Tag: iphones

  • 2 چور درجنوں لوگوں کے سامنے ایپل اسٹور لوٹ کر فرار

    2 چور درجنوں لوگوں کے سامنے ایپل اسٹور لوٹ کر فرار

    امریکا میں 2 چور ایپل اسٹور سے دن دہاڑے آئی فونز اور آئی پیڈز اٹھا کر آرام سے بھاگ نکلے اور کسی نے انہیں روکنے کی کوشش نہیں کی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسٹور کا عملہ تنقید کی زد میں آگیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ کیلی فورنیا میں واقع ایپل اسٹور پر بلیک فرائیڈے کی سیل کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو وہاں موجود ایک گاہک نے بنا لی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹور میں ماسک لگائے 2 چوروں نے ڈسپلے پر سے آئی فونز اور آئی پیڈز اٹھانا شروع کردیے، دونوں نے تیزی سے ڈسپلے پر سے کئی اشیا اٹھا کر اپنے بیگ اور جیبوں میں ڈال لیں۔

    ان کی اس حرکت سے وہاں موجود لوگوں میں بے چینی شروع ہوگئی اور وہ ان سے دور ہٹنے لگے۔ کچھ افراد نے ویڈیو بھی بنانا شروع کردی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by PPV-TAHOE (@ppv_tahoe)

    اس دوران اسٹور کا عملہ شش و پنج میں مبتلا رہا، ویڈیو میں ایک شخص کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ کیا انہیں روکنا چاہیئے؟

    تاہم چند منٹ میں اپنی کارروائی کر کے دونوں چور دروازہ کھول کر تیزی سے بھاگ گئے۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس پر تنقید شروع ہوگئی، لوگوں نے کہا کہ اسٹور کے عملے اور وہاں موجود لوگوں نے ان چوروں کو کیوں نہیں روکا۔

    بعض افراد کا کہنا تھا کہ وہاں موجود لوگوں نے کچھ نہ کر کے بالکل صحیح کیا، اسٹور میں کافی سارے لوگ موجود تھے اور چور مسلح بھی ہوسکتے تھے، اگر انہیں روکا جاتا تو وہ کوئی پرتشدد کارروائی کر سکتے تھے جس سے وہاں موجود لوگوں کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔

    ایک اور شخص نے کہا کہ اسٹور میں موجود تمام اشیا انشورڈ تھیں، مالی نقصان پورا ہوجائے گا لیکن اگر کسی شخص کو کوئی نقصان پہنچتا تو وہ ناقابل تلافی ہوسکتا تھا۔

  • برازیل کا امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کو بڑا دھچکا

    برازیل کا امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کو بڑا دھچکا

    ریوڈی جینرو: یورپی یونین کی چارجنگ پورٹ سے متعلق قانون سازی پر برازیل نے بڑا قدم اٹھالیا۔

    ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس تھری سکٹی کے مطابق برازیل کی قومی مواصلاتی کمپنی نے ملک بھر میں فروخت ہونے والے اسمارٹ فون کے لیے ایک ہی چارجنگ کیبل رکھنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

    اس سلسلے میں نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ایجنسی ( اناٹیل) نے عوامی رائے بھی طلب کرلی ہے، اس ضمن میں اناٹیل نے رواں ہفتے ہی عوامی رائے شماری کا آغاز کیا ہے تاکہ برازیل میں اسمارٹ فون چارجرز کے لیے یکساں معیار رکھنے کی حکم کی تکیمل کی جاسکے۔

    برازیل کی جانب سے یہ اقدام اس تناظر میں اٹھایا گیا جب یورپی یونین نے جون کے ابتدا میں ہی موبائل فونز، ٹیبلیٹس، ہیڈ فونز اورکیمروں کے لیے یکساں چارجنگ پورٹ رکھنے کے قانون کو حتمی شکل دی۔

    یہ بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ پر ٹائپ کیے بغیر واٹس ایپ میسجز کیسے بھیجیں؟

    خاص بات یہ ہے کہ اناٹیل کی یہ نئی تجویز صرف اسمارٹ فونز کے لیے دی گئی ہے، اس قانون سازی سےامریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کا آئی فون متاثر ہوگا کیوں کہ ایپل ابھی تک یو ایس بی ٹائپ سی کے بجائے پرائیریٹی پورٹ استعمال کررہی ہے۔

    مگر برازیل کے آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں کیبل چارجنگ انٹرفیس کویو ایس بی ٹائپ سی کے معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

    یہ بات ذہن نشین رہے کہ آئی فون کے تمام ماڈلز لائٹننگ کیبل سے جب کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی کنیکٹرز استعمال کرتی ہیں۔

  • کم قیمت آئی فون جلد ہی دستیاب ہوں گے

    کم قیمت آئی فون جلد ہی دستیاب ہوں گے

    امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے صارفین کے لیے کم قیمت والا 5 جی موبائل فون متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔

    بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل رواں سال مارچ میں اپنے کم قیمت والے 5 جی موبائل فون اور آئی پیڈ متعارف کروائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2021 کے بعد ایپل کی پہلی پروڈکٹ متعارف کروائی جائے گی جبکہ اس کی تقریب کرونا وبا کے خطرے کے پیشِ نظر ورچوئل منعقد ہوگی۔

