Tag: IPL spot fixing

  • اسپاٹ فکسنگ : محمد عرفان اورخالد لطیف نے بیان ریکارڈ کرادیا

    اسپاٹ فکسنگ : محمد عرفان اورخالد لطیف نے بیان ریکارڈ کرادیا

    لاہور : معطل کرکٹرز محمد عرفان اور خالد لطیف نے ایف آئی اے میں اپنا وضاحتی بیان ریکارڈ کرادیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے بکی سے ملنے کا اعتراف تو کیا لیکن اسپاٹ فکسنگ کے الزامات ماننے سے پھرانکارکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے حرکت میں آگئی ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹسز پر کرکٹر خالد لطیف اورمحمد عرفان لاہور میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے دونوں کرکٹر نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپنا بیان بھی حکام کو ریکارڈ کروا دیا۔

    ان دونوں کا پھر یہی کہنا تھا کہ سٹے باز سے پیسے نہیں لیے ایف آئی اے حکام نےڈھائی گھنٹے عرفان سے تفتیش کی۔ محمد عرفان نے بیان دیا کہ بکی نے رابطہ ضرور کیا لیکن فکسنگ نہیں کی، والد کا انتقال ہوچکا تھا اور والدہ بیمار تھی پریشانی میں بورڈ کو آگاہ نہیں کر پایا۔

    محمدعرفان نےاس سے پہلے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کوبھی یہی بتایا تھا۔ ایف آئی اے عرفان کےضبط موبائل فون کا بھی جائزہ لےگی۔

    اس کے علاوہ خالد لطیف نے بھی ایف آئی اے کے سامنے صحت جرم سےانکار کرتے ہوئے اسپاٹ فکسنگ کے الزام کو مسترد کردیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔

  • شرجیل خان، خالد لطیف کا موبائل فون ڈیٹا ایف آئی اے کو مل گیا

    شرجیل خان، خالد لطیف کا موبائل فون ڈیٹا ایف آئی اے کو مل گیا

    اسلام آباد : پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کے موبائل فون کا ڈیٹا ایف آئی اے نے حاصل کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قومی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کے موبائل فون اپنی تحویل میں لے کر ان کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔

    ایف آئی اے کی ٹیم اب باقاعدہ تحقیقات کا آغا ز کرے گی کہ دونوں کھلاڑیوں کا کس کس سےرابطہ تھا؟ کیا ان سے ملنے والے بکیز تھے؟ اور ان کے درمیان کیا معاملات طے پائے تھے؟

    اس کے علاوہ موبائل فون سے ڈیلیٹ کئے گئے پیغامات کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق موبائل فون میں موجود معلومات اور شواہد کا فرانزک جائزہ لیا جائے گا جس کا مقصد ذمہ داران کا تعین کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یوئانیٹڈ کے دو کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف کو اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

    کھلاڑیوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا جس کے بعد انہیں دبئی سے کراچی واپس بھیج دیا گیا تھا۔

  • آئی پی ایل فکسنگ، سری نواسن کو کلین چٹ مل گئی

    آئی پی ایل فکسنگ، سری نواسن کو کلین چٹ مل گئی

    ممبئی: آئی سی سی کے چئیرمین سری نواسن کو آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل میں کلین چٹ مل گئی۔

    آئی پی ایل فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے مڈگل کمیشن نے سری نواسن کو فکسنگ الزامات سے کلئیر کردیا، بھارتی سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں مڈگل کمیشن کا کہنا ہے کہ سری نواسن کے فکسنگ میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ سری نواسن کے داماد گوروناتھ کو بھی تحقیقاتی پینل نے کلین چٹ دے دی۔

     راجھستان رائلز کے مالک راج کندرا بکیز سے رابطے میں تھے۔ مڈگل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں راج کندرا کو آئی پی ایل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