Tag: iqama policy

  • سعودی عرب : اقامہ جاری کرنے سے متعلق محکمہ پاسپورٹ کا اہم بیان

    سعودی عرب : اقامہ جاری کرنے سے متعلق محکمہ پاسپورٹ کا اہم بیان

    ریاض : سعودی حکومت نے غیرملکی کارکنان کے اقامے جاری کرنے سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیلئے خادمہ کا اقامہ ہونا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں خدمات کی فراہمی والے غیرملکی کارکنوں کے اقامے سے متعلق محکمہ پاسپورٹ نے عوامی سوالات کے جوابات دے دیئے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ایک شہری نے سوال کیا ہے کہ اگر اقامہ جاری ہونے سے پہلے خادمہ فرار ہوجائے تو اس کا ہروب ابشر کے ذریعہ کیسے کیا جاسکتا ہے؟۔

    محکمہ پاسپورٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت میں ابشر کے ذریعے ہروب کی رپورٹ کا اندراج ممکن نہیں کیونکہ رپورٹ کے اندراج کے لیے خادمہ کا اقامہ ہونا ضروری ہے۔

    شہری کو بتایا گیا ہے کہ ایسی صورت میں ہروب کا اندراج محکمہ پاسپورٹ کے دفتر سے رجوع کرکے ہوگا۔

  • سعودی عرب میں ’مثالی اقامے‘کی منظوری،غیرملکی اب خود کاروبارکرسکیں گے

    سعودی عرب میں ’مثالی اقامے‘کی منظوری،غیرملکی اب خود کاروبارکرسکیں گے

    الریاض: سعودی عرب کی مجلس شوریٰ نے غیر معمولی خصوصیات کے حامل ‘مثالی اقامہ پروگرام’ منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ مثالی اقامہ پروگرام سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی شہریوں کے لیے مملکت کی طرف سے ایک نئی سہولت ہوگی۔

    عرب ٹی وی کے مطابق مثالی اقامہ پروگرام دائمی اور عارضی دو اقسام پر مشتمل ہوگا۔ عارضی اقامہ پروگرام محدود اور مخصوص فیس کے ذریعے حاصل کیا جاسکے گا۔ اقامہ ہولڈر کو سعودی عرب میں بعض اضافی مراعات حاصل ہوں گی۔

    اسے محدود پیمانے پر سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لے سکے گا۔اس کے علاوہ مثالی اقامہ پروگرام رکھنے والے غیر ملکی کو اپنے خاندان کو ساتھ رکھنے، اقارب کو ملاقات کے لیے بلانے، لیبر منگوانے، جائیداد بنانے، نقل وحمل کے وسائل کی ملکیت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس کے بدلے میں اسے طے شدہ ضوابط کے مطابق فیس اداکرنا ہو گی۔

    مثالی اقامہ ہولڈر کو سعودی عرب میں آمدو رفت کی اجازت ہوگی۔ دائمی اقامہ غیر معینہ مدت کے لیے ہو گا یا قابل تجدید ہوگا۔حکومت نے مملکت میں مثالی اقامہ کے امور کے لیے ایک ادارہ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جو صرف اقامہ کے امور کی نگرانی کرے گا۔

    مثالی اقامہ کے حصول کے لیے امیدوار کے لیے وضع کردہ شرائط میں درست پاسپورٹ کا ہونا، مالی طور پر مستحکم ہونا، عمر کی کم سے کم حد 21 سال، سعودی حکومت کی طرف سے ریگولر اقامہ حاصل کیا ہو، سابقہ ریکارڈ میں کسی قسم کے جرم میں ملوث نہ ہو اور متعدی امراض سے محفوظ ہونے کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ بھی رکھتا ہو۔

    مجلس شوریٰ میں مثالی اقامہ نظام کی رائے شماری کے لیے اس کی حمایت میں 76 اور مخالفت میں 55 ووٹ ڈالے گئے۔