    ایپل کی جانب سے فی الحال ایک کم قیمت والا آئی فون 2020 میں متعارف کروایا گیا تھا جسے آئی فون ایس ای کہا جاتا ہے اور اس کی قیمت تقریباً 400 ڈالرز (یعنی تقریباً 70 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

    کہا جارہا ہے کہ نیا متعارف کروائے جانے والا کم قمیت کے آئی فون کا ڈیزائن گزشتہ فون سے یکساں ہوسکتا ہے تاہم صارفین کے لیے اس میں تیز پروسیسر، اچھا کیمرا اور 5 جی سپورٹ شامل ہوگی۔

    اس کے علاوہ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آئی پیڈ ایئر کا اپ ڈیٹ ورژن بھی متعارف کروایا جائے گا، اس ڈیوائس کو آخری بار اکتوبر 2020 میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اور فی الحال اس کی قیمت 599 ڈالر ہے۔

  • ایپل صارفین کے لیے زبردست خبر

    ایپل صارفین کے لیے زبردست خبر

    نیویارک: موبائل فون بنانے والی مشہور کمپنی ایپل نے 217 نئے ایموجیز پیش کردیے، جنہیں دیکھ کر صارفین نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    ایپل کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کے لیے 217 نئے ایموجیز کو سسٹم میں شامل کیا گیا ہے، جو آئی او ایس کے 14.5 ورژن میں نظر آئیں گے۔

    ایپل کی جانب سے کرونا ویکسین کی آگاہی اور رغبت کے لیے ویکسین سرنج کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے لیے داڑھی والی خاتون کا ایموجی بھی سسٹم میں شامل ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پہلے سے موجود داڑھی والے شخص کی بجائے اب داڑھی والی عورت یا داڑھی والے مرد کو منتخب کرنے کا اختیار بھی موجود ہے۔

    ایپل نے آئی او ایس14.5میں سرنج ایموجی سے سرخ رنگ کو ہٹا دیا ہے جس کا مقصد کورونا ویکسینیشن کی اہمیت اجاگر کرنا اور موجودہ وبائی صورتحال کو مدنظر رکھنا ہے۔ یہ ایموجیز پرانے ڈیزائن کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے انداز سے پیش کیے گئے ہیں۔

  • طیب اردوگان نے آئی فونز سمیت دیگر امریکی مصنوعات پر پابندی لگادی

    طیب اردوگان نے آئی فونز سمیت دیگر امریکی مصنوعات پر پابندی لگادی

    انقرہ : ترک صدر طیب اردوگان نے امریکی آئی فونز اور الیکرانکس اشیاء سمیت دیگر امریکی مصنوعات پر پابندی لگانے اور ترکی میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو اضافی مراعات دنیے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے ترکی پر عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے جواب میں ترک صدر طیب اردوگان نے ان تمام مصنوعات پر پابندی لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’امریکی اشیاء پر پابندی عائد کرنے سے ترکی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا‘۔

    ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے امریکا کی تیار کردہ تمام الیکڑانکس مصنوعات سمیت ان تمام اشیاء پر پابندی عائد کرنے کا کہا ہے کہ جن پر ’میڈ ان امریکا‘ تحریر ہوگا۔

    یورو نیوز کے مطابق رجب طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ دنیا میں تمام چیزوں کا متبادل موجود ہے، امریکا یہ نہ بھولے کہ مارکیٹ میں آئی فون کے ساتھ ساتھ سام سنگ بھی موجود ہے، اب ہم امریکی اشیاء کا بائیکاٹ کرکے دیگر مملکتوں کی اشیاء استعمال کریں گے۔

    ترک صدر کی جانب سے اعلان کی گیا کہ جو کمپنیاں ترکی میں سرمایہ کاری کریں گی ترک حکومت انہیں اضافی مراعات فراہم کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی عوام کے ساتھ ڈالر کے خلاف کھڑے ہوں گے اور اپنی کرنسی کو مضبوط کریں گے۔

    طیب اردوگان کا مزید کہنا تھا کہ لیرا کی قدر میں اضافے اور بحالی کے لیے روس سمیت 4 ملکوں سے مقامی کرنسی میں تجارت کی جائے گی اور ساتھ ساتھ ملکی بقاء کی خاطر ترک شہریوں کو بھی امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ امریکا کا غرور ٹوٹ جائے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل ترک صدر طیب اردوگان نے اپنی جماعت کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ترکی پر اقتصادی میزائل برسائے جارہے ہیں اور ملکی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہونا ان ہی میزائلوں میں سے ایک ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’ترکی اقتصادی طور پر ایک مضبوط ریاست ہے جو نہ کسی بحران سے دوچار ہے اور نہ ہی ملک کا دیوالیہ ہورہا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کرنے والے ترک وزیر قانون و انصاف عبدالحمید گل اور وزیر داخلہ سلیمان سویلو پر امریکا نے پابندیاں عائد کردی ہیں۔