے۔ اس تصویر نے ایک طرف تو لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا دوسری طرف یہ تصویر خاصی متنازعہ حیثیت بھی اختیار کر گئی۔

    دوسری جانب واشنگٹن کے نیشنل پوسٹل میوزیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ تصویر بالکل اپنی اصل حالت میں ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    مزید پڑھیں: دنیا کی سب سے پہلی سیلفی

    اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد ایک سال قبل کا وہ واقعہ بھی زیر گردش ہے جب ایپل کے سی ای او ٹم کک نے بھی ایک 300 سال قدیم تصویر میں آئی فون کی جھلک دیکھنے کا دعویٰ کیا۔

    سنہ 2016 میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ایک روز قبل ایمسٹر ڈیم کے ایک میوزیم میں ایک قدیم فن پارہ دیکھا تھا جس میں موجود ایک کردار کے ہاتھ میں آئی فون جیسی شے تھی۔

    تقریب میں موجود سابق یورپیئن کمشنر نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں آئی فون کو کب اور کہاں ایجاد کیا گیا؟

    تب ٹم کک نے نہایت مبہم انداز میں جواب دیا تھا، ’میرا خیال ہے کہ میں گزشتہ رات تک جانتا تھا کہ آئی فون کب اور کہاں ایجاد کیا گیا‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