Tag: Iqra Aziz

  • اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نتھیا گلی میں سیروتفریح کی ویڈیوز وائرل

    اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نتھیا گلی میں سیروتفریح کی ویڈیوز وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین کی نتھیا گلی میں سیرو تفریح کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار یاسر حسین نے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں نتھیا گلی کے مختلف مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو اور تصاویر میں اداکار یاسر حسین نے کئی حسین لمحات کو شوٹ کیا ہے جس میں اہلیہ و اداکارہ اقراء  اور بیٹے کبیر کو خوب انجوائے کرتے دیکھا گیا جبکہ انکے ساتھ اداکارہ حریم فاروق بھی اس ویکیشن کا حصہ بنی نظر آئیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

    اداکار یاسر نے حسین یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کپشن میں لکھا کہ،‘نتھیا گلی اور ہم’، ویڈیو میں اداکار کے بیٹے کو پہاڑیوں پر چڑھتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں ںے انسٹاگرام پر جند گھنٹے قبل ویڈیو شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا کبیر حسین ہے، اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’برنس روڈ کے رومیو جیولیٹ‘ میں مرکزی کردار نبھایا جس میں ان کے ہمراہ حمزہ سہیل ودیگر شامل تھے۔

  • اقرا عزیز نے ننھے بیٹے کی خوبصورت سی ویڈیو شیئر کردی

    اقرا عزیز نے ننھے بیٹے کی خوبصورت سی ویڈیو شیئر کردی

    معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ننھے بیٹے کی خوبصورت سی ویڈیو شیئر کردی، ویڈیو میں ان کا بیٹا کبیر گانے پر جھومتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اقرا عزیز نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی نئی ویڈیو شیئر کی۔

    ان کا 2 سالہ بیٹا کبیر ٹی وی کے سامنے بیٹھا ہے اور جھومتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

    اقرا کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا ان گانوں سے لطف اندوز ہورہا ہے جو مجھے پسند ہیں۔

    خیال رہے کہ اقرا عزیز اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔

    اداکارہ سنہ 2019 میں یاسر حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام کبیر حسین ہے۔

  • اقرا عزیز شوٹنگ کے دوران وقت کیسے گزارتی ہیں؟

    اقرا عزیز شوٹنگ کے دوران وقت کیسے گزارتی ہیں؟

    معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے شوٹنگ کے دوران اپنی مزاحیہ ویڈیو شیئر کردی جسے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اقرا عزیز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو کے پس منظر میں ایک گانا چل رہا ہے، ’نیا سال چڑھ آیا لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑا‘۔

    گانے پر وہ اپنے میک اپ آرٹسٹ ایذان زیدی کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

    کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ہم کیمرے کے پیچھے کیا کرتے ہیں یہ اب تک ایک راز تھا۔

    اداکارہ کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین نے لائیک کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

    خیال رہے کہ اقرا عزیز اب تک متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔

    اداکارہ سنہ 2019 میں یاسر حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھی تھیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام کبیر حسین ہے۔

  • یاسر حسین اور اقرا عزیز انسٹاگرام پر چھا گئے

    پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اقرا عزیز نے شوہر و اداکار یاسر حسین کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں جس میں جوڑے کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اقرا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’محبت اور روشنی۔‘

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

    اس سے قبل اقرا نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی تھی اور کیپشن میں ’جمعہ مبارک‘ لکھا تھا۔

    انہوں نے نیو ایئر نائٹ پر بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اور مداح کی جانب سے اس پر ملے جلے تبصرے کیے گئے تھے۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’وہ صرف میرا آدمی نہیں ہے وہ میرا دل ہے جانا ہے، گھر ہے میرا محفوظ مقام ہے۔‘

    شوبز جوڑی کے ہاں گزشتہ برس 23 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی، بیٹے کا نام انہوں نے کبیر حسین رکھا۔

