Tag: IQ test

  • اس پہیلی کا جواب صرف ذہین لوگ ہی دے سکتے ہیں

    اس پہیلی کا جواب صرف ذہین لوگ ہی دے سکتے ہیں

    ویسے تو انٹرنیٹ پر روز ہی پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے چند ایک کو منتخب کرکے ہم انہیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

    اگر آپ خود کو ذہین سمجھتے ہیں تو اس تصویر میں ایک چھوٹا سا فرق تلاش کریں اور اپنی ذہانت کا اندازہ لگائیں کیونکہ ذہین افراد کی خاصیت ہوتی ہے کہ وہ ایک نظر میں دیکھ کر اندازہ لگا لیتے ہیں۔

    آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت خاص اور دلچسپ ہے، جس کا جواب یقیناً مشکل ہے کیوں کہ یہ آپ کی بصارت کا امتحان ہے۔

    درج ذیل پہیلی میں نظر آنے والی تصویر میں بہت ساری فٹبالز نظر آرہی ہیں جو بظاہر ایک جیسی ہیں لیکن ایسا نہیں ان میں ایک فٹبال دیگر سے بالکل علیحدہ ہے۔

    Football

    کیا آپ فرق تلاش کر سکے؟ اگر نہیں تو تصویر کو دوبارہ دیکھیں اور اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ صرف ایک ہی جگہ فرق ہے۔

    صرف انتہائی تیز والی آنکھوں والے لوگ ہی اس تصویر میں موجود مختلف ایک فٹ بال کو 4 سیکنڈ میں تلاش کرسکتے ہیں۔ کیا آپ بھی ان میں سے ایک ہیں؟ اس کا فیصلہ خود کریں۔

    کیا آپ اس تصویر میں فرق کو پہچان سکے ہیں؟ اور اگر آپ اس پہیلی کا جواب اب تک نہیں ڈھونڈ پائے ہیں تو ہم آپ کی یہ مشکل آسان کیے دیتے ہیں، تو جواب جاننے کیلئے نیچے اسکرول کریں۔

    صحیح جواب یہ ہے۔

    پہیلی

    نوٹ : اگر آپ مقررہ 4 سیکنڈ میں تصویری پہیلی کا جواب دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں تو کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

  • تصویر میں سب سے مختلف لفظ کہاں لکھا ہے؟ ذہین لوگ بتائیں

    تصویر میں سب سے مختلف لفظ کہاں لکھا ہے؟ ذہین لوگ بتائیں

    صارفین کی دلچپسی کو دیکھتے ہوئے ہم ہر تھوڑے وقت میں اُن کے لیے نت نئی ذہنی آزمائش کی تصویر لے کر پیش ہوتے ہیں تاکہ اُن کی دماغی ورزش ہوسکے۔

    ان دنوں ایک تصویری پہیلی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا کیونکہ ہر کوئی اسے مختلف انداز سے دیکھ رہا ہے۔

    اس تصویر میں کہیں ’’جے ای ٹی‘‘ لکھا ہوا ہے، لوگ اسے نہیں دیکھ سکتے، کیا آپ اسے 5 سیکنڈ میں تلاش کرلیں گے؟

    یہ تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے، تصویر کے ساتھ صارف نے لوگوں کو لفظ تلاش کرنے کے لیے 5سیکنڈ کا چیلنج دیا ہے۔

    نظرکا دھوکہ ہو یا دماغ کو گھما دینے والی پہیلی، ایک بار جب آپ اسے حل کرنے بیٹھ جاتے ہیں تو آپ کو وقت گزرنے کا احساس بھی نہیں ہوتا جب تک کہ یہ حل نہ ہو جائے۔

    ویسے یہ نہ صرف وقت گزارنے کا ذریعہ ہے بلکہ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ آپ کا دماغ کتنا تیز ہے۔ اکثر ایسی تصویری پہیلیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں، جن میں کبھی تصویروں میں کچھ ڈھونڈنا پڑتا ہے تو کبھی ریاضی کے نمبرز ذہن کو الجھا دیتے ہیں۔

    جو لوگ یہ لفظ 5سیکنڈ میں تلاش کر لیں گے وہ خود کو ذہین سمجھ سکتے ہیں یقیناً آپ کو بھی اس پہیلی کو حل کرنے میں مزہ آئے گا۔

