Tag: iqtasadi rabta commette

  • اسٹیل ملز،مشن ٹول فیکٹری ملازمین کی تنخواہ جاری کرنےکی منظوری

    اسٹیل ملز،مشن ٹول فیکٹری ملازمین کی تنخواہ جاری کرنےکی منظوری

    اسلام آباد :اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز اورمشین ٹول فیکٹری کےملازمین کی تنخواہوں کی منظوری دے دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کاوزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت میں ہوا،وزرات خزانہ ذرائع کےمطابق اجلاس میں مشین ٹول فیکٹری اور پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے گئی۔

    ملازمین کو جون اور جولائی کی تنخواہ اد کی جائے گی جس کیلئے چھیانوئے کروڑ روپے جاری کئے جائیں گے۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بجلی کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا بجلی کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں ملنے والا ریلیف حکومت سے برداشت نہیں ہوا اور اس نے بجلی کے اوسط اور فیول ایڈجسمنٹ کی مد مین ہونے والی کمی عوام تک نہ منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

     وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی دو سمریاں پیش کیے جو فورا منظور کرلی گئیں، ان سمریوں کے تحت صارفعین کے اوسط بجلی کے ٹیرف کو موجودہ سطح پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

     نیپرا کی جانب سے صارفعین کے اوسط بجلی کے ٹیرف میں 2 روپے سے لے کر 3 روپے پچاس کمی متوقع تھی، جو اس فیصلے کے بعد نہیں ہوگی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ہونے والی کمی اب 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والے اور زرعی صارفعین کو نہیں ملے گا۔

     وزارت پانی و بجلی کے حکام نے بتایا کہ 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفعین کو بجلی پہلے ہی ریاعتی نرخوں پر مل رہی ہے، حکومت کو ان اقدامات سے بجلی کی سبسڈی کی مد میں 100 ارب روپے کی بچت ہوگی، اجلاس مین رمضان میں چینی پر 3 سے 5 روپے فی کلو سبسڈی دینے اورخریف کی فصل کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار ٹن یوریا درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ساڑھےچھ لاکھ ٹن چینی کی بر آمد کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ساڑھےچھ لاکھ ٹن چینی کی بر آمد کی منظوری

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ساڑھےچھ لاکھ ٹن چینی کی بر آمد کی منظوری دے دی۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں ایل این جی کی قیمت کے تعین کے امور بھی غور کیا گیا، اس کے علاوہ یوٹیلیی اسٹور پر رمضان پیکج بھی زیر بحث آیا۔

     کمیٹی نے فاطمہ فرٹیلائزرکمپنی کو امریکہ کے فر ٹیلائزر پلانٹ میں ایکوٹی انویسمنٹ کی اجازت بھی دے دی ۔

    کمیٹی نے فیصلہ چین کی اورسیز پورٹ کمپنی کی درخواست پر کیا، کمیٹی نےگوادر بندرگاہ اور فری زون کیلئے ٹیکس ہالی ڈے سال دو ہزار تئیس تک بڑھا دیا۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی: اسٹیل ملزملازمین کی تنخواہوں کے اجراء کی منظوری

    اقتصادی رابطہ کمیٹی: اسٹیل ملزملازمین کی تنخواہوں کے اجراء کی منظوری

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہ کے اجراء کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اسٹیل مل کے ملازمین کو دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی۔

    فیصلے کے مطابق تنخواہیں مارچ کے پہلے ہفتے میں جاری کر دی جائیں گی۔اس کے علاوہ ایندھن سے بجلی بنانے کے منصوبے کیلئے چالیس ارب روپے کے قرضے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

    حکومت قرضےکے لئےگارنٹی فراہم کرےگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن کو اٹھائیس ہزارنو سو ٹن چینی کی فراہمی کی بھی منظوری بھی دی گئی۔

    اجلاس میں عام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں اورملکی معاشی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

  • آئندہ پانچ سال کےلیےٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری

    آئندہ پانچ سال کےلیےٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری

    اسلام آباد: آئی ایم ایف کی شرطیں پوری کرنےکےلیےمنی بجٹ کابم گرادیاگیا، میک اپ کاسامان،چاکلیٹس اورمشروبات پر ڈیوٹی میں اضافہ جبکہ فرنس آئل پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی گئی۔

    وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت پیرکو اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نےدرجنوں در آمدی مصنوعات پر ریگولیٹری ڈیوٹی پانچ سے بڑھاکر10فیصدکرنےکا فیصلہ کیاہے۔

    درآمدشدہ کاسمیٹکس،، چاکلیٹس اورمشروبات پرریگولیٹری ڈیوٹی بڑھادی گئی ہے، اسی طرح مکینکل اور الیکٹرونکس آلات پربھی ریگولیٹری ڈیوٹی پانچ سےبڑھاکر دس فیصدکرنےکافیصلہ کیاگیا ہے،فرنس آئل پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی گئی ہے جس سے بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

     اقتصادی رابطہ کمیٹی نے7 ماہ کی تاخیر سےبالاآخر آئندہ پانچ سال کیلئےنئی ٹیکسٹائل پالیسی کی منظوری بھی دےدی ہےجس کےتحت ٹیکسٹائل کی بر آمدات کو پانچ سال میں 26 ارب ڈالر تک پہنچایاجائیگا جو اس وقت بارہ ارب ڈالر کےلگ بھگ ہیں۔

    ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹرکورعایتی شرح سودپر قرضےفراہم کئےجائیں گے،کئی شہروں میں ٹیکسٹائل کےخصوصی صنعتی زون تعمیر ہونگے۔

    کمیٹی نےادویات کی قیمتوں میں استحکام کیلئےنئی ڈرگ پالیسی کی بھی منظوری دےدی ہےجبکہ پنجاب اورسندھ کوایک ایک لاکھ ٹن آٹا برآمدکرنےکی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

  • آلو کی برآمد مشکلات کا شکار، کروڑ روپے کے آلو خراب ہونے کا خدشہ

    آلو کی برآمد مشکلات کا شکار، کروڑ روپے کے آلو خراب ہونے کا خدشہ

    کراچی: حکومت کی جانب سے آلو کی برآمدات پر ریگیولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کے باوجود آلو کی برآمدات تاحال مشکلات کا شکار ہیں۔

    حکومت کی جانب سے آلو کی برآمد پر عائد ریگیولیٹری ڈیوٹی کے خاتمے کا نوٹیکفیشن جاری کر دیا گیا مگر کسٹم کے سسٹم میں انٹری نہ ہونے کے باعث کروڑوں روپےکے آلو بندرگاہ پر پھنس گئے، برآمد کنندگان کے مطابق اگر فوری طور پر آلو برآمد نہیں کئے گئے تو آلو کی شپ منٹ خراب ہوجانے کا خدشہ ہے اور برآمدی آڈرز بھارت اور بنگلہ دیش کی طرف منتقل ہو جائیں گے، بندرگاہ پر پھنسے ہوئے آلو کی مالیت تقریبا آٹھ کروڑ روپے بتائی جارہی ہے ۔

  • آلو کی برآمد پرعائد ریگیولیٹری ڈیوٹی ختم

    آلو کی برآمد پرعائد ریگیولیٹری ڈیوٹی ختم

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آلو کی برآمد پر عائد ریگیولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔

    اجلاس میں آلو کی برآمد پر عائد پچیس فیصد ریگیولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے ۔سیکریٹری فوڈ نے کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ رواں سال آلو کی فصل اچھی ہوئی ہے اور یہ فیصلہ معاشی لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

    اس کے علاوہ ای سی سی نے چھ لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکی اجازت بھی دے دی۔برآمدکنندگان پندرہ مئی تک چینی برآمد کر سکتے ہیں۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، حبکو ناروال پاور پلانٹ کا منافع ٹیکس سے مستثنی قرار

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، حبکو ناروال پاور پلانٹ کا منافع ٹیکس سے مستثنی قرار

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےنیشنل بینک کو بنگلہ دیش آپریشنز میں ساڑھےچھےارب روپےکی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں بتایاگیاکہ نیشل بینک کو یہ اجازت بنگلہ دیش میں ہونے والے نقصانات اور سرمایہ کاری کی کم ازکم حدکو پوارکرنےکیلئےدی گئی ہے، اجلاس میں حبکو نارووال پاور پلانٹ کےمنافع کو ٹیکس سےمستثنی قرار دینےکی بھی منظوری دی گئی، جبکہ آلوکی برآمد پرعائد ڈیوٹی کے خاتمے اور چینی کی برآمد پر سبسڈی دینےکےمعاملےپرکوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

  • چاول کے کاشتکاروں کی مالی امداد کا فیصلہ

    چاول کے کاشتکاروں کی مالی امداد کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے بین الاقوامی مارکیٹ میں چاول کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث کاشتکاروں کو پانچ ہزار روپے فی ایکڑ امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے،۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس میں چاول کے کاشتکاروں کو امداد دینے کا فیصلہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کیا گیا۔ پچیس ایکڑ سے زائد رقبہ رکھنے والے اس امداد کے اہل نہیں ہونگے۔

    امداد پر گیارہ ارب روپے تک خرچ ہونگے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کاشتکاروں کو ٹیوب ویل کیلئے بجلی پر سبسڈی میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے، اور اُن کو دس روپے پتیس پیسےفی یونٹ کے حساب سے بجلی ملے گی۔

    ٹیوب ویل سبسڈی پر حکومت تئیس ارب روپے تک خرچ کرے گی۔

  • پی آئی اےکو بارہ ارب روپےکا قرضہ جاری کرنےکی منظوری

    پی آئی اےکو بارہ ارب روپےکا قرضہ جاری کرنےکی منظوری

    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےگندم کی درآمد پربیس فیصد ڈیوٹی لگانےاور پی آئی اےکو بارہ ارب روپےکا قرضہ جاری کرنےکی منظوری دےدی ہے۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والےاجلاس میں گندم کی فصل اچھی ہونے پر اس کی درآمد پر بیس فیصد ڈیوٹی لگانےکا فیصلہ کیا گیا۔حکومتی گارنٹی پر پی آئی اےکو بارہ ارب روپےکاقرضہ جاری کرنےکی بھی منظوری دی گئی۔

    وزیر خزانہ نےٹیکسٹائل پالیسی کے مسودہ مزیدبہترکرکے پندرہ نومبرکو ترامیم کےبعدکمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تنظیم نوکا فیصلہ بھی کیا گیا۔