  • اقرا عزیز کا شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام

    اقرا عزیز کا شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام

    معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کے لیے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ ان کی اہلیہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اقرا عزیز نے شوہر یاسر حسین کے لیے سوشل میڈیا پر محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات پر فخر کیا ہے کہ وہ یاسر کی بیوی ہیں۔

    اقرا عزیز نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے شوہر نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر ہر وقت ان کا خیال رکھا، انہوں نے انکشاف کیا کہ متعدد بار یاسر حسین نے ان کی ایسے وقت میں خدمت کی جب وہ خود بھی علیل تھے مگر انہوں نے اپنی پرواہ کیے بغیر ان کی خدمت کی۔

    اقرا عزیز نے لکھا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ یاسر حسین جیسے پیار کرنے اور خیال رکھنے والے شخص کی اہلیہ ہیں۔

    اداکارہ نے پوسٹ میں شوہر کی پیشہ ورانہ تعریف بھی کی اور لکھا کہ وہ شوز کی اس طرح میزبانی کر کے دوسروں کو ہنساتے رہتے ہیں، جیسے ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہی نہیں۔

    انہوں نے پوسٹ میں شوہر کے ساتھ محبت کا اظہار بھی کیا اور زندگی بھر ان سے محبت کرتے رہنے اور ساتھ رہنے کا عزم بھی کیا۔

    یاد رہے کہ سنہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے یہاں جولائی میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد سے اقرا اسکرین سے دور ہیں۔

  • اقراء عزیز اور یاسر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    اقراء عزیز اور یاسر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    کراچی : ٹی وی کی معروف اداکارہ اقرا عزیز اور ہدایت کار یاسر حسین کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، نومولود کی آمد پر دونوں میاں بیوی خوشی پھولے نہیں سما رہے۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہونے والی اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی کو ایک اور خوشی مل گئی، قدرت نے انہیں ایک پیارے سے بیٹے کی صورت میں اپنی نعمت سے نوازا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر یاسر حسین نے اپنے مداحوں کو یہ خوشی کی خبر سنائی اپنے نومولود بیٹے کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی، دونوں نے اپنے بیٹے کا نام کبیر حسین رکھا ہے۔

    تصویر کے کیپشن میں یاسر حسین نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ یاسر کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

  • اداکاری کا آغاز کیا تو معلوم نہیں تھا کہ یہ شعبہ کیسا ہے، اقراء عزیز

    اداکاری کا آغاز کیا تو معلوم نہیں تھا کہ یہ شعبہ کیسا ہے، اقراء عزیز

    کراچی : شوبز انڈسٹری کی چلبلی اداکارہ اقراء عزیز نے کہا ہے کہ جب انہوں نے ڈراموں میں کام شروع کیا تو معلوم نہیں تھا کہ یہ شعبہ کیسا ہے۔

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اب تک کئی مشہور اور کامیاب ڈرامے انڈسٹری کو دے چکی ہیں، لیکن انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم اور کیسے قدم آئیے انہیں سے جانتے ہیں۔

    اقراء عزیز نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ بہت چھوٹی سی عمر میں شوبز کی دنیا میں آچکی تھیں کیوں کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا بہت شوق تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنا شوق پورا کرنے کےلیے اپنی والدہ کا ڈوپٹہ باندھ کر بھارتی فلموں کے گانوں پر رقص کرتی اور آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر اداکاری کرتی تھیں۔

    اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ وہ دسویں جماعت کی طالبہ تھیں جب انہوں نے ڈراموں میں کام شروع کردیا تھا اور انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ لوگ اس انڈسٹری سے متعلق کیا سوچتے ہیں، اس شعبے کو غلط کہا جاتا ہے یا اچھا مانا جاتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ اداکاری کا شعبہ کیسا ہے؟ اور میرے گھر والے بھی بس اتنا جانتے تھے کہ ان کی بیٹی کو اداکاری کا شوق ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ✨Lollywood✨🌟 (@lollyfeeds)

