Tag: iqtasadi rahdari

  • مودی کو اقتصادی راہداری ہضم نہیں‌ ہورہی، شہبازشریف

    مودی کو اقتصادی راہداری ہضم نہیں‌ ہورہی، شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہرزہ سرائی سے ثابت ہو گیا ہے کہ ہمسائے میں بیٹھے دشمنوں نے آپس میں گٹھ جوڑ کر لیا ہے۔ مودی کو اقتصادی راہداری ہضم نہیں ہو رہی لیکن تمام تر مخالفت کے باوجود یہ منصوبہ کامیاب ہو گا۔

    یہ بات انہوں نے ایوان وزیراعلیٰ میں چین کے تعلیمی دورے پر جانے والے 130 طلباء و طالبات پر مشتمل وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک منصوبے کے مخالفین نے گٹھ جوڑ کر لیا ہے، اس کے باوجود یہ منصوبہ آگے بڑھے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ راہداری منصوبے پر مستقبل میں مزید اربوں ڈالر سرمایہ کاری ہو گی۔

    اقتصادی راہداری کے خلاف اندرونی و بیرونی سازشوں سے آگاہ ہیں، مودی نے بلوچستان کے خلاف جو زبان درازی کی ہے اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالت عالیہ کی جانب سے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر حکم امتناعی کے باوجود چینی قیادت کو یقین ہے کہ یہ منصوبہ شفافیت کے ساتھ بروقت مکمل ہو گا۔

    اس موقع پر لاہور میں تعینات چین کے قونصل جنرل یو برنٹ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے معاونت فراہم کرتا رہے گا۔

    تقریب کے اختتام پر وزیراعلٰی پنجاب نے نویں جماعت میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور اعلٰی تعلیم کیلئے اسکالرشپس پر بیرون ملک جانے والوں میں اسناد اور لیپ ٹاپس بھی تقسیم کئے۔

    انہوں نے کہا کہ پجاب حکومت اپنے خرچ پر طلبہ کو اسکالر شپ پروگرام پر چین بھجوا رہی ہے اور چین کی جانب سے ان طلباء کو سہولتیں دینے پر ان کے شکرگزار ہیں۔

     

  • دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے، وفاقی وزیراحسن اقبال

    دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے، وفاقی وزیراحسن اقبال

    اسلام آباد : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنوں کا وقت گزر چکا اب ملک ترقی کی پٹری پر چڑھ گیا ہے، دشمن نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاکستان انجینرئنگ کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ترقی سے روکنے والے اپنے مقصد کے لئے کچھ لوگوں کو استعمال کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر غیر ذمہ دارانہ بیان ملکی مفاد سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ عمران خان اور طاہر القادری ترقی کی خوشیوں کو ریزہ ریزہ کرنا چاہتے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ تھر میں پچھلے ستر سالوں میں کسی حکومت نے بھی کوئلہ نہیں نکالا، ہماری حکومت نے کوئلہ سے بجلی بنانے کے منصوبے شروع کئے ہیں جس سے انڈسٹری چلے گی۔

    احسن اقبال نے کہا کہ چند ایک سینیٹر کی جانب سے مغربی روٹ پر تنقید پر افسوس ہے اور سی پیک پر غیر ذمہ دارانہ بیان ملکی مفاد سے کھیلنے کے مترادف ہے۔