    آپ کو بتاتے چلیں کہ صرف 2 فیصد افراد ہی اس قدر تیز نگاہ رکھتے ہیں جو اس پہیلی کا صحیح جواب دے سکتے ہیں، کیا آپ بھی ان میں شامل ہیں؟
    صحیح جواب یہ ہے۔

     

    پہیلی

    نوٹ : اگر آپ مقررہ 5 سیکنڈ میں تصویری پہیلی کا جواب دینے میں کامیاب ہوگئے تھے تو کمنٹس میں ضرور بتائیں۔

  • تصویر میں موجود 6 پوشیدہ چہرے 15 سکینڈ میں تلاش کریں

    صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے انہیں بہت دلچپسی سے حل کیا جاتا ہے۔

    یہ ایک حقیقت ہے کہ ایک عام انسانی دماغ چیزوں یا تصویروں کو مختلف انداز میں دیکھ سکتا ہے جو ہر زاویے سے ایک مختلف تاثر تشکیل دیتا ہے۔ تصویری پہیلیاں بھی نفسیاتی تجزیہ کے شعبے کا ایک حصہ ہیں کیونکہ وہ اس بات پر روشنی ڈالتی ہیں کہ آپ چیزوں کو کیسے سمجھتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اکثر ایسی تصویری پہیلیاں وائرل ہوجاتی ہیں جو انسان کو الجھن میں ڈال دیتی ہیں، آج ہم ایک ایسی تصویر کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں جس میں آپ کو 6 چھپے چہرے تلاش کرنے ہیں اور جس کے بعد ہم آپ کو چند راز بتائیں گے۔

    اس گلدستے کی تصویر میں آپ کتنے چھپے ہوئے چہرے دیکھ سکتے ہیں؟ اوپر دی گئی تصویر ایک نظری وہم ہے جو ایک گلدستے کی ہے، یہ تصویر ‘روز اینڈ نوزز’ کے نام سے مشہور ہے۔

    Jagranjosh

    یہ ایک پرانے زمانے کی تصویر پہیلی ہے جس میں صارفین سے گلدستے کے اندر چھپے چہروں کو تلاش کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ تصویر میں آپ سیاہ اور سفید تصویروں میں وہ چہرے دیکھ سکتے ہیں لیکن کیا آپ نے تصویر کے اندر چھپی ناک یا چہرے کو دیکھا؟

    ایسے لوگ ہر معاملے میں دوسروں کی دیکھا دیکھی اپناتے ہیں، اگر دوسرا کامیاب نہیں ہوسکا تو وہ خود بھی اس کام کو کرنے سے گریز کرتے ہیں لیکن اگر آپ نے تصویر میں موجود چہروں کو کافی دیر بعد پہچانا ہے تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو کہ ہر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کامیاب ہونے میں کافی دیر لگا دیتے ہیں۔

    اگر آپ نے اس تصویر میں موجود چہرے کو پہچان لیا تو آپ بھی ان ہی لوگوں میں شامل ہیں جو کہ ہر معاملے کو حل کرنے کا کوئی نیا طریقہ نکال ہی لیتے ہیں۔

    تو کیا آپ نے وہ 6 چہرے شناخت کرلیے اگر نہیں تو جواب دیکھیں!

    Jagranjosh

    ان کامیاب لوگوں کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کی زندگی میں اتار چڑھاؤ بہت آتے ہیں مگر ہر معاملے کو افہام تفہیم سے حل کرلیتے ہیں۔

  • پانچ سیکنڈ کا چیلنج: تصویر میں غلطی تلاش کریں

    پانچ سیکنڈ کا چیلنج: تصویر میں غلطی تلاش کریں

    یہ تصویر آپ کے لیے پانچ سیکنڈ کا ایک چیلنج ہے، تصویر میں آپ نے غلطی تلاش کرنی ہے۔

    تو کیا آپ 5 سیکنڈ میں سال گرہ کی تقریب کی اس تصویر میں وہ غلطی دیکھ سکتے ہیں، جو واقعی اس تصویر میں موجود ہے؟

    اگر آپ پہیلیاں حل کرنے میں دل چسپی رکھتے ہیں تو یہ آپ ہی کے لیے ہے، اس طرح کے ’برین ٹیزر‘ ہمیشہ دل چسپ ثابت ہوتے ہیں، اور آدمی کو اپنی تیز نگاہی کے بارے میں بھی معلوم ہو جاتا ہے۔

