Tag: iqtasadi council

  • پاک ایران اقتصادی کونسل کااجلاس اسلام آباد میں شروع

    پاک ایران اقتصادی کونسل کااجلاس اسلام آباد میں شروع

    اسلام آباد :  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کیخلاف ہر فورم پر  آواز اُٹھائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پاکستان ایران اقتصادی کونسل کے مشترکہ افتتاحی سیئشن  کے موقع پر کیا ۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایران اقتصادی کونسل کے مشترکہ افتتاحی سیئشن کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر علی طیب نییا نے کی ۔

    اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ایران پر لگی اقتصادی پابندیوں کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھاتا رہے گا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارت بڑھانے پر زور دیا۔

    اجلاس میں ایران پر لگی اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے بینکنگ میں درپیش مشکلات، ایران پاکستان گیس پائپ لائن، کوئٹہ تافتان ریلوے ٹریک اور نوشکی دلبندین ہائی وے کو بہتر بنانے پر غورہوگا۔

    اس کے علاوہ ایران سے گیارہ سو چوہتر میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کے تین منصوبوں پر بھی غور ہوگا۔ جبکہ اجلاس کے اختتام پر چار مفاہمت کی یاداشتوں پر بھی دستخط ہونگے۔