Tag: IQ mental activity health mental games

  • ذہانت میں اضافہ کرنے کے 10 طریقے

    ذہانت میں اضافہ کرنے کے 10 طریقے

    ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتی۔ یہ کبھی بھی، کہیں بھی، کیسے بھی حالات میں اپنی موجودگی ظاہر کردیتی ہے۔ بعض دفعہ یہ خدا کی دین ہوتی ہے۔ بعض لوگ اپنی ذہانت کو محض سستی اور کاہلی کے باعث ضائع کردیتے ہیں۔ کچھ لوگوں میں ذہانت کی کمی ہوتی ہے لیکن وہ سخت محنت سے اپنے مقاصد حاصل کرلیتے ہیں۔

    کسی دانا کا کہنا ہے کہ ذہانت مشکل کام کو آسانی سے کرنے کا حل پیش کردیتی ہے جس پر عمل کر کے آپ راتوں رات کامیاب ہوجاتے ہیں۔

    ریسرچ کے مطابق ہمارے آئی کیو میں جینیات کا کردار چالیس سے اسی فیصد ہوتا ہے لیکن یہ مخصوص نہیں ہے۔ اپنے طرز زندگی اور عادات میں کچھ تبدیلیاں لا کر ہم اپنے آئی کیو میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ یہاں آپ کو ایسے ہی کچھ طریقے بتائے جا رہے ہیں جنہیں اپنا کر آپ اپنے آئی کیو اور ذہانت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔

    چیزوں کو مختلف طریقے سے ادا کریں

     new

    اپنے روز مرہ کے کام کو کچھ مختلف طریقے سے ادا کریں۔ جیسے سیدھے ہاتھ سے برش کرنے کے بجائے الٹے ہاتھ سے کریں۔ کسی دوسری زبان میں گفتگو کریں۔

    مراقبہ

    Meditate

    مراقبہ نہ صرف ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے بلکہ یہ ذہن کو اس کا کام بہتر طور پر کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ مراقبے کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

    ورزش کریں

    running-and-swimming

    دن میں پینتالیس منٹ کے لیے کوئی بھی ورزش کرنا بے حد فائدہ مند ہے۔ تیراکی یا بھاگنا بہترین ورزش ہے۔

    دماغ کو آرام دیں

    sleep

    دماغ کو صرف اسی وقت آرام دیں جب وہ ضرورت محسوس کرے۔ اگر آپ کے سونے کا وقت ہے اور دماغ تھکا ہوا نہیں ہے تو کوئی کام کیا جاسکتا ہے۔

    مطالعہ کریں

    reading

    روزانہ مطالعہ کرنے کی عادت ڈالیں۔ یہ آپ کے آئی کیو میں اضافہ کرے گا۔ سائنس، فزکس، میتھس سب کچھ پڑھنے کی کوشش کریں۔

    کچھ نیا سیکھیں

    teach-your-self

    اپنے دماغ کو حاضر رکھنے کے لیے کچھ نیا سیکھیں۔ کسی شعبہ کے بارے میں، کوئی کھیل یا ایسی کوئی چیز جو پہلے سے آپ کو نہ معلوم ہو۔

    پزل گیم کھیلیں

    puzzle

    اپنے موبائل اور کمپیوٹرز پر کینڈی کرش کھیلنے کے بجائے پزل گیم کھیلیں جس سے آپ کا دماغ مشقت کرے اور کچھ نیا سیکھے۔

    کچھ نیا کریں

    new-experiences

    جب آپ اپنی روزانہ کی روٹین پر عمل پیرا ہوتے ہیں تو دماغ سست ہوجاتا ہے۔ ہر روز کوئی نیا تجربہ کریں۔ اس سے آپ کا دماغ ہوشیار ہوجائے گا اور اس کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔

    پروٹین کھائیں

    breakfast

    اپنے ناشتے میں پروٹین کی مقدار میں اضافہ کریں۔ یہ دماغ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتا ہے۔

    ڈارک چاکلیٹ کھائیں

    dark

    ڈارک چاکلیٹ میں شامل اینٹی آکسائیڈز اور وٹامنز صحت اور دماغ کے لیے نہایت مفید ہیں۔ روزانہ ایک سے پانچ اونس چاکلیٹ کھانا فائدہ مند ہے۔