Tag: iqrar

  • اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو گرفتار کرنا قابل افسوس ہے،خورشید شاہ

    اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو گرفتار کرنا قابل افسوس ہے،خورشید شاہ

    اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو گرفتار کرنا قابل افسوس ہے۔

    میٖڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ناکامی چھپانے کے بجائے اپنی کوتاہی کو تسلیم کرے،ان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو ناجائز اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث کرنا درست اقدام نہیں،قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کالی بھیڑیں ہرادارے میں ہیں اور ریلوے پولیس بھی ایک ادارہ ہے۔

  • سرعام کی ٹیم پر مقدمے کے خلاف صحافی برادری کا سراپا احتجاج

    سرعام کی ٹیم پر مقدمے کے خلاف صحافی برادری کا سراپا احتجاج

    لاہور:ریلوے کی بد عنوانی کا راز فاش کرنے پر سرعام کی ٹیم پر مقدمے کےخلاف صحافی برادری کا سراپا احتجاج ہے،پی ایف یو جی کے صدر رانا عظیم کا کہنا ہے کہ اے آروائی نیوز کو سچ دکھانے کی سزا دی جارہی ہے۔

    جی ایم ریلوے جاوید انور کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم کا کہنا تھا کہ اگر یہ تحقیقاتی رپورٹ دوسراچینل نشر کرتا اس کی ٹیم پر مقدمہ درج نہ ہوتا کیونکہ حکومت کو اے آروائی نیوز سے خاص لگاؤ ہے۔

    بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر عرفان سعید کا کہنا تھا کہ سرعام کےخلاف کارروائی قابل مذمت ہے۔

    پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری امین یوسف کہتے ہیں سرعام کی تحقیقاتی رپورٹ قابل تحسین ہے،جس پر وزیر ریلوے کو معذرت کرنی چاہے۔

    صحافی برادری کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے سرعام کی ٹیم کےخلاف مقدمہ واپس نہ لیا تو ملک گیراحتجاج کیا جائےگا۔