    لیکن اس تصویر میں غلطی تلاش کرنے کے لیے آپ نے کچھ ہٹ کر سوچنا ہوگا، بہ ظاہر آپ کو نظر آئے گا کہ اس تصویر میں تو کوئی غلطی نہیں ہے، لیکن ہم یقین دلاتے ہیں کہ وہ غلطی موجود ہے۔

    تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جوڑا اپنے بچے کی سال گرہ منا رہا ہے، کمرے کو غباروں سے سجایا گیا ہے اور میز پر تحائف رکھے ہیں۔ بچے نے اپنی خواہش پوری کر لی ہے اور اب وہ اپنی سال گرہ کا کیک کاٹنے سے پہلے موم بتیاں بجھانے کے لیے پھونک مار رہا ہے۔

    تو کیا آپ اب تک اس تصویر میں موجود غلطی کی نشان دہی کر سکے ہیں؟

    اگر آپ ناکام رہے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہم آپ کو بتاتے ہیں غلطی کہاں پر ہے۔

    غور سے دیکھیں، بچے نے پھونک ماری ہے لیکن اس کے باوجود موم بتیوں کی لو نہ بجھی نہ ذرہ برابر ہلی، یہ ہے وہ غلطی جسے آپ نشان زد کرنے سے چُوک گئے۔

    یہ دیکھیں:

  • جھیل میں چھپے مگرمچھ کو صرف ذہین لوگ ہی دیکھ سکتے ہیں

    جھیل میں چھپے مگرمچھ کو صرف ذہین لوگ ہی دیکھ سکتے ہیں

    تصویری پہیلیاں صرف دماغ کو فعال ہی نہیں کرتیں بلکہ اس سے آپ کو اپنی ذہنی صلاحیتوں کا بھی بہتر طریقے سے اندازہ بھی ہوجاتا ہے۔

    یہ تصویری پہیلی آپ کے آئی کیو لیول کو جانچنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، جو دراصل آپٹیکل الیوژن یعنی بصری دھوکے پر مبنی ہے، اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ گیارہ سیکنڈ میں صرف 1 فی صد لوگ ہی اس جھیل میں چھپے مگرمچھ کو 15 سیکنڈ میں دیکھ سکتے ہیں۔

    اس دلچسپ تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سوچنے مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کر پائے ہیں۔ اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا دماغ تیز ہے اور آپ کا فوکس لیول بھی بہترین ہے۔

    Jagranjosh

    کیا آپ کو معلوم ہے کہ بصری دھوکے میں کوئی چیز یا ڈرائنگ اس طرح بنائی جاتی ہے جس سے دماغ کسی اور طرف مڑ جاتا ہے اور یوں اس کے لیے ایک چیلنج سامنے آتا ہے۔

    مذکورہ تصویر میں جھیل کے اندر چھپے مگرمچھ کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ہزاروں صارفین اپنا سر کھجانے پر مجبور ہوگئے لیکن یہ اتنا مشکل بھی نہیں صرف دماغ پر تھوڑا سا زور دینے کی ضرورت ہے۔

    لیکن صرف یہی نہیں، اس تصویر میں مگرمچھ کو اس چالاکی اور مہارت کے ساتھ بنایا گیا ہے کہ آپ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے کمنٹس میں صارفین نے کافی دلچسپی کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پہلی نظر میں تو یہ دیکھنا بھی ناممکن تھا کہ تصویر میں کوئی جانور بھی موجود ہے یا نہیں۔

    اب اس پہیلی کا جواب ظاہر کرنے کا وقت تقریباً قریب آگیا ہے تو ہم آپ کو اس کا صحیح جواب بتا دیتے ہیں تاکہ آپ کے ذہن پرمزید زور نہ پڑے۔

    وہ لوگ جو ابھی بھی مگرمچھ کی تلاش میں ہیں وہ جواب جاننے کے لیے نیچے اسکرول کرسکتے ہیں۔

    تو جناب یہ ہے اس پہیلی کا صحیح جواب

    تصویری پہیلی میں آپ سرسبز درختوں اور گھاس کے ساتھ ایک جھیل دیکھ سکتے ہیں۔ مگرمچھ تصویر کے نیچے دائیں جانب ایک درخت کی بغیر پتے والی شاخ کے پیچھے چھپا ہوا ہے۔