  • یاسر حسین سے محبت کیسے ہوئی؟ اقراء عزیز نے پوری کہانی سنا دی

    یاسر حسین سے محبت کیسے ہوئی؟ اقراء عزیز نے پوری کہانی سنا دی

    کراچی : پاکستان کی نامور اداکارہ اقراء عزیز نے کہا ہے کہ یاسر حسین کو مجھ سے پہلی نظر میں ہی محبت ہوگئی تھی لیکن مجھے تھوڑا وقت لگا۔

    ٹی وی اداکارہ  اقراء عزیز نے اپنی زندگی میں بہت سے  نشیب و فراز  دیکھے، انہوں نے اپنا بچپن کراچی کے علاقے برنس روڈ کے ایک چھوٹے سے فلیٹ میں گزارا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کو دیے گئے انٹرویو میں اقراء عزیز نے بتایا کہ یاسر اور میری پہلی ملاقات ٹورنٹو میں ایک ایوارڈ تقریب میں ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم نے کافی وقت ساتھ گزارا، یاسر کو مجھ سے پہلی نظر میں محبت ہو گئی تھی لیکن مجھے تھوڑا وقت لگا لیکن پھر مجھے ایک ماہ میں ہی اندازہ ہو گیا کہ یہ سب ہمیشہ کے لیے ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں کہ انھیں یاسر حسین کی کون سی باتیں بری لگتی ہیں اقرا نے کہا کہ اگر انھیں یاسر کی کوئی چیزیں بری لگتیں تو وہ ان سے شادی ہی کیوں کرتیں۔

    اقرا عزیز نے کہا کہ یاسر حسین خواتین کی بہت عزت کرتے ہیں اور یہ بات انہیں سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے۔

    اپنے اہل خانہ کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے اقراء عزیز نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک مڈل کلاس خاندان سے ہے میں برنس روڈ پر رہتی تھی، میں نے ہمیشہ سے محلے داری دیکھی ہے۔

    وہ ماحول دیکھا اور ایک فلیٹ دیکھا ہے، جس میں آپ ایک کمرے سے نکل کر فوراً ہی دوسرے کمرے میں آ جاتے ہیں، چھوٹا سا کچن اور ہر کمرے کے ساتھ باتھ روم بھی نہیں۔ میرا بیک گراؤنڈ کچھ ایسا ہی ہے لیکن میں نے ان حالات میں بھی اپنی والدہ کو بہت شکرگزار دیکھا۔

    میں بچپن سے ہی امی کے دوپٹے لے کر اور ساڑھیاں باندھ کر بھارتی گانوں پر شیشے کے سامنے اداکاری کرتی تھی، تیار ہوتی تھی اور میک اپ کرتی تھی۔

    انٹرویو میں اقرا عزیز نے بتایا کہ وہ دسویں جماعت میں تھیں جب انھوں نے اس انڈسٹری میں ایک ٹی وی سی کے ذریعے قدم رکھا اور اس کے بعد انھوں نے یہ فیصلہ کر لیا کہ اب انھیں یہ ہی کرنا ہے۔

    لیکن جب انھوں نے اداکاری میں اپنا کرئیر بنانے کا فیصلہ کیا اور اس بارے میں اپنی والدہ کو آگاہ کیا تو ان کی والدہ نے کہا کہ پڑھائی نہیں چھوڑنی۔

  • اقراء عزیز نے یاسر حسین کو ہم سفر بنانے کی اصل وجہ بیان کردی

    اقراء عزیز نے یاسر حسین کو ہم سفر بنانے کی اصل وجہ بیان کردی

    کراچی : پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ اقراء عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین سے محبت اور شادی کی اصل وجہ بیان کردی، سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ کو مداحوں نے بہت پسند کیا۔

    اداکار یاسر حسین کی اہلیہ اور اداکارہ اقراء عزیز نے سوشل میڈیا پر کی گئی ایک طویل پوسٹ میں اپنے شوہر اور شادی سے متعلق بتایا کہ لوگوں کی شدید تنقید کے باوجود انہیں یاسر حسین سے محبت کیوں ہوئی؟

