Tag: iqtasadi rabta commette

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا درآمدی ایل این جی پرسیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا درآمدی ایل این جی پرسیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ

    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی ایل این جی پرسیلز ٹیکس میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں درآمد کی گئی ایل این جی پرسیلزٹیکس میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایل این جی پرسیلز ٹیکس سترہ فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کردیا جائے گا، اس کے علاوہ کمیٹی نے ایل این جی درآمد کیلئے ٹگ بوٹس خریدنے کی اجازت بھی دے دی ہے، یہ ٹگ بوٹس وزارت پورٹ اینڈ شپنگ خریدے گی ۔

     اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پیکیجزلیمٹیڈ کو بیرون ملک ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کی اجازت بھی دے دی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا دوسرا دور کل پھرہوگا۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ۔ اجلاس میں او ایم سیز ڈیلز مارجن میں اضافے پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں او ایم سیز ڈیلرز مارجن میں اضافے اور چار لاکھ ٹن یوریا درآمد کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا ۔

    کھاد پر دی جانے والے سبسڈی کے مسئلےسمیت دیگرمسائل ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی میں سی این جی کی قیمتوں کے تعین کیلئے میکینزم طے کئے جانے کا امکان ہے۔

    اجلاس میں رواں ماہ کے معاشی جائزے سمیت اشیاء ضروریہ کے ذخائر اور انکی قیمتوں پر بھی غور کیا جائے گا۔اس کے علاوہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی کا مسودہ بھی آج اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