    Jagranjosh

     

    اب آپ کمنٹس میں بتائیں کہ کیا آپ نے اس چھپے ہوئے مگرمچھ کو تلاش کرلیا تھا؟ اگر کرلیا تھا تو کتنے وقت میں؟؟

  • اس تصویر میں پہلے کیا نظر آیا؟ اپنی شخصیت کے راز جانیے

    اس تصویر میں پہلے کیا نظر آیا؟ اپنی شخصیت کے راز جانیے

    تصاویر ہمارے ذہنوں پر گہرا اثر ڈالتی ہیں، اسی لیے کوئی بھی شخص جب کسی تصویر کو غور سے دیکھتا ہے اور اس تصویر میں واضح طور پر نظر آنے والی چیز ہماری سوچ اور فکر کی عکاسی کرتی ہے۔

    اب ذرا اس تصویر میں دیکھیں کہ آپ کو کیا دکھائی دے رہا ہے؟ کچھ لوگوں کا جواب ہوگا کہ ہمیں اس میں پھول نظر آرہے ہیں۔ یہ تصویر دی مائنڈز جرنل نے شیئر کی ہے، اس میں کئی علامتیں ہیں۔

    کچھ لوگوں کا خیال ہوگا کہ اس میں ایک کتاب، گلاب، ایک جھکا ہوا صلیب، غبارے، ایک دل، ایک شیر، ایک مسکراتا چہرہ یا ٹائی واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے؟

    یہ صرف تصویر ہی نہیں بلکہ آپ کی شخصیت کا بھی امتحان ہے کیونکہ اس میں آپ کو جو نشان سب سے پہلے نظر آتا ہے وہ آپ کی بہترین خصلت کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ اس میں کیا دیکھتے ہیں؟

    Which symbol do you see first

    قارئین اب آپ اس تصویر کو انتہائی غور سے دیکھیں اور بتائیں کہ آپ کو سب سے پہلے کون سی علامت واضح طور پر نظر آئی یا سب سے پہلے آپ کی نظر کس چیز پر پڑی۔

    یہ تصویر دی مائنڈز جرنل نے شیئر کی ہے۔ اس میں کئی علامتیں ہیں جو آپ کی آنکھ کو پکڑ سکتی ہیں، ایک کتاب، گلاب، ایک جھکا ہوا صلیب، غبارے، ایک دل، ایک شیر، ایک مسکراتا چہرہ اور ایک ٹائی۔

    The book

    علامات :
    دی مائنڈز جرنل کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے کتاب کو پہلے دیکھا تو آپ کے پاس بصیرت کا تحفہ ہے۔ زیادہ تر لوگ آپ کے لیے کھلی کتاب کی مانند ہیں اور آپ کو اکثر ایسے لوگ ملتے ہیں جنہیں مشورے کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنا انتخاب خود کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔

    Roses

    اگر آپ نے پہلے گلاب کو دیکھا تو محبت آپ کا سب سے بڑا ہتھیار ہے۔ آپ جو کچھ دیکھتے ہیں اس میں سے کوئی خوبصورت چیز نکالنے میں جلدی کرتے ہیں، چاہے وہ خوبصورتی اچھی طرح سے چھپی ہو۔

    آپ پرامن اور پرسکون رہنے کو ترجیح دیتے ہیں لہٰذا آپ غیر ضروری باتوں سے اجتناب کرتے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ نرم مزاجی آپ کا شیوہ ہے اور آپ ہمیشہ دوسروں کو خوش کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

    Tilted Cross

    اگر آپ نے جھکی ہوئی کراس (صلیب) کو پہلے دیکھا تو آپ کے پاس ضبط نفس اور نظم و ضبط کا نادر تحفہ ہے۔ کسی دوسرے کو اپنا دل دینا آپ کے لیے مشکل ہے لیکن جب آپ واقعی کسی کو چاہتے ہیں، تو آپ اسے کام کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

    آپ نے اپنے آپ کو خود پر قابو پانے کی ہمت اور حوصلہ دیا ہے اور اب آپ خود اپنی ذات کے مالک ہیں، جسے حاصل کرنے کے لیے دوسرے جدوجہد کرتے ہیں۔