    مختصر ویڈیو اور تصاویر کی مقبول ترین ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اقرا عزیز نے لکھا کہ میں نے یاسر کا انتخاب اپنے لیے اس لیے کیا کیونکہ یہ ہمیشہ سچ بولتے ہیں اور لوگوں میں فرق نہیں کرتے۔

    اقرا عزیز نے لکھا کہ یاسر سب کی عزت کرتے ہیں اور ان کو ان کا کریڈٹ بھی دیتے ہیں۔ اس سب سے بڑھ کر یہ کہ عورت کی صحیح معنوں میں عزت کرنا جانتے ہیں، میری امی اور بہن کے بعد ان سے زیادہ اعتماد مجھے کسی نے نہیں دیا۔

    اداکارہ نے لکھا کہ آج کل کے زمانے میں یہ ایک بڑی بات ہے کہ ایک مرد، آپ کا شوہر، آپ کو اور آپ کے کام، آپ کے خوابوں کو سپورٹ کرے اور یہ چاہے کہ آپ کامیابی کی بلندیوں کو سر کریں۔

    اقرا عزیز نے مزید لکھا کہ ایک عورت سے پیار کرنا، اس کی عزت کرنا اور اسے ہزاروں کروڑوں لوگوں کے سامنے اپنا تسلیم کرنا، اپنے گھر کی عزت بنانا، اس کے خوابوں کو پورا کرنے میں نہ صرف اسے سپورٹ کرنا بلکہ اس کی مدد بھی کرنا، اپنی خوشی سے زیادہ اس کی خوشی کا خیال ہونا، میاں بیوی یا مرد و عورت میں فرق نہ کرنا، یہ ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے اور میرا یہ خواب پورا ہوا’۔

    یاد رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے28 دسمبر 2019 کو کراچی میں شادی کی تھی اور دونوں کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی ہوئے تھے۔

    یاسر حسین نے جولائی 2019 میں ایک تقریب کے دوران اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی، اس موقع پر انہوں نے اقراء عزیز کو سب کے سامنے انگوٹھی پہنائی جبکہ ان کے گال پر بوسہ بھی دیا تھا جس کے بعد دونوں پر تنقید بھی کی گئی۔

  • یاسر حسین کا اقرا سے محبت کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

    یاسر حسین کا اقرا سے محبت کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

    کراچی: اداکار یاسر حسین اور اپنی اہلیہ اداکارہ اقرا عزیز سے محبت کے اظہار کا انوکھا انداز ایک بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار و میزبان یاسر حسین اور ان کی اہلیہ اقرا عزیز دونوں ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اپنے پل پل کی سرگرمیوں سے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

    چند روز قبل ہی نامور اداکارہ سعدیہ اور اداکار حسن کی شادی میں شرکت کے دوران اقرا عزیز اور یاسر حسین نے ہلہ گلہ کیا تھا جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔

    گزشتہ روز یاسر حسین نے ایک اور محبت کے اظہار کا منفرد انداز اپناتے ہوئے اپنے بازو پر نام ’اقرا‘ کندوا لیا جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    Photo: File

    سب ہی جانتے ہیں کہ یاسر حسین ٹیٹو بنوانے کے بے حد شوقین ہیں لیکن اس بار انہوں نے اپنی اہلیہ کا نام کندوالیا، یاسر کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے جیون ساتھی اقرا سے بے حد پیار ہے اور ٹیٹو لفظ اقرا کی خطاطی بھی نہایت دلکش ہے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین گزشتہ برس 28 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور یاسر نے اقرا کو ایوارڈ شو کے دوران پروپوز کیا تھا۔

    خیال رہے کہ اقرا عزیز نے چند ہی ڈراموں سے بہت جلد اداکاری میں اپنا لوہا منوایا جبکہ ان کے مداحوں کی تعداد بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