Tag: Iphone7

  • سام سنگ اور آئی فون کا انوکھا تجربہ

    سام سنگ اور آئی فون کا انوکھا تجربہ

    واشنگٹن: اسمارٹ فون متعارف کروانے والی کمپنیاں صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ اچھے نت نئے موبائل فون متعارف کروارہی ہیں۔

    اسمارٹ فون کی دنیا میں صارفین کو متوجہ کرنے کی جدوجہد میں کمپنیاں ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنے کے لیے نت نئے تجربات کرتی ہیں اور تقریباً سب کا دعویٰ یہی ہوتا ہے کہ اُن کا پروڈیکٹ دیگر کے مقابلے میں بہتر ہے۔

    امریکا سے تعلق رکھنے والے صارف نے حال ہی میں دو معروف موبائل فون کمپنیز کے ماڈل کا انوکھا تجربہ کیا اور اس کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر جاری کردی۔

    پڑھیں: ’’ آئی فون سیون کا خصوصی سرخ ماڈل ‘‘

    صارف نے اپیل کمپنی کے آئی فون سیون اور سام سنگ کے گلیگسی 8 کا تجربہ کرتے ہوئے انہیں ایک برتن میں پانی بھر کے فریزر میں رکھ دیا، اس تجربے کے دوران فریج کا درجہ حرارت منفی 22 رکھا گیا تاکہ پانی ٹھوس ہوکر برف کی صورت اختیار کرجائے۔

    تجرباتی ویڈیو دیکھیں:

    فریج میں رکھنے کے کچھ دیر بعد جب اُنہیں باہر نکالا گیا تو وہ برف کی تہہ میں موجود تھے اور حرکت کرنے پر آئی فون کی اسکرین پر لائٹ نمودار بھی ہورہی تھی، برف سے موبائل نکالنے کےلیے پہلے ٹھوس پانی کو برتن سے باہر نکالا گیا اور پھر اُسے توڑ کر اندر موجود موبائلز کو باہر نکالا گیا۔

    مزید پڑھیں: ’’ آئی فون ’’8‘‘پچھلے تمام ماڈلز کےریکارڈ توڑ سکتا ہے ‘‘

    برف سے نکلنے والے موبائل بالکل صحیح تھے اور ٹھیک ٹھاک کام کررہے تھے اور اُن کا اسکرین ٹچ بھی حکم کے مطابق چل رہا تھا۔

    نوٹ: آپ یہ تجربہ کرنے کی کوشش نہ کیجئے گا کیونکہ اس صورت میں موبائل ضائع ہونے کا قوی خدشہ ہے۔

  • نوجوان نے اپنا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 کرلیا

    نوجوان نے اپنا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 کرلیا

    کیف: یوکرین کے مقامی اسٹور کی جانب سے مفت آئی فون دینے کا اعلان ہونے کے بعد اسمارٹ فون کا جنون رکھنے والے 20 سالہ نوجوان نے اپنا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی یورپ کے ملک یوکرین کے رہائشی نوجوان نے مقامی اسٹور کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 جیت لیا۔

    مقامی اسٹور کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ایسے 5 افراد کو آئی فون 7 مفت فراہم کیا جائے گا جو اپنا نام اس سے منسوب کرلیں گے۔ اس ضمن میں اسمارٹ فون کا جنون رکھنے والے 20 سالہ نوجوان نے سرکاری دستاویزات میں اپنا نام تبدیل کروانے کی درخواست دی۔

    i-phone7

    الیگزنڈرٹورینو کی درخواست پر انتظامیہ نے اُس کا نام تبدیل کر کے آئی فون 7 رکھنے کی اجازت دے دی، نوجوان نے نام تبدیل ہونے کے بعد مقامی اسٹور کا رخ کیا اور اُن کو اپنی دستاویزات دکھائیں جس پر انہوں نے وعدے کے مطابق نوجوان کو نیا آئی فون 7 بالکل مفت دے دیا۔

    پڑھیں: دنیا کا سب سے چھوٹا اور سستا اسمارٹ فون متعارف

     بعد ازاں نوجوان نے غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسمارٹ فون حاصل کرنے کے بعد میں اپنا نام تبدیل کرکے دوبارہ پرانا نام رکھ لوں گا کیونکہ میں الیگزنڈر ٹورینو کے نام سے شادی کرنا اور باپ بننا چاہتا ہوں‘‘۔

    دکان کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ’’ہم اپنی پیش کش پر قائم ہیں اور چار آئی فون 7 ایسے لوگوں کے لیے مختص کیے ہوئے ہیں جو اپنے نام اس سے منسوب کرلیں گے‘‘ ۔

    نوجوان کے گھر والوں نے نام تبدیل ہونے پر حیرانی کیا تاہم انہوں نے کہا کہ 850 ڈالر کا فون جیتنے کے لیے یہ ایک اچھا آئیڈیا ہے۔ اُن کی بہن نے کہا کہ اس بات کو تسلیم کرنا بہت مشکل ہے مگر زندگی میں سہولیات حاصل کرنے کے لیے کٹھن راستوں سے گزرنا ہوتا ہے۔

    خیال رہے یوکرین میں آئی فون 7 ، 850 امریکی ڈالر میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اس ملک میں نام کی تبدیلی کے لیے صرف 2 امریکی ڈالر کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