Tag: iran and iraq

  • سعودیہ میں ’بد فعلی‘ کے مجرم کا سرقلم

    سعودیہ میں ’بد فعلی‘ کے مجرم کا سرقلم

    ریاض: کم عمر بچے کے ساتھ بد فعلی کے جرم میں سعودی باشندے کا سرقلم کردیا گیا، سعودی عرب سزائے موت دینے والے ممالک میں سرِ فہرست ہے۔

    سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق سلیمان بن عبداللہ نامی مجرم تحقیقات میں کم عمر بچے کو اغوا کرکے اسے باندھ کر زبردستی بد فعلی کرنے کا مجرم پایا گیا۔

    سعودی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسے گناہ کا مرتکب پاکر ہی حکام نے اس کے خلاف فیصلہ دیا۔

    سال 2014 میں اب تک 84 افراد کو سعودی عرب میں سزائے موت دی جاچکی ہے جن میں سعودی اور غیر ملکی دونوں شامل ہیں۔

    ریب، قتل، منشیات کی اسمگلنگ، ارتداد، ڈکیتی جیسے جرائم میں سعودیہ میں نافذ شریعی قوانین کے تحت سزائے موت دی جاتی ہے۔

    سال 2013 میں سعودی عرب سزائے موت دینے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر تھا جب کہ ایران اور ایراق بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر تھے۔