    Balloons

    اگر آپ نے پہلے غبارے دیکھے تو آپ کے پاس امید اور امید کے مزید تحفے ہیں۔ مائنڈ جرنل کے مطابق آپ ایک لاعلاج دن میں خواب دیکھنے والے ہیں جس پر آپ کا دماغ کہاں بھٹک رہا ہے اس پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

    اگر آپ نے پہلے دل کو دیکھا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کسی بھی حالت میں محبت تلاش کرنے کے لیے وقف ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ تمام لوگ خوش رہیں۔

    Heart

    آپ کی فطری مہربانی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ آپ کبھی بھی کسی سے زیادہ دیر تک ناراض نہ ہوں، لوگ آپ کے پاس آتے ہیں کیونکہ آپ رحم دل اور معاف کرنے والے ہیں۔

    اگر آپ نے شیر کو سب سے پہلے دیکھا تو آپ کے اندر بہت زیادہ خود اعتمادی ہے اور آپ اپنے آپ سے ایمانداری کرنے والے انسان ہیں، آپ اپنی غلطیوں سے غافل نہیں ہیں لیکن آپ انہیں اپنی اصلاح کی طرح قبول کرتے ہیں۔

    Lion

    اگر آپ نے مسکراتے ہوئے چہرے کو پہلے دیکھا تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ہمیشہ چیزوں کے ہلکے پہلو کو دیکھتے ہیں اور جب لوگ آپ آس پاس ہوتے ہیں تو یہ ہمیشہ ایک دوستوں کی محفل ہوتی ہے۔

    The smiling face

    اگر آپ نے پہلی چیز کو دیکھا تو آپ انتہائی نظم و ضبط اور محنتی ہیں۔آپ کبھی بھی ایسا وعدہ نہیں کرتے جسے آپ پورا نہیں کرسکتے جب آپ کوئی کام کرتے ہیں تو آپ اس میں اپنا سب کچھ ڈال دیتے ہیں۔

    Tie

    آپ رکاوٹوں سے خوفزدہ نہیں ہیں اور کوئی بھی چیز جو آپ کو چیلنج کرتی ہے وہ بھی آپ کو مزید پرجوش بناتی ہے۔

  • ذہانت کا امتحان : یہ بلی کہاں جارہی ہے ؟ اوپر یا نیچے ؟؟

    ذہانت کا امتحان : یہ بلی کہاں جارہی ہے ؟ اوپر یا نیچے ؟؟

    اے آر وائی نیوز کے صارفین اچھی طرح سے واقف ہیں کہ ہم اُن کی دلچپسی کو دیکھتے ہر تھوڑے دن بعد نت نئی ذہنی آزمائشی تصویر لے کر آتے ہیں۔

    انٹرنیٹ صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے نت نئی پہیلیاں سامنے لانے کا مقصد اُن کی ذہنی آزمائش کو جانچنا ہوتا ہے۔ اسی سلسلے کی کڑی میں ایک اور تصویر سامنے آئی کہ جس میں صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے وہ درست جواب تلاش کریں۔

    اس طرح کی پہیلیاں مختلف سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر لوگوں کی جانب سے اس لیے پوچھی جاتی ہیں کہ صارفین اُن کے جواب بہت دلچسپی کے ساتھ تلاش کرتے ہیں۔

    بعض تصاویری پہیلیاں بظاہر تو بہت آسان دکھائی دیتی ہیں مگر جب ان کا جواب تلاش کرنے کے لیے بیٹھا جائے تو ہرسر چکرا کے رہ جاتا ہے۔

    انٹرنیٹ پر آئے دن تصویری پہلیاں سامنے آتی رہتی ہیں مگر کچھ معاملات لوگوں کے ذہنوں کو الجھا کر رکھ دیتے ہیں۔ اس تصویر میں آپ ایک بلی کو سیڑھیوں پر دیکھ سکتے ہیں۔

    آپ کو صرف یہ ثابت کرنا ہے کہ آپ کی نظر کتنی تیز ہے اور یہ بتانا ہے کہ بلی سیڑھیوں سے اوپر چڑھ رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے؟۔

    یہ بات بھی ذہن نشین کرلیں کہ کچھ عرصے پہلے سوشل میڈیا پر ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد کے ذہن اس سوال کے جواب نے گھما کر رکھ دیئے تھے۔

    کیا آپ اس معمے کو حل کرنے میں کامیاب ہوئے ؟ اپنے جواب نیچے کمنٹ میں بتانا مت بھولیں۔ تاہم جہاں تک اس کے درست جواب کا تعلق ہے تو وہ وہی دے سکتا ہے جس نے اس تصویر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

    یقینی طور پر آپ بھی تصویر یکھنے کے بعد درست جواب تلاش کرنے کے لیے راستے دیکھ رہے ہوں گے اور خیال ہوگا کہ یہ بلی شاید اوپرسے اتر رہی ہے۔

    ویسے تو اس کے کسی بھی جواب پر بحث کی جاسکتی ہے تاہم اگر منطق کو ذہن میں رکھا جائے تو یہ بلی سیڑھیوں سے اتر رہی ہے۔

    کیا آپ نے درست جواب تلاش کیا؟ اگر نہیں تو نیچے والی تصویر کو  ایک بار پھر غور سے دیکھیں۔

    اگر آپ سیڑھیوں کی ساخت کو ذہن میں اجاگر کریں اور پھر تصویر کو دیکھیں تو آپ بلی کے پیروں کے نیچے سیڑھیوں کے سرے کو دیکھ سکتے ہیں۔

    اس طرح عام طور پر سیڑھیاں اترتے ہوئے ہی ہوتا ہے۔

  • آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ سے زیادہ ذہین لڑکی

    آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ سے زیادہ ذہین لڑکی

    لندن : برطانیہ میں بھارتی نژاد 12 سالہ لڑکی نے ذہانت کے ٹیسٹ میں معروف سائنس دانوں اسٹیفن ہاکنگ اور البرٹ آئن اسٹائن کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مقیم 12 سالہ بچی نے عالمی تنظیم مینسا کے آئی کیو ٹیسٹ میں 162 پوائنٹ حاصل کرکے البرٹ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسے سائنسدانوں کو شکست دیدی۔

    بھارتی نژاد لڑکی کا اسکور بیسویں صدی کے طبیعات دان آئن اسٹائن اور نامور سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ سے دو پوائنٹس زیادہ ہے۔

    راج گوری پوار برطانیہ کے علاقےچیسشائر سے تعلق رکھتی ہے تاہم ان کے والدین کا تعلق بھارت سے ہے، راج گوری پروار کے والد ڈاکٹر سوراج کمار پروار مانچسٹر یونیورسٹی میں سائنس دان ہیں۔

    بھارتی اخبار کے مطابق یہ نتائج حاصل کرنے کے بعد راج گوری کو بلند آئی کیو والے افراد کی سوسائٹی ‘مینسا سوسائٹی’ کا رکن بنالیا ہے، مینسا نے دعوی کیا کہ راج گوری ان 20 ہزار افراد میں شامل ہوگئی ہے، جنھوں نے اتنا زیادہ اسکور حاصل کیا۔

    گزشتہ ماہ راج گوری پوار نے مانچسٹر میں آئی کیو ٹیسٹ دیا اور اٹھارہ سال سے کم زیادہ سے زیادہ اسکور حاصل کرنے والی بچی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

    واضح رہے کہ آئی کیو ٹیسٹ میں انتہائی ذہانت کی حد 140 پوائنٹ ہے اور اندازے کے مطابق البرٹ آئن اسٹائن اورا سٹیفن ہاکنگ کا آئی کیو 160 پوائنٹ تک ہے۔

    خیال رہے کہ مینسا ذہین افراد کی ایک پرانی اور معتبر تنظیم ہے جس کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ ‘مینسا’ کے مطابق عام طور پر ایک عام آدمی کا آئی کیو اسکور 70 سے 100 کے قریب ہوتا ہے جب کہ 140 سے زیادہ اسکور کرنے والوں کو جینئس کے زمرے میں شامل کیا جاتا ہے۔

    دنیا بھر میں مینسا کے اراکین کی مجموعی تعداد 110,000 ہے جن میں سے برطانوی مینسا کے 20,000 اراکین ہیں۔ مینسا میں 8 فیصد اراکین 16 برس سے کم عمر ہیں جن میں سے 35 فیصد اراکین خواتین ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